Tuesday 26 January 2016

حب الوطنی فطرت ہے اور وطن پرستی عصبیت! Ensure national flag is hoisted at madrasas

ایس اے ساگر
یوم جمہوریہ کے موقع پر حب الوطنی کے اظہار میں بعض احباب حدود سے تجاوز کر گئے ہیں۔رسول ا سے پوچھا گیا کہ عصبیت کیا ہے؟ آپ ا نے ارشاد فرمایا :” عصبیت یہ ہے کہ تم ظلم پر اپنی قوم کی حمایت کر و ‘ ‘ ۔ (ابوداود)
اسی طرح ایک مرتبہ آپ ا سے دریافت کیا گیا کہ کیا عصبیت اس کو کہتے ہیں کہ کوئی شخص اپنی قوم اور جماعت کو عزیز رکھے ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں!بلکہ عصبیت اس کو کہتے ہیں کہ کوئی شخص ظلم کے معاملے میں اپنی قوم وجماعت کی (اندھی)حمایت کرے۔ (مسنداحمد،ابن ماجہ)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی روشن تعلیمات کے ذریعے قومیت، ،لسانیت اور علاقائیت کے نعروں کا خاتمہ فرمایااور بتایا کہ اسلامی معاشرہ امن وسکون کا معاشرہ ہے،جو محبت،اُخوت اور ہم دردی کا درس دیتاہے۔ یوپی میں ہائی کورٹ نے حکومت کو احکامات جاری کردئے ہیں کہ مدارس میں یوم جمہوریہ، یوم آزادی مواقع پر ترنگا پھیرانے کو یقینی بنایا جائے، اس کی روشنی میں پرچم لہرا کر تصاویر کھنچوانا اور ویڈیو گرافی کی گنجائش کو اگر تسلیم کر بھی لیا تو آخر وہ کونسی اضطراری کیفیت ہے جس کے تحت ویڈیو کے پس منظر میں موسیقی پیش کی جارہی ہے؟ کیا یہ اغیار کی مشابہت میں شمار نہیں ہوگا؟
غیروں سے مشابہت کیوں؟
یوم جمہوریہ، یوم آزادی، سالگرہ ، برسی یا وہ مخصوص ایام جو سال میں ایک دن یا مہینہ میں ایک دن یا موسم میں ایک دن منائے جاتے ہیں ،یہ سب دن وہ ہیں جن میں مسلمان اکثر غیروں کی تقلید یا مشابہت اختیار کرتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم) نے اجمالی اور تفصیلی دونوں انداز سے ، کافروں کی تقلید سے ڈرایا ہے۔
حب الوطنی یا وطن پرستی!
سیدھی سی بات ہے کہ اسلام حب الوطنی کی اجازت دیتا ہے جبکہ وطن پرستی جائز نہیں اور یہ قبائل پرستی تو جہالت میں بھی موجود تھی۔ بقول علامہ اقبال
ہے ترک وطن سنت محبوبِ الہی
دے تو بھی نبوت کی صداقت پہ گواہی
حب الوطنی سے انکار کسی کو نہیں، لیکن سنت رسول، دین کی سربلندی کے لیے وطن کو بھی چھوڑ جانے کا نام ہے نہ کہ وطن پرست بن کر اپنے ذاتی مفاد کیلئے اس سے چپکے رہنا۔ کہنے والے کہتے ہیں کہ یہ مجاہدین اپنے اپنے ملکوں میں جا کر شریعت کا نفاذ کیوں نہیں کرتے؟ تو بتایا جائے کہ کیا مدینہ والے انصار نے بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو یہ کہا تھا آپ اپنے ملک یعنی مکہ مکرمہ میں نفاذ اسلام کیوں نہیں کرتے؟ ادھر ہی آ کر آپ ہہلی اسلامی ریاست کی بنیاد کیوں رکھ رہے ہیں؟ کیا مکہ والوں کا حق نہیں؟
اس سے مسئلہ یہی اخذ ہوتا ہے کہ آپ ضعف کی حالت میں ایسی جگہ ہجرت کر سکتے ہیں جہاں شریعت کے نفاذ اور اسلام کی سر بلندی کے لیے راہ ہموار ہو سکے۔ پھر ان شا اللہ، اسلام کی نصرت کرنے کہ وجہ سے مجاہدین کے اپنے اپنے ملکوں میں بھی اللہ تعالیٰ شریعت کے نفاذ کی راہ ہموار کریں گے اور یہی تاریخ نے دیکھا جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) فاتح بن کر مکہ معظمہ میں داخل ہوئے۔ پس ایسی بات کرنے والا دین اسلام سے ہی نا واقف ہے اور باطل بات کرتا ہے۔
تو ثابت ہوا کہ مہاجر اور انصار کا رشتہ جیسے پہلے تھا آج بھی قائم ہے، قبائلی عوام انصار ہیں اور مجاہدین مہاجر، دشمنان اسلام اسی گروہ سے ڈرتے ہیں جہاں مہاجر و انصار جمع ہو جائیں۔ پس کیا اہل پاکستان میں سے کوئی بھی نہیں جو ان لوگوں کو دین کی سربلندی کی خاطر پناہ دے کر انصار ہونے کا حق ادا کرے؟ اور اس سنت کو دوبارہ زندہ کر دے اور ثواب کا مستحق ٹھہرے؟
مفتی جلال الدین امجدی ،جامعہ الازہر مصرکے بقول وطن اس مکان یا جگہ کا نام ہے جہاں انسان اقامت پذیر ہوتا ہے ، انسان جب اس جگہ پر اپنی قیمتی زندگی کا کچھ اہم حصہ گزار لیتا ہے تو اسے اس جگہ اور وہاں کی عمارتوں اوراس کے گردو نواح رہنے والے افراد سے فطری طور پر کافی انسیت اور محبت پیدا ہو جاتی ہے ،اسی لئے جب کوئی انسان کسی ضرورت کے پیش نظر وطن سے دور ہوتا ہے تو اس کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ جلد سے جلد اپنے وطن عزیز کو واپس ہوجائے،اور اس محبت میں کوئی قباحت بھی نہیں کیو نکہ اس کا ثبوت صحیح حدیث نبوی سے ملتا ہے جس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ اسلام نے اپنے پیرو کاروں کو وطن سے محبت کرنے کا حق دیاہے ۔ وطن سے محبت کرنے کے بارے میں جو حدیثیں وارد ہوئیں ہیں ان میں سے ایک حدیث مشہور ’’حب الوطن من الایمان ‘‘ بھی ہے ،جس کا معنی ہے ’’وطن سے محبت ایمان کی علامت ہے‘‘ بعض علمائے کرام آج بھی اسے اپنے مقالوں یا تقریروں میں وطن سے محبت کرنے کے تعلق سے دلیل کے طور پر پیش کرتے ہیں،
حدیث مشہور کی تعریف :
امام المحدثین ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ھوالحدیث الذی روی بطرق محصورۃ باکثر من اثنین ولم یبلغ حدالتواتر ۔ترجمہ: حدیث مشہور وہ حدیث ہے جس کے راوی معین اور محدود ہوں اس طور سے کہ ہر طبقہ میں دو سے زیادہ راوی ہوں اور ان راویوں کی تعداد حد تواتر تک نہ پہنچی ہو۔(۱)
حدیث مشہور کی دو قسمیں ہیں :
پہلی قسم: 
جس کے طرق دو سے زائد ہوں ۔اس قسم کی مثالیں مندرجہ ذیل ہیں :
(الف) حدیث صحیح : عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنھما کی حدیث ہے وہ مرفوعا روایت کرتے ہیں : ان اللہ لا یقبض العلم انتزاعاینتزعہ من العباد، ولکن یقبض العلم بقبض العلماء حتی اذا لم یبق عالما اتخذ الناس رؤوساجھا لا ، فسئلو ا فافتوا بغیر علم فضلو وأضلوا۔أخرجہ البخاری ومسلم وغیرہما۔
(ب) حدیث حسن: : حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور ﷺ نے فرمایا:ـ طلب العلم فریضۃ علی کل مسلم۔أخرجہ ابن ماجہ فی سننہ۔
(ج) حدیث ضعیف: اطلبوا العلم ولو بالصین۔ أخرجہ البخاری فی تاریخہ وغیرہ ۔(۲)
دکتورمصطفی محمد ابو عمارۃ استاذ الحدیث جامعۃ الازہر الشریف کی تحقیق کے مطابق اگر چہ یہ حدیث ضعیف ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ حدیث حسن ہے جیسا کہ امام جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب (النکت البدیعات) میں فرمایا ہے۔ کیونکہ اس کے متعدد ضعیف طرق ہیں جس کی و جہ سے ہ حدیث درجہء ضعف سے ارتقاء کر کے حسن تک پہونچ جاتی ہے۔ 
دوسری قسم: وہ حدیث جو لوگوں کی زبان زد ہو خواہ اس کی ایک سند ہو یا ایک سے زائد بلکہ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ حدیث مشہور تو ہوتی ہے مگر اس کی کوئی سند ہی نہیں ہوتی ۔ (۳)
اس قسم کی بعض مثالیں مندرجہ ذیل ہیں : 
(الف) حدیث صحیح : المسلم من سلم المسلمون من لسانہ و یدہ ، والمھاجر من ھجر ما نفی اللہ عنہ۔ اخرجہ البخاری ومسلم رحمھما للہ تعالیٰ ۔
(ب) حدیث حسن : المستششار مؤتمن ۔ اخرجہ الترمذی و حسنہ ۔
(ج) حدیث ضعیف : نیۃ المؤمن خیر من عملہ۔ اخرجہ الطبرانی و غیرہ۔
(د) حدیث موضوع : الباذ نجان لما أکل لہ ۔ امام جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ اس جیسی اور دوسری حدیثو ں کو مثال میں پیش کرنے کے بعد فرماتے ہیں : کلھا باطلۃ لا أصل لہ۔یعنی یہ ساری حدیثیں باطل موضوع ہیں ان کی کووئی اصل نہین۔ (۴)

