Friday 27 March 2015

فروٹ سالٹ

زیادہ تر تو کھاتے بھی گوشت ہیں اور کیونکہ سردیاں ہیں اس لیئے اور چیزوں کے علاوہ یخنی کی صورت میں پیتے بھی گوشت ہی ہیں۔طبی نکتہ نگاہ سے فوڈ پائزننگ اور پیٹ کی وائرل بیماریوں کی وجہ سے پیٹ میں جو انفیکشن ہوتی ہے وہ خود ہی ایک دو دن کے بعد ٹھیک ہو جاتی ہے۔ لیکن اگر زیادہ دیر رہے تو پھر اس کا علاج کروانا ضروری ہے۔پیٹ میں جلن، دل میں جلن، خوراک کا ہضم نہ ہونا اور پیٹ کا درد، یا پیچش سب ہی ضرورت سے زیادہ کھانے اور وہ بھی مصالحہ دار کھانا کھانے سے ہوتی ہیں۔ویسے مصالحہ دار کھانا اتنا نقصان نہیں دیتا جتنا زیادہ کھانا دیتا ہے۔ مصالحہ تو صرف جلتی پر تیل ڈالتا ہے۔لیکن پھر بھی ڈاکٹر کہتے ہیں کہ زیادہ پسی ہوئی کالی مرچیں کھانا ایسے ہی ہے جیسے کسی نے انتڑیوں میں شیشہ کوٹ کے ڈال دیا ہو۔
ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک اچھے چربی بھرے کھانے کے دو گھنٹے کے بعد انسان کو ہارٹ اٹیک کا چانس چار گنا بڑھ جاتا ہے۔
ہوتا یہ ہے کہ ایک چربی بھرے کھانے کو پیٹ بھر کر کھانے کے بعد دل کو خوراک ہضم کرنے کے لئے تیزی سے کام کرنا پڑتا ہے۔ جس سے اس پر بوجھ زیادہ پڑتا ہے اور اس کے لیئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس میں ان کے لئے زیادہ خطرہ ہے جنہیں پہلے ہی دل کی کوئی بیماری ہے۔ اس لئے اگر کم کھائیں گے تو دل آپ کا شکر گزار رہے گا۔
زندگی صرف سموسوں کا نام نہیں پھل اور سبزیاں بھی انسان کے کھانے کے لیئے بنی ہیں اور صحت کی کنجی دراصل پانی ہے۔ زیادہ پانی پیئیں، کیونکہ تھوڑی سی خوراک بھی پانی کے ساتھ مل کر بھرے ہوئے پیٹ کا احساس پیدا کرتی ہے۔
ہم اکثر اچھا کھانا کھا کر غنودگی محسوس کرتے ہیں اور سو جاتے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق کھانے کے بعد سونا بہت خطرناک ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دل کے دورے سے پہلے جو وارننگ سائن ملتے ہیں انکا نیند کی وجہ سے پتہ نہیں چلتا اور انسان دل کے دورے سے بچنے کی دوائیاں لینے سے محروم رہتا ہے۔ کئی دفعہ تو آدمی سوئے کا سویا ہی رہ جاتا ہے۔

لوگ بازار سے اینو فروٹ سالٹ کی بوتل لاتے ہیں جو دو تین بار استعمال کرنے کے بعد ہوا میں موجود نمی کی وجہ سے  ڈھیلا بن کرضا ئع ہو  جاتی ہے اس طرح ایک گلاس تقریبا تینتیس روپے میں پڑتا ہے - اینو فروٹ سالٹ کے صرف دو اجزاء ہوتے ہیں انکو اگر علیحدہ بوتلوں میں بند رکھا جائے تو اینو کی ایک بوتل کی قیمت میں تین سال تک کا اینو آپ کے کچن میں ہر وقت  تیار ہو سکتا ہے -
(١) ...بیس روپے کا سٹرک ایسڈ ( ٹاٹری یا لیموں کا ست ) تقریبا" اینو کی ایک خالی بوتل بھر دے گا
(٢)... دس روپے کا میٹھا سودا ( سوڈیم بائی کاربونیٹ ) تقریبا" اینو کی ایک خالی بوتل بھر دے گا
_______________________
جب بھی مرغن کھانے کی وجہ سے   سینے میں جلن محسوس  ہو ، ٹھنڈا چل پانی پون گلاس یخ پانی میں تیسرا حصہ ٹی سپون سٹرک ایسڈ اچھی طرح ھل کر کے  آدھا چمچ میٹھا سوڈا دوسرے خشک چمچ سے ڈالیں اور جیسے ہی بلبلے اٹھنے لگیں ایک گھونٹ میں پی جائیں اور ڈکاریں گنتے جائیں ..... صرف چھ سیکنڈ میں سینے کی جلن ختم ہو جائے گی یقین کریں کہ بازار کے اینو سے سو گنا پاور فل ہے اور زیادہ سے زیادہ چھ سیکنڈ میں سینے کی جلن ختم کر دیتا ہے - سوڈیم بائی کاربونیٹ اور سٹرک ایسڈ کے ملاپ سے سوڈیم سٹریٹ کا مرکب بنتا ہے - یہ سوڈیم سٹریٹ وہی مرکب ہے جو بلڈ بینکس میں خون کی بوتلوں میں ڈالا جاتا ہے جس سے خون بوتلوں میں جمتا نہیں ہے - اس مرکب کی انسانی جسم میں موجودگی سے جسم میں خوں کا لوتھڑا نہیں بن سکتا اور انسان دل کی اور دماغ کی شریانوں اور وریدوں میں خون جمنے سے ہارٹ اٹیک اور فالج سے حفاظت بھی رہتی ہے -
- دعاؤں میں یاد رکھئیے گا -
U.N.A
Mateen Khan

No comments:

Post a Comment