Thursday, 7 January 2016

بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتیں !!!

شام ہو گئی
ابھی تو گھومنے چلو نہ بابا!!!!
چلتے چلتے تھک گئی...
ابھی تو اٹھا لو نہ بابا!!!!
اندھیرے سے ڈر لگتا ہے.
سینے سے لگا لو بابا!!!!!!
ممی تو سو گئیں..
آپ ہی تھپکی دے کے سلا لو نہ بابا!!!!
اسکول تو پورا ہو گیا.
اب کالج بھی جانے دو نہ بابا!!!!
پال پوس کر بڑا کیا ہے.
اب جدا تو نہ کرو بابا!!!!!
ڈولی میں تو بٹھا ہی دیا ہے..
تو آنسو تو مت نکالو بابا!!!!!
آپ کی مسکراہٹ اچھی ہے.
ایک بار مان جاؤ نہ بابا!!!!!
آپ نے میری ہر بات مانی..
ایک بات اور مان جاؤ نہ بابا

!!!!!! اس دھرتی پہ بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتی...
دنیا کو سمجھاؤ نہ بابا...!
دنیا کو سمجھاؤ نہ بابا......!!!

No comments:

Post a Comment