امام سخاوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : و قد یشتھر بین الناس احادیث ھی موضوعۃ بالکلیۃ و ذلک کثیر جد ا۔ ترجمہ : اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ بہت سی حدیثیں لوگوں کے درمیان مشہور ہوتی ہیں جو موضوع ہوتی ہیں اور یہ کثرت سے پائی جاتی ہیں(۵)

مذکورہ بالا بیان سے روز روشن کی طرح عیاں ہو گیا کہ حدیث مشہور صرف صحیح نہیں ہوتی بلکہ حسن ضعیف اور موضوع بھی ہوتی ہے ۔ اب اصل موضوع کی طرف آتے ہیں : 

حدیث : حب الوطن من الایمان ، کے بارے میں علمائے محدثین کے مختلف اقوال ملتے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں : 
(۱) ان علمائے محدثین کے اقوال جنھوں نے حدیث مذکور کے بارے میں ’’لم اقف علیہ ‘‘ یا اس کے ہم معنی قول کیا ہے: 
(الف) امام جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : حدیث :حب الوطن من الایمان ۔ لم أقف علیہ (۶)
(ب) امام بدر الدین زرکشی رحمہ اللہ تعالی بھی اس کے قائل ہیں چنانچہ ابو المحاسن محمد بن خلیل القاوقجی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: حدیث : حب الوطن من الایمان۔ قال الزرکشی کا لسخاوی: لم اقف علیہ (۷)
(ج) علامہ مرعی بن یوسف کرمی مقدسی ازہری حنبلی فرماتے ہیں: حدیث ’’حب الوطن من الایمان ، قال بعضھم :لم أقف علیہ (۸)
(د) امیر المالکی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: حب الوطن من الایمان ۔ لم یعرف ۔ (۹)
(ہ)علامہ نور الدین ابوالحسن سمہودی رحمہ اللہ فرماتے ہین: حدیث : حب الوطن من الایمان۔قال الحافظ ابن حجر : لم أقف علیہ(۱۰)
(و) امام زرقانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: حب الوطن من الایمان ۔ لا أعرفہ۔(۱۱)

