Friday, 27 March 2015

فرقہ اہل حدیث کا نظریہ

فرقہ اہل حدیث (پاک وہند ) کا نظریہ:
1. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )اجماع صحابہ رضی اللہ عنہم اور اجماع امت کے منکر ہیں۔
(طریق محمدی ص181،عرف الجادی ص111،آئیے عقیدہ سیکھئے ص273)
2. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )قیاس شرعی کے منکر ہے۔
(معیارالحق ص 131ہدیۃ المہدی ص 82، عرف الجادی ص3،عقیدہ مسلم ص49 ، فتاویٰ ستاریہ ج 1ص 178)
3. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )کے نزدیک ہر خواندہ نا خواندہ کو حق اجتہاد وتحقیق حاصل ہے۔
(آئیے عقیدہ سیکھئے ص253)
4. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )کے نزدیک غیر مجتہد کے لئے بھی تقلید حرام اور اجتہاد واجب ہے ۔
(مجموعہ رسائل بہاولپور ص19تا 23،عقیدہ مسلم از گوندلوی ص68،دین میں تقلید کا مسئلہ از زبیر علی زئی،آئیے عقیدہ سیکھئے ص290)
5. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )کے نزدیک کسی بھی امام کی تقلید حرام اور شرک ہے۔
(الظفر المبین ص17،عقیدہ مسلم از گوندلوی ،طریق محمدی ص 187)
6. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )کے نزدیک اللہ کی وسیع وعریض جنت کے مالک صرف وہی اڑھائی ٹوٹروہیں باقی تمام مقلدین ،بدعتی مشرک اور جہنمی ہیں۔
(اعتصام السنۃ ص 7،ہدیۃالمہدی ج1 ص 121،التحقیق فی جواب التقلید ص 311، طریق محمدی ص 16)
7. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند)فقہ کا منکر ہے۔
(ترجمان وہابیہ ص 24،عقیدہ مسلم ص 47پر فقہ کے معنی کی تحریف کردی)
8. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )فقہی نظام کو کفر کا مترادف سمجھتا ہے۔
(التحقیق فی جواب التقلید)
9. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )سنت خلفاء راشدین کا منکر ہے۔
(بدور الاہلہ ج 1 ص 28 ،عرف الجادی ص 101،فتاویٰ نذیریہ ج2ص 196 ،سیرت ثنائی ص 196)
10. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے معیار حق ہونے کا منکر ہے۔
(طریق محمدی ص 87،فتاوی ٰ ثنائیہ ج2 ص 252،فتاویٰ ستاریہ ج2 ص 66)
11. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )ایصال ثواب کا منکر ہے۔
(ترجمان وہابیہ ص162)
12. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا منکر ہے اور قائلین سماع کو مشرک کہتا ہے ۔
(فتاویٰ ثنائیہ ج1 ص 107،عقیدہ مسلم از گوندلوی ص 355ملخصا،مجموعہ رسائل بہاولپورص 8)
13. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )کے نزدیک روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم شرک اور بدعت ہے اور اس کا گرانا واجب ہے ۔
(عرف الجادی ص60، الروضۃ الندیہ ج1ص178، یہ مزار یہ میلے ص16)
14. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )ایک مجلس کی تین طلاقوں کو ایک ہی شمار کرتا ہے اور بیوی کو شوہر پر حلال سمجھتا ہے۔
(فتاویٰ ثنائیہ ج2 ص 215، فتاویٰ اہل حدیث ج2 ص 505،اہل حدیث کا مذہب ص 95 ، تنویر الآفاق فی مسئلۃ الطلاق)
15. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )تین طلاقوں کے بعد حلالہ شرعی کا منکر ہے۔
(حلالہ کی چھری)
16. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )ننگے سر نماز پڑھتا ہے اور اسی کو سنت سمجھتا ہے ۔
(محمدی نماز ص172)
17. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )ہمیشہ نماز میں سینے پر ہاتھ باندھتا ہے اور اپنے عمل کو سنت سمجھتا ہے اور ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے کو خلاف سنت اور بے ہودہ فعل سمجھتا ہے۔
(قول حق ص62،صلوۃ النبی ص 157 ،اختلاف امت کا المیہ ص78)
18. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )ہمیشہ نماز فجر،مغرب اور عشاء میں بسم اللہ باآواز بلند پڑھتا ہے اور اسے سنت سمجھتا ہے۔
(صلوۃ الرسول )
19. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )سجدوں میں جاتے وقت ہمیشہ گھٹنوں سے پہلے زمین پر ہاتھ رکھتا ہے اور اسے سنت سمجھتا ہے ۔
(محمدی نماز ص140)
20. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )جلسہ استراحت کو اشد ضروری سمجھتاہے۔
(رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ نماز ص83، عرف الجادی ص30)
21. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )کے نزدیک امام کے پیچھے فاتحہ پڑھنا فرض ہے بغیر فاتحہ کے مقتی کی نماز باطل ہے ۔
(فتاویٰ نذیریہ ج1 ص398،عرف الجادی ص26)
22. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )کے نزدیک امام کے پیچھے فاتحہ پڑھے بغیر رکوع میں شامل ہونے سے رکعت نہیں ہوتی ۔لہذا وہ رکعت دوبارہ پڑھے ۔
(دستور المتقی ص111،نزل الابرار ج1ص 133،فتاوی نذیریہ ج1 ص 496، عرف الجادی ص26)
23. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )رمضان میں تین اور غیر رمضان میں ایک وتر ادا کرتا ہے۔
(دستور المتقی ص144،عرف الجادی ص 33)
24. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )جمعہ میں صرف ایک اذان کا قائل ہے دوسری اذان کا منکر ہے اس کو بدعت کہتا ہے۔
(فتاویٰ ستاریہ ج 3 ص 87، فتاویٰ علماء ہند ج2ص 179)
25. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )کے نزدیک جمعہ کے خطبہ میں خلفاء راشدین اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا ذکر کرنا بدعت ہے۔
(ہدیۃ المہدی ج1 ص 110،نزل الابرار ج1ص153)
26. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )20 رکعت سنت تراویح کو بدعت کہتا ہے اور ہمیشہ8 رکعت تراویح پڑھتا ہے۔
(دستور المتقی ص 142،صلوۃ الرسول)
27. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )نماز جنازہ بلند آواز سے جہرا پڑھتا ہے۔
(فتاویٰ ثنائیہ ج1 ص52،فتاویٰ علماء حدیث ج5 ص 152)
28. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )کے نزدیک عورتوں اور مردوں کی نماز کے طریقہ میں کوئی فرق نہیں بلکہ یہ فرق کرنے کو دین میں دخل سمجھتے ہیں۔
(دستور المتقی ص151،صلوۃ الرسول)
29. فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )کے نزدیک امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ ؛ جہمی ،مرجی،بدعتی اور گمراہ تھے۔العیاذباللہ۔
(مجموعہ مقالات پر سلفی کا جائزہ ص548)
30. خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم کے وہ احکام جو نصوص شرعیہ کے خلاف تھے امت نے ان کو رد کردیا۔
(تنویر الآفاق فی مسئلۃ الطلاق ص107

No comments:

Post a Comment