- پیٹ کی چربی انتہائی بھدی اور بری معلوم ہوتی ہے اور ہم اس سے نجات کے لئے مختلف طریقے بھی آزماتے رہتے ہیں لیکن اکثر ناکامی ہونے پر مایوس ہوجاتے ہیں۔پیٹ کے اردگرد موجود چربی آپ کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرنے کا سبب بنتی ہے۔اب آپ کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم آپ کو چند انتہائی آسان اور کارآمد طریقے بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ باآسانی یہ مقصد حاصل کرسکتے ہیں۔
دن کا آغاز
اپنے دن کا آغاز لیموں کے جوس سے کریں کیونکہ پیٹ کی چربی کے لئے یہ انتہائی آسان اور مفید نسخہ ہے۔ ایک گلاس گرم پانی میں ایک سے دو لیموں نچوڑ کر اس میں تھوڑا سا نمک ڈال کر پیں،اگر آپ کو بلند فشار خون (بلڈ پریشر) کا مسئلہ ہے تو نمک نہ ڈالیں۔یہ مشروب چند دنوں میں آپ کو مطلوبہ نتائج دے گا۔

چاول سے پرہیز
اگر آپ چاول کھانے کے شوقین ہیں تو اپنی اس عادت کو ترک کردیں یا پھر اس عادت کو براﺅن رائس، بریڈ اور جو کے ساتھ تبدیل کر لیں۔
چینی والے کھانوں سے دور رہیں
پیٹ کی چربی بڑھنے کی ایک اہم وجہ خون میں چکنائی اور چینی کی زیادتی ہے لہذا چینی ترک کردیں اور تمام ایسے مشروبات سے مکمل اجتناب کریں۔
زیادہ سے زیادہ پانی پیں
اگر آپ پیٹ کی چربی سے جنات چاہتے ہیں تو زیادہ سے زیادہ پانی پیں کیونکہ اس طرح آپ کے جسم سے زہریلے مادے پیشات کے راتے نکلتے رہیں گے اور ساتھ ہی آپ کا میٹابولزم بھی بڑھے گا۔
کچا لہسن کھائیں
صبح لیموں کا قہوہ پینے سے قبل لہسن کی دو پوتھیاں کھائیں ، اس طرح آپ کے خون کی روانی ٹھیک رہے گی اور ساتھ پیٹ کی چربی بھی ختم ہو گی۔

پھل اور سبزیاں کھائیں
آپ کو چاہیے کہ صبح اور شام کو پھل اور سبزیوں کی سلاد کھائیں، یہ زہریلے مادے نکال کر آپ کے جسم میں وٹامن اور دیگر ضروریات کو پورا کریں گے۔
کھانوں میں مصالحہ جات کو بڑھائیں
اپنے کھانے میں دارچینی، ادرک اور کالی مرچ کی مقدار کو بڑھا دیں کیونکہ یہ صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں اور خون میں انسولین کی مقدار کو بالکل ٹھیک رکھتے ہیں۔

