Saturday, 14 March 2015

ضعف دماغ


دماغ میں بلغمی رطوبات کی افزائش، دائمی نزلہ، ریشہ، بلغم، دائمی قبض اور ضعف دماغ کی وجہ سے یادداشت اور نظر کمزور ہو جاتی ہے۔ مریض کا دماغ بوجھل اور تھکا تھکا رہتا ہے اور اُسے روزمرہ کے کام بھی ٹھیک طرح سے یاد نہیں رہتے۔ طلباء کو اگر دماغی کمزوری لاحق ہو جائے تو تعلیم میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ دماغی کمزوری کی صُورت میں بصارت پر بھی انتہائی منفی اثرات مُرتب ہوتے ہیں۔

تعریف و اسباب مرض.
کثرت محنت دماغی. کمی خون. کثرت جماع. ضعف قلب وغیرہ سے دماغ کمزور ہو جاتا ہے.
علامات.
سرکے پچھلے حصے میں درد رہتا ہے. نظر کمزور ہو جاتی ہے. کانوں میں باجے سے بجتے ہیں. حافظہ خراب ہو جاتا ہے.
اصول علاج.
اصل سبب کو دور کریں اور پھر مقوی ادویات کهلائیں . مثلاً اگر خون کی کمی ہو تو خون پیدا کرنے کی کوشش کریں. دل کمزور ہو تو مقوی ادویات استعمال کروائیں وغیرہ وغیرہ.
( نیادماغ پیدا کرنے والی اکسیر)
بیسوی صدی کا معجزہ جس نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا.
1-قوت حافظہ اور دماغ کے لیے ایسی زبردست اکسیرہے کہ جس کے چند روز استعمال سےبرسوں کی بهولی ہوئی چیزیں یاد آنے لگتی ہیں.
2-ایسے اعصاب کے لیے جو دماغی محنت کرتے ہوں بہترین نعمت ہے.
3-دماغ کی تمام قوتوں میں ایک نئی روح پھونک دیتی ہے.
4-استعمال کر لینے کے بعد طبعت خواہ مخواہ مطالعہ کی طرف راغب ہو جاتی ہے.
5-جسم میں چستی دل میں فرحت اور دماغ میں تیزی پیدا کرتی ہے.
6-بهوک کو چمکاتی ہے اور قوت ہاضمہ کو درست کر کے غذا کو جزوبدن بناتی ہے.
7-زندگی کے لئیے کیمیا ہے. صحت کے لیے اکسیر ہے. دماغ کے لیے نعمت ہے.
صفحہ دل پر نوٹ کر لیجیے؛
اگر آپ کا دل پریشان رہتا ہو تو بہترین شے آپ استعمال کر سکتے ہیں وہ اکسیر دماغ ہے. اگر آپ شرطیہ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو بہترین شے جو آپ استعمال کر سکتے ہیں وہ ہے اکسیر دماغ ہے.
اکسیر دماغ کی ہر شخص کو ضرورت ہے. عمدہ حافظہ دنیا کی بہترین دولت ہے.
طلباء وکلاء صحافیوں اور کلرکوں کے کام کی چیز ہے.
اکسیر دماغ.
ہوالشافی.
جوہر ترپهلہ ایک تولہ. کشتہ چاندی ایک تولہ.سونف کے چاول دس تولہ.دانہ الائچی ایک تولہ.
ترکیب تیاری.
ساری اشیاء کو علیحدہ علیحدہ کهرل میں باریک کر کے ملا لیں اور پھر شوگرآف ملک یعنی دودھ کی کهانڈ دس تولہ شامل کر کےایک گهنٹہ کهرل کریں. اور شیشی میں سنبھال رکهیں نہایت ہی خوش نما اور مفیدالاثر دوا تیار ہے.
ترکیب استعمال.
ایک گرام دوا کو خمیرہ گاوزباں عنبری ایک تولہ یا مکهن کے ساتھ بوقت صبح نوش فرمائیں
بفضلِ ایک ماہ کے استعمال سے دماغ کی کمزوری رفع ہو جائے گی. حافظے کی قوت میں بیش بہا اضافہ ہو گا.
Mateen Khan 
U.N.A

No comments:

Post a Comment