علماء محدثین کے نزدیک ’’لم اقف علیہ‘‘ کا معنی و مفھوم: 
’’لم اقف علیہ‘‘ اور اس کے مثل دوسرے الفاظ مثلا’’لا أعرفہ ‘‘ ’’لم أجد لہ أصلا‘‘’’لایعرف‘‘ وغیرہ اگر کسی مشہور و معروف ناقد سے کسی حدیث کے بارے میں صادر ہوا ہو اور اس پر کسی نے تعقب نہ کیاہو تووہ حدیث موضوع قرار دی جائے گی ۔امام جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : قال الحافظ ابن حجر رحمہ اللہ : اذا قال الحافظ المطلع الناقد فی حدیث : لا أعرفہ، اعتمد ذلک فی نفیہ ، ترجمہ: حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فر ماتے ہیں : جب کوئی حافظ حدیث ناقد جس کی حدیثوں پر نظر ہو کسی حدیث کے بارے میں کہے ’’لا اعرفہ ‘‘ تو اس ناقد کے قول پر اعتماد کر کے اس حدیث کی نفی کر دی جائے گی۔ یعنی وہ حدیث موضوع قرار دی جائے گی کیونکہ اس حدیث کی حضور ﷺ سے کوئی اصل نہیں ۔

امام جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ امام المحدثین ابن حجر رحمہ اللہ کا قول ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں: لأنہ بعد تدوین الأخبار والرجوع الی الکتب المصنفۃ ، یبعد عدم الاطلاع من الحفاظ الجھبذۃ علی ما یوردہ غیرہ ، فالظاھر عدمہ۔تر جمہ: کیونکہ احادیث کی تدوین ہو چکی ا، اور علماء نے اسے اپنی مصنفات میں محفوظ کر دیا، تو اب فن حدیث کے عالم و ناقد سے بہت بعید ہے کہ حدیث کی اصل ہو اور وہ اس پہ مطلع نہ ہو سکے ۔ لہذا کسی ناقد کا حدیث پر مطلع نہ ہونا ظاہر طور پر اس بات پر دلیل ہے کہ اس حدیث کا وجود نہیں ۔ (۱۲)

دوسری جگہ امام سیوطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : وفی جمع الجوامع ‘‘ لابن السبکی أخذ امن المحصول وغیرہ : من المقطوع بکذ بہ ما نقب من الأخبار ولم یوجد عند أھلہ من صدور الرواۃ و بطون الکتب ، وکذا قال صاحب المعتمد۔ قال العز بن جماعۃ : و ھذ اقد ینازع فی افضائہ الی القطع ، وانما غایتہ غلبۃ الظن ۔ ترجمہ: جس حدیث کے بارے میں تحقیق و تدقیق کی گئی اور وہ اہل فن کے پاس جنھوں نے اپنے سینوں میں حدیثیں محفوظ کر رکھی ہیں اور مصنفات میں نہ مل سکیں تو اس حدیث کا موضوع ہونا قطعی ہے ۔ ایسا ہی صاحب ’’ المعتمد ‘‘ نے بھی فرمایا ہے ، امام عز بن جماعۃ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ایسی صورت میں یہ کہنا کہ حدیث قطعی طور پر موضوع ہے قابل قبول نہیں ، ہاں ظن غالب ضرور ہے کہ وہ حدیث موضوع ہے (۱۳)

اسی کے قائل امام ابن عراق الکتانی اور حافظ علائی رحمہماا للہ بھی ہیں ۔اس باب میں جن علمائے حدیث ونقاد کے اقوال پر اعتماد کیا جائے گا ان میں سے بعض کے اسماء ذکر کئے جاتے ہیں۔ بعض متقدمین کے اسماء یہ ہیں : امام احمد بن حنبل ، علی بن المدینی ، یحیی بن معین وغیرہم ۔ عبد الفتاح ابو غدۃ رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ان متقد مین کی طرح بعض متأخر ین بھی ہیں جن کے اقوال پر اعتماد کیا جائے گا مثلا: حافظ ضیاء المقدسی ، ابن الصلاح ، ابن حجر ، سخاوی ، سیوطی وغیرھم رحمھم اللہ تعالیٰ (۱۴)

(۲) ان علمائے محدثین کے اقوال جنھوں نے حدیث مذکور کے بارے میں ’’لا اصل لہ ‘‘ کا قول کیا ہے:

(الف) علامہ علی القاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : حدیث: حب الوطن من الایمان ، لا أصل لہ عند الحفاظ ۔ (۱۵)

(ب) عبد العزیز بن محمد فرماتے ہیں : قال (ای الصغانی ) ومنھا (ای من الاحادیث الموضوعۃ) قولہم: حب الوطن من الایمان۔ قلت لاأصل لہ۔(۱۶)

محدثین کرام کی نزدیک’’لا اصل لہ ‘‘ کا معنی و مفھوم :
اس کے مختلف اطلاقات ہیں اختصار کے ساتھ یہاں پر ذکر کرتا ہوں ۔ (الف) علمائے محدثین کبھی کہتے ہیں : ’’ھذاالحدیث لا اصل لہ ‘‘ لا أصل لہ بھذا اللفظ ‘‘ لیس لہ اصل ‘‘ وغیرہ ، اس سے ان کی مراد یہ ہوتی ہے کہ جس حدیث پر ان الفاظ کے ساتھ کلام کیا گیا ہے اس کی کوئی سند نہیں ۔

امام سیوطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : قولھم : ’’ھذاالحدیث لیس لہ أصل أو لا أصل لہ ، قال ابن تیمیۃ : معناہ لیس لہ اسناد ۔ انتھی ۔ ترجمہ: محدثین کرام کا یہ کہنا : ھذاالحدیث لیس لہ أصل ‘‘ یا یہ کہنا : ’’لا أصل لہ ‘‘ ابن تیمیہ نے کہا :اس کا معنی یہ ہے کہ اس حدیث کی کوئی سند نہیں (۱۷)

عبد الفتاح ابو غدۃ رحمہ اللہ فرماتے ہیں : واذا کان الحدیث لا اسناد لہ ، فلا قیمۃ لہ ولا یلتفت الیہ اذ الاعتماد فی نقل کلام سیدنا رسول اللہ ﷺ الینا ، انما ھو علی الاسناد الصحیح الثابت أو ما یقع موقعہ ۔ وما لیس کذلک فلا قیمۃ لہ ۔ 
ترجمہ: جس حدیث کی کوئی اسناد نہ ہو اس حدیث کی کوئی قیمت نہیں،اس کا کوئی اعتبار نہیں ، کیونکہ حضور نبی کریم ﷺ کے اقوال و افعال نقل کرنے میں صحیح اسنادیا جو اس کے قائم مقام ہو پر ہی اعتمادہے، اور جو اس حد سے خارج ہو اس کی کوئی قیمت نہیں ۔(۱۸)

