Tuesday, 24 March 2015

دینی اداروں پر جادو کا علاج

آج کل یہ مصیبت بہت زور پکڑ گئی ہے۔ مسلکی اختلافات کی بناء پر ایک دوسرے پر عمل کروائے جاتے ہیں۔ عموماً اہل حق اس کی زد میں بہت رہتے ہیں۔ باطل ان پر جادو کرواتا رہتا ہے۔ چند علامات یہ ہیں:
مدرسہ میں بچوں کی تعداد میں کمی،غصہ کی زیادتی ، پڑھائی کا دل نہ کرنا، پڑھانے کا دل نہ کرنا، گناہوں کی طرف رغبت، نماز و قرآن سے دوری، سنت سے بیزاری،قرآن یا ذکر نہ کر سکنا، نیک کام ہوجائے تو گناہ کا کام لازمی ہوجانا، حافظے کی کمزوری اور مختلف بیماریاں کا شکار رہنا، معاونین کا تعاون سے انکار یا بہت کم کرناوغیرہ وغیرہ۔
جس طرح بیماری لگ جائے تو اس کا علاج کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح جادو ہو جائے تو جادو کا بھی علاج کیا جاتاہے۔ پتہ نہیں ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے جن کے مدارس پر جادو ہو اور واضح علامات بھی ہوں، پھر بھی جادو کے علاج کی طرف کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں۔ شاید یہ بھی جادو کا ہی اثرہو۔
خیر ایک علاج تحریر کر رہا ہوں۔ جو لوگ محنت سے کر گئے، وہ فائدہ خود دیکھیں گے۔
یہ عمل طاق عدد افراد کریں۔ سب بالغ ہوں۔ بعد نماز عشا ء دورکعت نماز حاجت پڑھیں اور سات مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اپناحصار کر لیں ۔
پھر سفید چادر بچھا کر سفید کپڑے پہن کر اس پر بیٹھیں۔ خوشبو کپڑوں پر بھی لگائیں اور جگہ پر بھی جلائیں۔ بہتر ہے کہ بخور جلائیں۔ اگر بتی سے وہ فائدہ کبھی نہیں ہوتا جو بخور سے ہوتا ہے۔ پھر سب لوگ درود شریف گیارہ گیارہ بار پڑھ کر ترتیب سے گھٹلیوں پر پڑھیں۔ جب سب ایک کلام پڑھ چکیں تو دوسرا شروع کریں۔
۱) آیت الکرسی تین سو تیرہ مرتبہ
۲) سورئہ کافرون تین سو تیرہ مرتبہ
۳) سورئہ اخلاص تین سو تیرہ مرتبہ
۴) سورئہ فلق تین سو تیرہ مرتبہ
۵) سورئہ ناس تین سو تیرہ مرتبہ
۶) لاحول ولا قوۃ الا باللہ گیارہ سو مرتبہ
۷) اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم گیارہ سو مرتبہ
۸) حزب النصر فی فرد تین مرتبہ
آخر میں گیارہ بار درود شریف سب پڑھنے والے پڑھ کر ڈھیر سارے پانی ، چینی ، نمک اور بخور یا اگربتیوںپر دم کریں اور پڑھنے والوں میں جو بزرگ ہوں، وہ دعاکروائیں۔اکتالیسدن کا عمل ہے ۔
چینی اور نمک کھانے میں استعمال کریں۔ پانی دن میں ہر نماز کے بعد دوا کے طورپر تین گھونٹ پئیں۔ اس پانی میں کوشش کریں کہ دوسرا پانی نہ ملائیں۔ جو افراد زیادہ متاثر ہوں، ان کو زمین پر کھڑا کر کے ان کے اوپر یہ پانی بہایا جائے۔ جگہ ایسی ہو کہ پانی نالی میں نہ جائے۔ کپڑے پہنے ہوئے پانی بہایا جا سکتا ہے۔ سر ننگا رکھیں۔ پانی بہانے کے بعد دوسرا کپڑے تبدیل کرلیں۔ اتارے ہوئے کپڑے دھو کر استعمال کریں۔ جن بچیوں کو حیض کے دن ہوں، وہ غسل والا عمل نہ کریں۔
نیز سپرے والی بوتلوں میں پانی لے کر تمام دیواروں اور کونوں میں چھڑکا جائے۔یہ عمل صبح اور مغرب کے بعد کیا جائے۔پانی چھڑکنے کے بعد دھونی دی جائے۔
انشاء اللہ جو محنت کرینگے، جادو اور سحر سے نجات پائیں گے اور ان کے مخالفین اپنے منہ کی کھائیں گے۔
ممکن ہے کہ عمل کے دوران پڑھنےوالوں کو تکلیف بڑھ جائے۔ صبر کریں اور کسی اچھے عامل کی نگرانی میں یہ عمل کریں۔
روحانی بیاض
U.N.A
Mateen Khan

No comments:

Post a Comment