Sunday, 13 September 2015

اینڈرائڈ موبائل میں نستعلیق

یہ تو آپ جانتے ہی ہونگے کہ اینڈرائڈ موبائل میں نستعلیق فونٹ نصب کیا جاسکتا ہے مگر پہلے اس کیلئے موبائل کو روٹ کرنا ضروری ہوتا تھا، اولا تو روٹ کرنا بجائے خود کارے دارد، ثانیا روٹ کرنے سے موبائل کی وارنٹی گارنٹی بھی ختم ،لیکن اب نستعلیق فونٹ نصب کرنے کیلئے موبائل روٹ کرنا بھی ضروری نہیں ہے، روٹ کئے بغیر بھی نستعلیق فونٹ کے سحر میں کھویا جاسکتا ہے، اس کیلئے بس آپ کو کچھ اقدام کرنے ہونگے: 
سب سے پہلے یہ فائل ڈاونلوڈ فرمائیں
https://db.tt/VUYXOsgn
ڈاونلوڈ ہوجانے کے بعد فائل کو انسٹال کرلیں، انسٹال کرلینے کے بعد باہر آجائیں
اب موبائل کی سیٹنگ میں جائیں
پھر ڈسپلے اوپشن میں
پھر فونٹ اسٹائل میں
(اسکرین شاٹس دئے جارہے ہیں ملاحظہ فرما لیں )
فونٹ اسٹائل اوپشن میں آپ کو نستعلق فونٹ بھی دیگر فونٹس کے ساتھ نظر آئے گا، بس نستعلیق فونٹ سلیکٹ کیجئے اور اردو کی خوبصورتی میں کھوجائیے.

No comments:

Post a Comment