میرے مُرشدِ نامدار حضرت مُلّا نصرالدین کے گھر زلزلہ برپا تھا ،
ایسے لگتا تھا جیسے دیواریں گر رہی ہیں ۔
تھوڑی دیر میں گھر کا دروازہ کھلا اور مُلّا گٹھڑی کی طرح لڑھکتے دہلیز پر آ گرے ۔
پڑوسی نے جلدی سے آ کر انہیں اٹھانے کی کوشش کی مگر مُلا نے روک دیا اور کہا ،
قہرِ زوجہ بر جانِ شوہر
پڑوسی نے پوچھا ،
آپ کے گھر میں سے کسی چیز کے گرنے کی آواز سنائی دی تھی تو مُلا نے کہا وہ تو میرا کُرتا پاجامہ گرا تھا ،
پڑوسی نے حیران ہو کر کہا ،
کرتے پاجامے کی اتنی آواز؟
تو مُلا نے کہا کہ کُرتے پاجامے میں ، میں بھی تو تھا ۔
اس پر پڑوسی نے استفسار کیا ،
مگر ہوا کیا تھا؟
مُلا نے مختصر ترین جواب دیا
جو سب گھروں میں ہوتا ہے
No comments:
Post a Comment