Thursday, 19 March 2015

مثانے کے سرطان سے محفوظ

اخروٹ کا روزانہ استعمال مردوں کو مثانے کے سرطان سے محفوظ رکھتا ہے، تحقیق
کیلی فورنیا: ایک نئی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر مرد اخروٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی غذا کا حصہ بنالیں تو وہ مثانے کے سرطان سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کی یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اخروٹ کا روزانہ استعمال مردوں کو غدود کے سرطان سے بچاسکتا ہے، اخروٹ جو کہ غذائیت سے بھرپور خوراک ہے اس میں انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید اجزا پائے جاتے ہیں جو کہ چھاتی کے سرطان اور دل کی بیماریوں کو قابو کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ یونیورسٹی کے سائنسدانون کا کہنا ہے کہ اخروٹ انسانی جسم میں موجود غدود کو کینسر جیسی مہلک بیماری سے بچانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں کیونکہ اس میں موجود چربی غدود کے کینسر کی نشونما کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ یورپ اورامریکا میں غدود کا سرطان جلد کے سرطان کے بعد مردوں میں پائی جانے والی سب سے عام بیماری ہے جس کا کافی حد تک کامیاب علاج ممکن ہے، امریکا میں تقریباً 20 لاکھ کے قریب افراد اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرچکے ہیں جب کہ برطانیہ میں ہر سال تقریباً 35 ہزار افراد اس بیماری کا شکار ہوتے ہیں اور 10 ہزار کے قریب افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
 کیا ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے کل دماغ کا 85 فیصد حصہ۔ سیرے برَم Cerebrumکہلاتا ہے۔ اِس میں سوچنے، تدّبر کرنے، دوڑنے بھاگنے، ایکسرسائزکرنے مختلف جسمانی کھیل، حرکات، تصویر بنانے حساب کے سوال کرنے، مہد سے لحد تک کی یاداشت رکھنے، کسی راستے سے گذرتے ہوئی دیکھی اور سنی جانے والی، تمام آوازوں اور نظاروں، انسانی شکلوں کا ریکارڈ رکھنے ، خوشبوں کی پہچان، غرضیکہ دماغ میں حواسِ خمسہ سے داخل ہونے والی تمام معلومات، کو تھوڑے عرصے کے خانے میں رکھنا اور لمبے عرصے کے خانے میں دھکیل دینا، یہ سب اِس کی خصوصیات ہیں۔
دماغ (سیرے برَم Cerebrum) دو واضح حصوں میں تقسیم ہے دایاں حصہ اور بایاں حصہ۔ دایاں حصہ بائیں جسم کو کنٹرول کرتا ہے اور بایاں حصہ دائیں جسم کو۔ اگر کسی شخص کا بایاں ہاتھ کام کرنے میں دشواری محسوس کر رہا ہو تو یہ دائیں حصے کی شرارت ہے۔
http://www.express.pk/story/303194/

No comments:

Post a Comment