(ب) اور کبھی علمائے محدثین مسند حدیث کے بارے میں فرماتے ہیں : ھذاالحدیث لاأصل لہ ‘‘ یعنون بہ أنہ موضوع مکذوب علی رسول اللہ ﷺ او علی الصحابی ، أو علی التابعی ، الذی أسند قولہ الیہ ، وذلک بان یکون للحدیث سند مذکور، ولکن فی سندہ کذاب أو وضاع أو دلالۃ صریحۃ ، أو قرنیۃ ناطقۃ بکذب المنقول بہ ، فقولھم فیہ حینئذ: لا أصل لہ ، یعنون بہ : کذب الحدیث ، لا نفی وجود اسناد لہ ۔
ترجمہ: اور کبھی ان کے قول ’’ھذاالحدیث لا أصل لہ ‘‘ سے مراد یہ ہوتاہے کہ یہ حدیث موضوع ہے جو حضور ﷺ یا صحابی یا تابعی پر گڑھی ہوئی ہے اگر چہ اس حدیث کی سند بھی ہو ، کیونکہ اس کی سند میں کوئی وضاع یا کذاب ہوتا ہے یا صراحۃ کوئی قرینہ اس کے موضوع ہونے پر دلالت کرتا ہے تو اس وقت ان کی مراد ’’لا اصل لہ ‘‘سے حدیث کا جھوٹی ہونا ہے نہ یہ کہ اس حدیث کی کوئی سند نہیں۔(۱۹)

اس اطلاق کی مثال ہشام بن عمار الدمشقی ہے جس کے بارے میں ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں : قال ابو داؤد: حدث ھشام بأربع مأۃ حدیث مسند لیس لھا أصل ۔ انتھی ۔ ونحوہ فی میزان الاعتدال ۔
ترجمہ: ابو داؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ہشام نے ۴۰۰حدیثیں اسناد کے ساتھ بیان کی ہیں جن کی کوئی اصل نہیں ہے (۲۰)
(ج) اور کبھی علمائے محدثین بولتے ہیں : ھذاالحدیث لا اصل لہ فی الکتاب ولا فی السنۃ الصحیحۃ و الضعیفۃ ‘‘ یعنون بذلک ان معناہ ومضمونہ غریب عن نصوص الشریعۃ کل الغرابۃ ، لیس فیھا ما یشھد لمعناہ فی الجملۃ ۔ ترجمہ: ان کے اس قول’’ ھذاالحدیث لا اصل لہ فی الکتاب ولا فی السنۃ الصحیحۃ و الضعیفۃ ‘‘سے مراد یہ ہوتی ہے کہ حدیث کا معنی و مضمون نصوص شرعیہ میں غریب ہے، اس میںکچھ ایسا نہیں جس سے حدیث بعینہ نہ سہی کم سے کم اس کا معنی ہی درست و ثابت ہو۔ 
(د) اور کبھی جہابذئہ حدیث فرماتے ہیں : ’’لا أصل لہ فی الکتاب ولا فی السنۃ الصحیحۃ ‘‘ یعنون ان معناہ و ما یتضمنہ لفظہ ، لم یرد فی القرآن الکریم ولا فی الحدیث الصحیح الثابت عن رسول اللہ ﷺ فالنفی منھم فی ھذا متوجہ الی نفی ثبوت مضمون الحدیث فی نصوص الشرعیۃ الثابتۃ ، لا الضعیفۃ ۔ ترجمہ: ان کے اس قول ’’لا أصل لہ فی الکتاب ولا فی السنۃ الصحیحۃ ‘سے مراد یہ ہوتی ہے کہ حدیث کا معنی قرآن اور صحیح حدیث میں وارد نہیں ہے، لہذا یہاں حدیث کے معنی و مضمون کی نفی قرآن کریم اور احادیث صحیحہ سے ہے، احادیث ضعیفہ سے اس حدیث کے وجود کی نفی ہے(۲۱)
(۳) ’’موضوع‘‘ یا’’لیس بحدیث ‘‘کا قول کرنے والے علمائے کرام کے اقوال : 
(الف) ابو الفضائل الحسن بن محمد الصاغانی رحمہ اللہ نے ’’حب الوطن من الایمان ‘‘کو موضوعات سے شما رکیا ہے، فرماتے ہیں : ومنھا قولھم (ای من الاحادیث الموضوعۃ ): حب الوطن من الایمان (۲۲)
(ب)علامہ علی القاری رحمہ اللہ فرماتے ہین : واما ’’حدیث حب الوطن من الایمان‘‘ فموضوع ۔(۲۳)
(ج) الحوت محمد بن درویش بن محمد فرماتے ہیں : حدیث:’’ حب الوطن من الایمان‘‘ حدیث موضوع (۲۴)
(د) العامری احمد بن عبد الکریم الغزی فرماتے ہیں : ’’حب الوطن من الایمان‘‘ لیس بحدیث (۲۵)
(ہ)امام ملا علی القاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : وقیل انہ من کلام بعض السلف۔(۲۶)