- امریکہ میں گرین کافی کو چربی کم کرنے والی دوا کے طور متعارف کرایا گیا ہے لہٰذا چربی کم کرنے کے خواہشمند افراد میں اس دوا کے استعمال کی طرف رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ گرین کافی میں ایک اہم عنصر Chlorogenic acid کے نام کا مادہ پایا جاتا ہے۔ Chlorogenic acid نام کا مادہ بدن میں گلوکوز چھوڑتا ہے جس کی وجہ سے جگر میں موجود چربیاں کم ہوتی ہیں اور یہ مادہ چربی کو انرجی میں تبدیل کرتا ہے جس کی وجہ بدن کی چربی کم ہونے لگتی ہے۔ یہ دو سسٹم بدن میں چربی کے جذب ہونے کو کم کرتے اور اضافی وزن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ یہ مادہ آپ کے پیٹ اور اس کے اطراف کی چربی کو کم کرنے میں بہت مدد کرتے ہیں اور اس مادہ کا کوئی سائیڈ ایفکٹ بھی نہیں ہے۔ اسی طرح اس مادہ کے استعمال سے کھانوں کے درمیان شکم سیری کا بھی احساس ہوتا ہے۔
اس کافی کا ذائقہ بالکل اسی کافی کی طرح ہے جو آپ اپنے ناشتے میں نوش کرتے ہیں۔ جب گرین کافی کے دانوں کو بھونا جاتا ہے تو اس میں سے Chlorogenic acid کا مادہ ختم ہوجاتا ہے۔ اور بغیر بھنی ہوئی کافی میں خوشبو بھی کم ہوتی ہے اور کڑواہٹ بھی زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ لیکن اگر آپ اپنی صحت چاہتے ہیں تو اس کافی کو تلخ صورت میں ہی پینا زیادہ مفید ہے۔ لیکن چونکہ گرین کافی زیادہ کڑوی ہوتی ہے اس لیے اسے 800 میلی گرام پر مشتمل کیپسول کی صورت میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دن میں دو بار کھانے سے 30 منٹ پہلے اسے استعمال کرنے سے بہتر نتاج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ یہ بھی ذہن میں رہے کہ مناسب کھانے کے ساتھ گرین کافی کا استعمال اور اس کے ساتھ ورزش کرنے سے اور بھی بہتر نتیجہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
آیئے آپ کو وہ ورزشیں بتائیں جس سے آپ کی جسم کی زائد چربی ختم ہو جائے گی۔
دوڑاور چہل قدمی
پیٹ کی چربی کم کرنے کے لئے سب سے آزمودہ ورزش دوڑ لگانا اور چہل قدمی ہے۔ کھانا کھانے کے بعد سیر کرنا انتہائی مفید ہے کیونکہ اس طرح کھانا ہضم ہو کر جسم میں مکمل طور پر جذب ہو جاتا ہے اور زائد چربی کو ختم کرتا ہے۔اسی طرح اگر صبح کے وقت سیر کی جائے تو یہ آپ کے لئے بہت مفید ہے۔
EllipticalTrainer
ہر کسی کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ باقاعدگی سے سیر کو جاسکے لہذا آپ گھر یا دفتر میں یہ مشین لاکر رکھ سکتے ہیں اور جب تھوڑا سا بھی وقت ملے تو اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے استعمال سے آپ کے پیٹ کی فالتو چربی پگھلنا شروع ہو جائے گی اور جسم متوازن اور خوبصورت نظر آئے گا۔
سائیکل چلانا
سائیکل بھی جسم کی اضافی چربی ختم کرنے کے لئے انتہائی مفید چیز ہے۔اس کے استعمال سے آپ تیس منٹ میں چار سو سے پانچ سو تک کیلوریز کم کر سکتے ہیں۔
پیٹ کی ورزشیں
پیٹ کی ورزش کرنے سے آپ کی چربی ناصرف کم ہوگی بلکہ پیٹ کے پٹھے مضبوط اور خوبصورت ہو جائیں گے۔ ایسی ورزشوں سے تمام جسم حرکت میں آتا ہے اور انسان توانا رہتا ہے۔ اس مقصد کے لئے ایک آسان ورزش درج ذیل ہے۔
کمر کے بل لیٹ جائیں اور دونوں ہاتھ سر کے پیچھے کی جانب لے جائیں۔اس کے بعد اپنی کہنیوں کو سینے تک اس طرح لے کر آئیں کہ آپ کے کندھے بھی بلند ہوں۔ اپنی بائیں کہنی کو دائیں گھٹنے اور دائیں کہنی کو بائیں گھٹنے سے لگائیں اور اس عمل کودس منٹ تک دہراتے رہیں۔ اس ورزش سے آپ چند ہی دنوں میں محسوس کریں گے کہ آپ کے جسم میں چستی آگئی ہے۔
کیپٹن چئیر کے ذریعے ورزش
کیپٹن چئیر ایک کرسی کا نام ہے ،یہ کرسی با آسانی جم میں مل جاتی ہے ،یہ ایک نسبتاً لمبی کرسی ہے جس میں ورزش کرنے والی کی ٹانگیں زمین کی جانب لٹک جاتی ہیں۔ اس کرسی پر مختلف قسم کی ورزشیں کی جا سکتی ہیں جس سے جسم کی زائد چربی زائل ہو جاتی ہے۔
بڑے گولے کے ذریعے ورزش
یہ بڑا گولہ جسے Crunch Ball Excercise کہا جاتا ہے با آسانی بازار میں دستیاب ہے۔آئیے آپ کو اس کی مدد سی کی جانے والی ورزش بتاتے ہیں۔
بال کے اوپر اپنی کمر رکھ کر اس طرح لیٹ جائیں کہ آپ کے پاؤں زمین پر مضبوطی سے آجائیں ،اس کے بعد اپنے ہاتھوں کو سر کے پیچھے رکھیں اور کہنیوں کو پیٹ کے پٹھوں تک لانے کی کوشش کریں۔ یہ ورزش پندرہ منٹ تک کی جاسکتی ہے۔

crunch Vertical leg والی ورزش
اس ورزش میں آپ کو چاہئے کہ زمین پر کمر کے بل لیٹ جائیں۔ اس کے بعد آپ اپنی ٹانگیں اور بازو اوپر اٹھائیں۔ اپنے ہاتھوں کے ذریعے ہوا میں معلق پاؤں کو چھونے کی کوشش کریں۔ اس کے بعد واپس دونوں اعضاء کو پہلی والی حالت میں لئے آئیں۔یہ عمل پندرہ منٹ تک دھرائیں۔
Crunch Reverse والی ورزش
اس ورزش میں آپ کو زمین پر کمر کے بل لیٹ جانا ہے جبکہ بازوں کو فرش کے ساتھ بالکل سیدھا رکھنا ہوگا۔اس کے بعد صرف اپنی ٹانگوں کو اٹھائیں اور اسکے بعد اپنی گردن کو بھی اپنے سینے کی جانب اوپر اٹھائیں اور کچھ دیر بعد اعضاء کو پہلی والی حالت میں لے آئیں۔

No comments:
Post a Comment