عورتوں کو سورہ یوسف کی تعلیم کی ممانعت والی روایت کی تحقیق.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سورہ یوسف کو اللہ پاک نے احسن القصص قرار دیا ہے مگر شیعہ و سنی دونوں حلقوں میں ایک رائے یہ موجود ہے کہ مسلمانوں کی نصف آبادی یعنی خواتین کو اس سورہ سے دور رکھا جائے۔ کچھ حوالات جات پیش خدمت ہیں:

امام جعفر صادق (علیہ السلام) سے یہ ہےکہ فرمایا جناب رسول خدا (صلی اللہ علیہ وسلم) نے کہ اپنی عورتوں کو تم چوباروں اور کوٹھوں پرمت بٹھاؤ۔ اور ان کو لکھنا مت سکھاؤ اور ان کو سورة یوسف یعنی اس کی تفسیر اور مضمون اس کا تعلیم نہ کرو۔
(تفسیر عمدۃ البیان اہل تشیع از سید عمار علی)
(تفسیر عمدۃ البیان اہل تشیع از سید عمار علی)
وَقَدْ صَحَّحَ الْحَاكِمُ فِي مُسْتَدْرَكِهِ حَدِيثَ النَّهْيِ عَنْ تَعْلِيمِ النِّسَاءِ سُورَةَ يُوسُفَ.
(اتقان فی علوم القرآن، سیوطی)
(اتقان فی علوم القرآن، سیوطی)
(ترجمہ)
امام حاکم نے اپنی مستدرک میں عورتوں کو سورہ یوسف کی تعلیم نہ دینے کے متعلق حدیث کو صحیح قرار دیا ہے.
امام حاکم نے اپنی مستدرک میں عورتوں کو سورہ یوسف کی تعلیم نہ دینے کے متعلق حدیث کو صحیح قرار دیا ہے.
بریلوی امام احمد رضا خان صاحب لکھتے ہیں:
صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ لڑکیوں کو سورہ یوسف کا ترجمہ نہ پڑھایا جائے کہ اس میں مکر زنان کا ذکر فرمایا ہے.
(فتاوی رضویہ، جلد 24 صفحہ 95)
(فتاوی رضویہ، جلد 24 صفحہ 95)
عورتوں کے لئے سورہ یوسف کی تفسیر کے متعلق یہ حدیث صحیح ہے؟
الجواب:
اس سلسلہ میں تین باتیں معلوم ہوں:
اس سلسلہ میں تین باتیں معلوم ہوں:
پہلی بات : امام سیوطی نے ( الاتقان / النوع 56 / الایجاز والاطناب ) میں لکھا ہے :
وقد سئل: ما الحكمة في عدم تكرير قصة يوسف وسوقها مساقا واحدا في موضع واحد دون غيرها من القصص ؟ وأجيب بوجوه . أحدها : أن فيها تشبيب النسوة به ، وحال امرأةٍ ونسوةٍ افتُتنوا بأبدع الناس جمالا ، فناسب عدم تكرارها لما فيه من الإغضاء والستر ، وقد صحح الحاكم في "مستدركه" حديث النهي عن تعليم النساء سورة يوسف . انتهى كلامه
سیوطی سے مستدرک حاکم کی طرف (تعلیم سورہ یوسف کی ممانعت) کی نسبت میں سہو ہوا ھے، مستدرک حاکم میں کوئی ایسی روایت نہیں ھے۔
ہاں ایک دوسری روایت مستدرک میں ( 2/396 ) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی موجود ہے، جس کے الفاظ یہ ہیں:
«لا تنزلوهن الغرف، ولا تعلموهن الكتابة - يعني النساء- ، وعلموهن الغزل وسورة النور» ۔
اس میں سورہ نور کی تعلیم کا ذکر ہے ۔ مگر سند شدید الضعف بلکہ موضوع ہے ، قال الحاكم : " صحيح الإسناد " .
وردّه الذهبي بقوله : " بل موضوع ، و آفته عبد الوهاب بن الضحاک ، قال أبو حاتم : كذاب " .
بيهقی نے " شعب الإيمان " ( 2/477) میں اسی روایت کو دوسری سند سے نقل کیا ہے ، مگر اس میں بھی محمد بن إبراهيم أبو عبد الله الشامی ہے ، قال الدارقطني : " كذاب " . وقال ابن عدي : " عامة أحاديثه غير محفوظة " . و قال ابن حبان : " لا تحل الرواية عنه إلا عند الاعتبار ، كان يضع الحديث " .
تو اس روایت کا کوئی اعتبار نہیں ھے ۔

دوسری بات: سورہ یوسف کی تعلیم کی ممانعت عورتوں کے لئے، روافض کتابوں میں ملتی ہے، لیکن وہ اس کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب کرتے ہیں ، ملاحظہ فرمائیں :
جاء فی کتاب الكافی للكلينی / الجزء5 صفحة516 باب في تأديب النساء وکذا فی کتاب وسائل الشيعة للحر العاملی / الجزء20 صفحة177 :
عدة من أصحابنا عن سهل بن زياد عن علي بن أسباط عن عمه يعقوب بن سالم رفعه قال : قال أمير المؤمنين (ع) : « لا تعلّموا نساءكم سورة يوسف ، ولا تقرؤهنّ أيّاها ؛ فإنّ فيها الفتن ، وعلموهنّ سورة النور ؛ فإنّ فيها المواعظ ».

تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت ان کی کتابوں میں بھی نہیں ہے ۔
شیعہ کے ایک عالم السيّد جعفر علم الهدی سے اس روایت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انھوں نے جواب دیا:
ليس المراد من الرواية على تقدير صحّتها أنّ المرأة لا تقرأ سورة يوسف ؛ فإنّ قراءة القرآن مستحبّة ، وقد ورد التأكيد على ذلك بلا فرق بين سورة وأُخرى ، بل المراد ترك التفسير ، وبيان ما صدر من زليخا وصواحبها من الإنحراف الأخلاقي ، والفساد العملي ، وما ارتكبنه في حقّ يوسف الصدّيق من الإغواء .
تیسری بات : اہل سنت کی بعض کتابوں میں بھی تعلیم سورہ یوسف کی ممانعت منقول ہے ، مگر ممانعت کو خوف الافتتان وضعف عقولہن کے ساتھ مقید کرکے بتایا گیا ہے :
ففی الشفا للقاضی عياض (2 / 248) ونقلہ عنہ السیوطی فی الحاوی للفتاوی(1/ 347) :( كره بعض السلف تعليم النساء سورة يوسف لما انطوت عليه من تلك القصص لضعف معرفتهن ونقص عقولهن و إدراكهن ) .
یعنی ممانعت عام نہیں ہے ، کسی خاص مصلحت کی بناء پر ایسا کیا جائے تو گنجائش ہے، چونکہ اس سورت میں عورتوں کی مکاری، ناجائز تعلقات، عورتوں کا اس طرح کی باتوں کا چرچہ کرنا، وغیرہ اخلاقی کمزوریوں کی باتیں مذکور ہیں۔

ھذا ما تیسر جمعہ۔
واللہ اعلم وعلمہ اتم واحکم۔
وکتبہ محمد طلحہ
واللہ اعلم وعلمہ اتم واحکم۔
وکتبہ محمد طلحہ
No comments:
Post a Comment