’’موضوع‘‘ و’’لیس بحدیث‘‘ کا معنی و مفہوم: موضوع: سے مراد یہ ہے کہ حدیث گڑھی ہوئی ہے، حضور نبی کریم ﷺ سے اس کا کوئی ثبوت نہیں ، اور لیس بحدیث: سے مرادیہ ہے کہ حدیث نہیںبلکہ کسی کا قول ہے۔
(۴) ان علمائے حدیث کے اقوال جنھوں نے ’’حب الوطن من الایمان ‘‘کے بارے میں فرمایا : لم أقف علیہ و معناہ صحیح: 
(ألف)امام شمس الدین سخاوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’ لم اقف علیہ و معناہ صحیح ‘‘(۲۷)
(ب)علامہ عبد الرحمن بن علی شیبانی شافعی أثری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: حب الوطن من الایمان قال: شیخنا (أی السخاوی): ’’لم أقف علیہ ومعناہ صحیح‘‘ ۔ظاہر ہے انہون نے اس قول میں اپنے استاذ مکرم کی اتباع کی ہے۔(۲۸)
(ج)علامہ محمد طاہر فتنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’ لم أقف علیہ ومعناہ صحیح‘‘۔(۲۹) شاید انہوں نے بھی اس قول میں اما م سخاوی رحمہ اللہ کی اتباع کی ہے ۔
’’لم اقف علیہ و معناہ صحیح ‘‘ کا معنی و مفہوم:جب کوئی محدث یہ اصطلاح استعمال کرے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ حدیث ان الفاظ کے ساتھ اس محدث کو نہیں ملی، البتہ اس کے نزدیک شریعت اسلامیہ میں اس کی اصل موجود ہے۔
علمائے حدیث کا ’’حب الوطن من الایمان‘‘ کے معنی کو صحیح کہنے والے بعض علماء پر رد: علمائے حدیث نے حدیث کا معنی صحیح کہنے والوں کے قول کورد کر دیا اور آیت کریمۃ سے ثابت کیا کہ اس حدیث کا معنی بھی صحیح نہیں ہے۔ رد کرنے والوں کے اقوال مندرجہ ذیل ہیں : 
(۱)امام ملا علی قاری رحمہ اللہ اس قول کا رد کرتے ہوئے فرماتے ہیں: یہ تو عجیب قول ہے اس حدیث کا معنی کیسے صحیح ہو سکتا ہے جبکہ حب وطن اور ایمان کے درمیان کوئی تلازم نہیں، کیونکہ ایسا ہو سکتا ہے کہ حب وطن پایا جائے مگر ایمان مفقود ہو جیسا کہ کفار وطن سے محبت کرتے ہیں مگر ان کا دل ایمان کی رمق سے خالی و عاری ہوتا ہے ۔ اور اس پر کھلی ہوئی دلیل اللہ جل شانہ کا فرمان عالی شان ہے :’’ ولو انا کتبنا علیھم ان اقتلو ا انفسکم او اخرجوا من دیارکم ما فعلوہ الاقلیل منھم‘‘ ترجمہ:( اور اگر ہم ان پر فرض کرتے کہ اپنے آپ کو قتل کر دو یا اپنے گھر بار چھوڑ کر نکل جاؤ ، تو ان میں تھوڑے ہی ایسا کرتے)( ۳۰)یہ آیت واضح طور پر اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ منافقین کو وطن سے محبت تھی اگر چہ ان کے پاس ایمان کا خزانہ نہیں تھا۔ بعض لوگوں نے امام سخاوی رحمہ اللہ کی تائید کی اور فرمایا: ان کے قول سے مراد یہ نہیں ہے کہ وطن سے صرف مومن ہی محبت کرے گا بلکہ مراد یہ ہے کہ وطن سے محبت ایمان کے منافی نہیں ۔

مگر امام ملا علی قاری رحمہ اللہ اس تاویل کے ضعف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ظاہر ہے حدیث کا معنی یہی ہے کہ وطن سے محبت ایمان کی علامتوں میں سے ایک علامت ہے ، اوور حب وطن علامت اسی وقت بن سکتا ہے جبکہ وہ مومن کے ساتھ خاص ہو ، اگر اس کے اندر بھی یہ خصوصیت پائی جائے اور کفار کے اندر بھی توحب وطن علامت ایمان نہیں بن سکتا ۔ اور اگرامام سخاوی رحمہ اللہ کا قول اس آیت کی طرف نظر کرتے ہوئے ہے جس میں اللہ تعالیٰ مومنوں کے قول کی حکایت کرتے ہوئے فرماتا ہے : وما لنا الا نقاتل فی سبیل اللہ وقد اخرجنا من دیارنا ۔ ترجمہ: (بولے ہمیں کیا ہوا کہ ہم اللہ کی راہ میں نہ لڑیں حالانکہ ہم نکالے گئے ہیں اپنے وطن سے) (۳۱)تو اس کے معارض یہ آیت موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ولو انا کتبنا علیھم ان اقتلوا ۔ الاٰیۃ ۔

