Sunday, 6 September 2015

میرا ہو کر تو دیکھ...

اللہ تعالی انسان سے فرماتا ہے 
میرا ہو کر تو دیکھ
ہر کسی کو تیرا نہ بنا دوں تو کہنا
الله تعالی انسان سے فرماتا ہے
مجھے حّی القیوم مان کر تو دیکھ
ابدی حیات کا امین نہ بنا دوں تو کہنا
اللہ تعالی انسان سے فرماتا ہے
اپنی ہستی کوکی فنا کر کے تو دیکھ
جامِ بقا سے سرفراز نہ کر دوں تو کہنا
اللہ تعالی انسان سے فرماتا ہے
میرے نام کی تعظیم کر کے تو دیکھ
حاکمِ تکریم کی انتہا نہ کر دوں تو کہنا
اللہ تعالی انسان سے فرماتا ہے
وفا کی لاج نبھا کر تو دیکھ
عطا کی حد نہ کر دوں تو کہنا
اللہ تعالی انسان سے فرماتا ہے
میرے خوف سے آنسو بہا کر دو دیکھ
مغفرت کے دریا نہ بہا دوں تو کہنا
اللہ تعالی انسان سے فرماتا ہے
مجھے رب مان کر تو دیکھ
سب سے بے نیاز نہ کر دوں تو کہنا
اللہ تعالی انسان سے فرماتا ہے
میرے لئے بِک کر تو دیکھ
انمول نہ کر دوں تو کہنا
اللہ تعالی انسان سے فرماتا ہے
میرے لئے لٹ کر دو دیکھ
رحمت کے خزانے نہ لٹا دوں تو کہنا
الله تعالی انسان سے فرماتا ہے
میرے لئے بے قدر ہو کر تو دیکھ
قدر کی حد نہ کر دوں تو کہنا
اللہ تعالی انسان سے فرماتا ہے
مجھ سے سوال کر کے تو دیکھ
بخشش کی حد نہ کر دوں تو کہنا
                                               الله تعالی انسان سے فرماتا ہے
میری راہ میں چل کر تو دیکھ
راہیں نہ کھول دو تو کہنا
اللہ تعالی انسان سے فرماتا ہے
میری طرف آ کر تو دیکھ
متوجہ نہ ہوں تو کہنا

No comments:

Post a Comment