Sunday 27 September 2015

خدمت کی برکت

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
مولوی ہدایت اللہ ساکن میاں ضلع ملتان راوی ہے کہ مے نے حضرت مدنی سے ایک دفعہ پوچھا کہ حضرت! آپ ساڑھے چار حضرت شیخ کی خدمت میں رہے-آپ کی اس صحبت میں کوئی دوسرا حائل ہونے والا نہی تھا آپ نے اس دوران بہت کچھ حاصل کیا ہوگا تو آبدیدہ ہوکر فرمانے لگے، مولوی صاحب میں نکما تھا کہ کچھ حاصل نہی کرسکا -مینے پهر بار بار عرض کیا تو فرمایا، ہاں اتنا ضرور ہوا کہ مینے نیند پر قابو پالیا تھا -اب جب خیال آئے سو جاتا ہوں اور جس وقت اٹهنا چاہوں بیدار ہو جاتا ہوں پانچ دس منٹ کیلئے بھی سوسکتا ہوں -ارادہ کروں تو نیند آجاتی ہے اس قسم کی بہت سی حکایتیں حضرت مدنی صاحب کے متعلق مشہور ہے کہ کسی چگہ گئے وہاں پانچ دس منٹ فرصت ملی،سو گئے اور خود بخود اٹھ کھڑے ہوئے بہرحال نہ صرف نیند پر قابو پانا استاد کی خدمت سے حاصل ہوا بلکہ معرفت کے وه دریا ہضم کئے ہوئے تھے جس کا ایک گھونٹ بھی بے خود کرنے کیلئے کافی ہوتا ہے.

No comments:

Post a Comment