پھر آگے فرماتے ہیں : اگر اس حدیث کے معنی کو صحیح مان لیا جائے تو اظہر یہ ہے کہ اس سے مراد جنت ہے ، یا مکہ شریف یا اللہ کی طرف رجوع، یا وطن متعارف مگر اس شرط کے ساتھ کہ محبت کا سبب صلہ رحمی ہو(۳۲)
(۲) علامہ منوفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ما ادعاہ من صحۃ معناہ عجیب: اذ لا ملازمۃ بین حب الوطن وبین الایمان ویردہ قولہ تعالی: ولو انا کتبنا علیہم ان اقتلوا انفسکم ۔۔۔۔۔۔۔ترجمہ: حافظ سخاوی رحمہ اللہ تعالی کا یہ دعوی کرنا کہ حدیث:حب الوطن۔۔۔۔۔کا معنی صحیح ہے بڑا عجیب وغریب ہے کیو نکہ وطن کی محبت اور ایمان کے درمیان کوئی تلازم نہیں، ان کے قول کو رد کرنے کے لئے اللہ جل شانہ کا یہ فرمان عالی شان کافی ہے:(ولو انا کتبنا علیہم ان اقتلوا انفسکم او اخرجوا من دیارکم ما فعلوہ الا قلیل منہم) (۳۳)
(۳)عالم جلیل عبد العزیز بن محمد امام سخاوی رحمہ اللہ کے قول پر تعقب کرتے ہوئے فرماتے ہیں : وقول السخاوی فی المقاصد معناہ : صحیح ۔ باطل لا یلتفت الیہ ۔ ترجمہ : اما سخاوی رحمہ اللہ کا یہ فرمانا کہ ’’حب الوطن من الایمان ‘‘کا معنی صحیح ہے ،قابل التفات نہیں(۳۴)
شیخ محمد جمال الدین قاسمی دمشقی نے ایک عالم کا قول نقل کیا جو خطباء کے درمیان احادیث مکذوبۃ کے ذکر کرنے کا کیسا رواج ہے بیان کر نے کے بعد فرماتے ہیں:( و ذلک کحدیث’’حب الوطن من الایمان‘‘ الذی لا یفھم منہ بعد التاویل والتحلیل الا الحث علی تفرق الجامعۃ الاسلامیۃ ۔ التی تنشد ضالتھا الآن۔ فانہ یقضي بتفضیل مسلمی مصر مثلا علی من سواھم وان من فی الشام یفضل اخوتہ ھناک علی غیرھم ، وھکذا وھو الا نحلال بعینہ والتفرق المنھی عنہ ، واللہ یقول: ’’انما المومنون اخوۃ‘‘ ولم یقید الاخوۃ بمکان ، ویقول : ’’ویؤثرون علی انفسھم ولو کان بہم خصاصۃ‘‘ وأقل ما فیہ تفویت فضیلۃ الایثار) اس کی واضح مثال حدیث: حب الوطن۔۔۔۔۔۔ ہے جس کی تاویل وتوجیہ کرنے کے بعد بھی یہی سمجھ میں آتا ہے کہ یہ امت مسلمہ کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں، کیونکہ یہ ایک ملک کے مسلمان کو دوسرے ملک کے مسلمانون پر فضیلت دینا ہے اور یہی تشتت اور افتراق ہے جس کی اسلام میں ممانعت ہے ۔نیز اللہ جل شانہ فرماتا ہے :مومنین کہیں بھی ہوں بھائی بھائی ہیں۔ دوسری جگہ فرماتا ہے: ’’اور اپنی جانوں پر دوسرں کو ترجیح دیتے ہیں اگر چہ انہیں شدید محتاجی ہو‘‘ اوراگر کچھ نہیں تو کم سے کم اس حدیث کے معنی کو صحیح ماننے کی صورت میںایثار و قربانی کے جذبہ کو فوت کرنا ضرور ہے (۳۵)
خلاصۂ کلام : (۱) بعض محدثین کرام نے فرمایا : لم اقف علیہ ‘‘ اور یہ محدثین ان میں سے ہیں جن کو حدیث اور علوم حدیث میں درک حاصل تھا مثلاامام المحدثین ابن حجر عسقلانی اور امام جلال الدین سیوطی رحمہما اللہ تعالی وغیرہما۔ اور ایسے محدثین اس طرح کا قول کریں تو ان کے قور پر اعتماد کرکے حدیث کے موجود ہونے کی نفی کر دی جاتی ہے، لہذا یہ حدیث قائدہ کے مطابق موضوع ہوگی۔
(۲) بعض محدثین عظام نے فر مایا : ’’لا أصل لہ عند الحفاظ ‘‘ اس کا مطلب یہاں پر یہ ہے کہ اس حدیث کی کوئی سند نہیں اورجس حدیث کی کوئی سند نہ ہومحدثین کے نزدیک اس کا کوئی اعتبار نہیں ۔ 
(۳) بعض اہل فن نے فرمایا : حب الوطن۔۔۔۔۔۔۔یہ حدیث موضوع ہے اور بعض نے فرمایا: یہ حدیث ہی نہیں ہے ،اور بعض نے کہا: زمانہ ماضی کے کسی شیخ کا قول ہے۔ ان سب کا معنی یہی ہے کہ یہ حضور ﷺ کا قول نہیں ہے ۔ 
(۴) بعض علمائے حدیث نے فرمایا: حب الوطن ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس حدیث کا معنی صحیح ہے۔ مگر علمائے کرام نے ان کے قول کو رد کر دیا جیسا کہ امام ملا علی قاری اورعلامہ منوفی رحمہما اللہ وغیرہما کا رد اس حدیث کے معنی صحیح کہنے والوں پر گزرا ۔
(۵) علمائے محدثین متفق ہیں کہ یہ حدیث ’’حب الوطن من الایمان ‘‘ ان الفاظ کی ساتھ موضوع ہے ۔ 

حدیث کا حکم: ان تمام اقوال کی روشنی میں اس حدیث کا حکم بیان کرنے کے لئے اس نتیجہ پر پہونچا ہوں کہ ’’حب الوطن من الایمان‘‘ان الفاظ کے ساتھ کسی حدیث کا وجود نہیں، لہذا یہ حدیث موضوع ہے۔ کیونکہ جمہور علمائے حدیث کی آراء واقوال سے یہی ظاہروباہر ہے۔ نیز اس کا معنی بھی درست نہیں کیونکہ وطن کی محبت اور ایمان کے درمیان تلازم نہیں جیسا کہ ملا علی قاری رحمہ اللہ نے فرمایا، اور یہی میری ناقص رائے میں راجح اور درست ہے۔ لہذا اس حدیث کو حب وطن پر حجت بنا کر پیش نہیں کرنا چاہئے ۔ 

