Wednesday, 9 September 2015

دنیا کے افضل ترین ایام

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ذي الحجہ کا مہینہ 14 ستمبر سے شروع ہونا متوقع ہے...
اللّٰہ رب العالمين ہمیں ان ایام سے
بھر پور استفادہ حاصل کرنے کی
توفیق عطا فرمائے...

استقبال ذي الحجہ

دنیا کے افضل ترین ایام:

حدیث نبوی :
دنیا کے افضل ترین ایام بھی یہی ہیں جیسا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا؛
دنیا کے افضل ترین دن ذوالحجە کے دس دن ہیں (صحیح الجامع الصغير 1144 )

حدیث نبوی :
ان ایام میں کیا جانے والا نیک عمل اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہے ؛
سید نا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنهما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا :
کسی بھی دن میں کیا ہوا عمل اللہ تعالیٰ کو ان دس دنوں میں کئے جانے والے نیک عمل سے ذیادہ محبوب نہیں،
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ و سلم؛
دوسرے دنوں میں کیا ہوا جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں؛
آپ نے فرمایا جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں ہاں مگر وہ شخص جو اپنی جان و مال کے ساتھ
(راہ جہاد) میں نکلے اور کچھ
واپس نہ لے کر آئے
(یعنی اپنی جان ومال اسی راہ میں قربان کر دے ) (بخاری 969؛ابوداؤد 2438)

ذي الحجہ کا چاند نظر آنے سے ایسے دن شروع ہو جاتے ہیں جن میں کیئے ہوئے اعمال پورے سال میں کیئے ہوئے اعمال سے بہتر ہیں؛
اللہ تبارک و تعالٰی کا اپنے بندوں پر خصوصی فضل وکرم ہے کہ اس نے نیکی و اطاعت کے لیئے خاص اوقات مقرر فر ما دیئے
جن میں اعمال صالحہ کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے تاکہ لوگ اس میں ذیادہ سے ذیادہ نیک اعمال کر کے اپنے پروردگار کا قرب حاصل کر سکیں اس لیئے ہم کو چاہیئے کہ
ان دنوں کا استقبال اس طرح کریں جس طرح رمضان المبارک کے دنوں کا استقبال کرتے ہیں؛
بهائیو اور بہنوں نیکیوں کا یہ بہت بڑا موسم شروع ہونے والا ہے اس کا استقبال نہ صرف سچی توبہ بلکہ کثرت توبہ و استغفار سے کریں اور ان (9) دنوں میں روزہ رکھنے کا اہتمام کریں

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد

No comments:

Post a Comment