نیز وطن سے محبت کرنے پر دلالت کرنے والی اس موضوع حدیث ’’حب الوطن ‘‘ ۔۔۔کے علاوہ بعض صحیح یا اس باب مین قابل احتجاج حدیثیں موجود ہیں جو وطن کو محبوب رکھنے پر دلالت کرتی ہیں، لہذا موضوع حدیث کو استدلال میں بیش کرنے کے بجائے انہیں قابل قبول احادیث کو بیان کیا جائے ، ان میں سے بعض کا ذکر کرتا ہوں: 
بخاری شریف کی حدیث ہے : حدثنا سعید بن ابی مریم قال أخبرنا محمد بن جعفر قال أخبرنی حمید أنہ سمع أنسا رضی اللہ تعالیٰ عنہ یقول: کان رسول اللہ اذا قدم من سفر فأبصر درجات المدینۃ أوضع ناقتہ و ان کانت دابۃ حرکھا۔۔۔۔۔وفیہ دلالۃ علی فضل المدینۃ وعلی مشروعیۃ حب الوطن والحنۃ الیہ ۔
ترجمہ: انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب حضور نبی کریم ﷺ کسی سفر سے آتے تو مدینہ شریف کی اونچی سڑکیں اور منزلیں دیکھ کر خوش ہوتے اور اونٹنی تیزی سے اس کی طرف دوڑا دیتے تھے ، اور اگر کوئی دوسرا جانور ہوتا تو اس کو حرکت دیتے ۔۔۔۔۔۔۔۔علامہ بدر الدین رحمہ اللہ فرماتے ہیں : اس حدیث میں مدینہ شریف کی فضیلت اور وطن سے محبت کے جواز پر واضح دلالت ہے ۔(۳۶)
تفسیر ابن ابی حاتم میں ہے : حدثنا ابی حدثنا ابن ابی عمیرقال : قال سفیان فسمعناہ عن مقاتل منذ سبعین سنۃ عن الضحاک قال : لما خرج النبی ﷺ من مکۃ فبلغ الجحفۃ اشتاق الی مکۃ ، فانزل اللہ تبارک و تعالیٰ علیہ القرآن (رادک الی معاد) الی مکۃ ۔ 
ترجمہ : ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں : جب حضور نبی کریم ﷺ مکہ سے نکلے اور مکان جحفہ پہونچے تو آپ کو مکہ شریف کی جانب رغبت ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے آپ پر یہ آیت نازل فرمائی ’’ان الذی فرض علیک القرآن لرادک الی معاد‘‘ (۳۷)ترجمہ: (بیشک جس نے تم پر قرآن فرض کیا وہ تمھیں پھیر جائے گا جہاں پھرنا چاہتے ہو ۔ یعنی مکہ کی طرف)(۳۸)
تیسری حدیث میں ہے : عن ابن شھاب قال قدم أصیل الغفاری قبل ان یضرب الحجاب علی أزواج النبی ﷺ فدخل علی عائشۃ رضی اللہ عنھا ، فقالت لہ : یا أصیل کیف عھدت مکۃ قال: قدأخصب جنابھا ، وابیضت بطحائہا قالت : أقم حتی یا تیک النبی ﷺ فلم یلبث أن دخل النبی ﷺ فقال لہ یاأصیل کیف عھدت مکۃ قال: واللہ عھدتھا قد أخصب جنابھا وابیضت بطحا ؤھا و أغدق اذ خرھا وأسلت ثمامھا و أمش سلمھا فقال : حسبک یاأصیل لا تحزنا ۔ أمش سلمھا : یعنی نوامیہ الرخصۃ التی فی الطراف اغصانہ الا ذ خر: حشیشۃ
طیبۃ الرائحۃ تسقف بھا البیوت فوق الخشب۔ 
ابن شھاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: أصیل غفاری رضی اللہ عنہ حضور ﷺ کی ازواج مطہرات پر حجاب فرض ہونے سے پہلے حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کے پاس تشریف لائے توآپ نے أصیل غفاری رضی اللہ عنہ سے پوچھا مکہ کو کیسا پایا تو آپ نے بعض اوصاف بیان فرمایا ، پھر حضور ﷺ آئے اور آپ نے بھی پوچھا کہ مکہ کو تم نے کیسا پایا تو آپ نے کچھ اوصاف بیان کئے توآپ دل برداشتہ ہوئے اور فرمایا : اصیل بس کرو ہمیں مکہ شریف کے اوصاف بیان کر کے غمزدہ نہ کرو (۳۹)

ان احادیث سے پتہ چلا کہ وطن سے محبت کرنا درست ہے ، البتہ یہ محبت و چاہت ایمان کی علامت نہیں جیسا کہ حدیث ’’حب الوطن ۔۔ کے معنی کو صحیح ماننے سے لازم آتا ہے۔ کیونکہ وطن سے محبت اور ایمان کے درمیان تلازم نہیں،ایسا ہوسکتا ہے کہ وطن سے محبت ہو مگر ایمان کا وجود نہ ہو، جیسا کہ کفارو مشرکین کو وطن سے محبت ہوتی ہے مگر یہ محبت ایمان سے خالی و عاری ہوتی ہے، لہذا شریعت اسلامیہ میں وطن سے محبت کی سماحت ہے مگر یہ محبت ایمان کی علامت ہو۔ اس طور سے کہ جہاں جہاں وطن سے محبت پائی جائے وہاں وہاں ایمان کا وجود ہو۔ ایسا نہیں ہے۔

ازہار احمد امجدی
کلیۃ اصول الدین :قسم الحدیث
جامعۃ الازہر الشریف مصر
محمد سید انس نعیم قاسمی نوحہ خاں ہیں کہ،
بہت خوبصورت ہے میرا وطن 
تعصب کے بہتے ہیں گنگ و جمن
وفاو ¿ں کا کوئی صلہ بھی نھیں ھے
یہاں قاتلوں کو سزابھی نھیں ھے
یہاں منزلوں کا پتہ بھی نھیں ھے
یہاں راہ میں لوٹ لے راہزن
بھرا ھے زہر وقت کے ناگ میں 
یہاں غم ھی غم ھ?ں ھر اک بھاگ میں
دہکتی رواجوں کی اس آگ میں 
یھاں جسم اپنا جلائے دلہن
ھر اک کے دل میں ھے عیش کی آرزو 
یہاں کوڑیوں میں بکے آبرو
بڑی شان سے باپ کے روبرو 
ھو بیٹی کا سودا کرے انجمن
نہ دل میں خوشی ھے نہ لب پہ ہنسی 
اندھیروں میں دفن یہاں روشنی
لئے ہاتھ میں یہاں کاسئہ مفلسی 
یہاں لوگ پھرتے ھیں نگے بدن
کلی غنچہ ھو گل بیچ دے 
غریبوں کہ تن کا کفن بیچ دے
یہاں اہل فن اپنا فن بیچ دے
عجب ہم نے دیکھا یہاں کا چلن
لہو کی یہاں پر نہ قیمت ملے 
محبت جومانگو تو نفرت ملے
یہا ں قاتلوں کو وزارت ملے 
ملے حق پرستوں کو دارورسن
نہ ایمان انکا نہ کوئی دھرم 
کرم میں بھی انکے چھپے ہیں ستم
پڑے وقت تو یہ خدا کی قسم 
وطن بیچ دیگا زبان وطن
بھت خوبصورت ھے میرا وطن

Ensure national flag is hoisted at madrasas
By: S. A. Sagar
The Allahabad High Court on Tuesday directed the Uttar Pradesh government to ensure that the national flag is hoisted at madrasas across the state on Independence Day and Republic Day. A bench comprising Chief Justice D Y Chandrachud and Justice Yashwant Verma passed the order, directing the state government to “issue necessary directions in this regard”. According to reports, September 1, 2015, the order came on a Public Interest Litigation filed by one Arun Gaur, a resident of Aligarh, who had prayed for issuing directions to ensure that flag hoisting ceremony was held at madrasas on August 15 and January 26 in the same manner as done at the offices of various bodies controlled or assisted by the government.
The court, while issuing the aforesaid directions, also asked the state government to file its counter-affidavit on the PIL and fixed September 22 as the next date of hearing.



(۱)(نزھۃ النظر فی شرح نخبۃ الفکر لابن حجر العسقلانی ص۳۱ تحقیق: حمدی الدمرداش، مکتبۃ نزار مصطفی الباز ،الریاض)
(۲)( التحقیق والایضاح لمحمد ابو عمارۃ ص ۴۵۔۴۸) 
(۳)( نزھۃ النظرشرح نخبۃ الفکر ص ۳۲) 
(۴)(تدریب الراوی لجلال الدین السیوطی ص ۴۴۳۔۴۴۹، تحقیق: محمد ایمن بن عبدا للہ ، مطبع دار الحدیث) 
(۵) (فتح المغیث للسخاوی ج ۳ص ۳۵، تحقیق: مجدی فتحی السید ،المکتبۃ التوفیقیۃ)
(۶)(الدرر المنتثرۃ فی الأحادیث المشتھرۃ لجلال الدین السیوطی ج۱ص۹)
(۷)( الؤلؤ المرصوع فیما لاأصل لہ او باصلہ موضوع للقاوقجی ص۷۲، تحقیق: فواز احمد زبیرلی ، مطبع : دار البشائر الاسلامیۃ) 
(۸)(الفوائد الموضوعۃ فی الاحادیث الموضوعۃ لمرعی بن یوسف الکرمی ص ۱۰۳، تحقیق: محمد الصباع)
(۹)(النخبۃ البھیۃ فی الاحادیث المکذوبۃ للأمیر المالکی ج۱ص۵۲)
(۱۰)(الغماز علی اللمازفی الموضوعات المشہورات للسمہودی ص:۹۷ تحقیق: محمد عبد القادر العطار مطبع:دار الکتب العلمیۃ بیروت لبنان)
(۱۱)( مختصر المقاصد الحسنۃ للزرقانی ص:۱۱۱ تحقیق: محمد الصباغ المکتب الاسلامی بیروت)
(۱۲)(تدریب الراوی ، النوع الثا نی والعشرون ص۲۵۷) 
(۱۳)( نفس المرجع النوع الحادی والعشرون ص ۲۴۱) 
(۱۴)( تنزیۃ الشریعۃ المرفوعۃ لابن عراق الکتانی ج۱ص۱۳)(مقدمۃ المصنوع فی معرفۃ الحدیث الموضوع للملاعلی القاری ص ۲۵۔۲۷۔۳۸۔۴۲۔ مطبع مکتب المطبوعات الاسلامیۃ ) 
(۱۵) (المصنوع فی معرفۃ الحدیث الموضوع ص۹۱)
(۱۶)(التہانی فی التعقیب علی موضوعات الصغانی لعبد العزیز ص۶۵ مطبع:دار الأنصار بالقاہرۃ)
(۱۷)(تدریب الراوی ، النوع الثانی والعشرون ص ۲۵۷) 
(۱۸)(مقدمۃ المصنوع فی معرفۃ الحدیث الموضوع )
(۱۹)(نفس المرجع)
(۲۰)(تھذیب التذھیب لابن حجر ج ۱۱ص ۴۷کا دار الفکر)(میزان الاعتدال للذہبی ج۴ص۳۰۲)مطبع: دار المعرفۃ لبنان)
(۲۱)(مقدمۃ المصنوع فی معرفۃ الحدیث الموضوع‘‘ ص۱۷۔۲۳)
(۲۲)(موضوعات الصغانی ص۴۷، تحقیق: نجم عبد الرحمن خلف) 
(۲۳)(مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح للملا علی القاری، ج۵ص۳۱۶)
(۲۴)(أسنی المطالب فی أحادیث مختلفۃ المراتب للحوت ص۹۵،مطبع: المکبتۃ التجاریۃ الکبریٰ ،مصر)
(۲۵)(الجد الحثیث فی بیان ما لیس بحدیث للعامری ، ج۱،ص۸۵) أصل
(۲۶)(الاسرار المرفوعۃ فی الأخبار الموضوعۃ للملا علی القاری ص۱۸۰تحقیق: محمد الصباغ مطبع: دار الامانۃ بیروت )
(۲۷)(المقاصد الحسنۃ ص۱۸۳تحقیق: عبد اللہ محمد الصدیق ، مطبع : مکتبۃ الخانجی ، مصر)
(۲۸)(تمییز الطیب من الخبیث للشیبانی الشافعی ص۶۸:دار الکتب العربی بیروت)
(۲۹)(تذکرۃ الموضوعات للفتنی ، ص۱۱،کتاب التوحید، مطبع دار احیاء التراث العربی، لبنان ) 
(۳۰)(کنز الایمان ، جزئ۵، سورۃ النساء ، آیۃ ۶۶)
(۳۱)(کنز الایمان ، جزء ۲، سورۃ البقرۃ ، ۲۔ آیۃ ۲۴۶)
(۳۲)(کشف الخفاء و مزیل الالباس عما اشتھر من الاحادیث علی ألسنۃ الناس للعجلونی، ج۱ص ۴۱۴، تحقیق: أحمد القلاش ، مطبع : دار التراث ، مصر)
(۳۳)( الاسرار المرفوعۃ فی الاخبار الموضوعۃ ص۱۸۰)
(۳۴)(التھانی علی موضوعات الصغانی،ص۵۶)
(۳۵)قواعد التحدیث من فنون مصطلح الحدیث لمحمد جمال الدین القاسمی،ص۱۶۱،دار النفائس، بیروت۔
(۳۶)عمدۃ القاری للعینی، باب من اسرع ناقتہ اذا بلغ المدینۃ، ج۱۵ص۴۳۹)
(۳۷)( تفسیر ابن ابی حاتم، قولہ تعالیٰ: رادک الی معاد، ج ۹سورۃ القصص ص: ۳۰۲۶)
(۳۸)(کنز العما ل جزئ۲۰ سورۃ القصص ۲۸، آیۃ ۸۵)
(۳۹)(أخبار مکۃ وما جاء فیھا من الآثار لابی الولید محمد بن عبد اللہ الازرقی ، تذکر النبی ﷺ و أصحابہ مکۃ،ج۲ص۱۵۵، دار الاندلس بیروت)


No comments:

Post a Comment