مرکزی و ریاستی حکومت کو متوجہ کرنے کیلئے لکھنو میں12مارچ کوجمعیة علما ءکی حصول انصاف کانفرنس
نئی دہلی لکھنو‘مارچ(پریس ریلیز)مرکز میں اےن ڈی اے سرکار کے قیام کے بعد مسلمانوں کیلئے ریزرویشن اور انسداد فرقہ وارانہ فسادبل کا معاملہ ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا گیا ہے ، اس کے مدنظر مسلم جماعتیں کافی تشویش کا اظہار کرچکی ہیں ،تاہم اکثر لوگ ’ویٹ اےنڈ واچ ‘کے نظریہ کے تحت اس بات کے انتظار میں تھے کہ خود سرکار اس سلسلہ میں کس طرح کی سوچ اور اقدام کا اظہار کرتی ہے ۔اب جبکہ مرکزی سرکار کا موقف کافی حد تک صاف ہوچکا ہے ، ایک بار پھر مسلم جماعتیں، سرکار پر دباﺅ بنانے کیلئے میدان میں اتررہی ہیں ۔ملک کی نمائندہ مسلم تنظیم جمعیة علماءہند12مارچ کو لکھنو کے جیوتی با پھولے پارک میں انھیں دو مسائل کے سلسلہ میں ایک بہت ہی بڑی کانفرنس کرنے جاری ہے ، جس میں خاص طور سے مسلمانوں کیلئے ریزرویشن اور فساد بل مخالف بل پر سرکار پر دباﺅ بنانے کا ارادہ ہے۔اجلاس کی تیاری بڑے پیمانے پر ہورہی ہے اور اس میں ہم خیال دےگر برادران وطن اور سماجی تحریک سے وابستہ لوگوں کو بھی دعوت دی گئی ہے ۔اجلاس کی تیاری کے سلسلہ میں صوبہ کے مختلف حصوں میں جمعیة علماءکے مرکزی اور صوبائی عہدیداران او رکارکنا ن لوگوں سے مل رہے ہیں اور میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ مختلف علاقوں کا دورہ کرنے والے جمعیة علماءہند کے قومی سکریٹری مولانا حکیم الدےن قاسمی نے کہا کہ یہ کانفرنس جمعیة علماءیوپی کے زیراہتمام ہورہی ہے ، اجلاس کیلئے لکھنو کا انتخاب اس لےے بھی کیا گیا ہے کیوں کہ یوپی کی سماج وادی سرکار کو بھی ان کا بھولا ہوا وعدہ یاد دلانا ہے ، انھوں نے کہا کہ اترپردیش کی سرکار نے مسلمانوں سے یہ وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد18فی صد ریزرویشن دیا جائے گا ۔لیکن اس نے آج تک اپنا وعدہ پورا نہیںکیا اور اب وہ 2017کے انتخابات کی تیاری کررہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ مسلم اقلیت کو سماج وادی سرکار سے بڑی امید یں تھیں ،لیکن اب وقت اےسا آگیا ہے کہ ہمیں ان کو اپنے منشور میںکیا گیاوعدہ یا ددلانا پڑرہا ہے ۔انھوں نے کہاکہ ان دونوں مسائل کو لے کرصوبائی سرکار اور ساتھ ہی مرکزی سرکار سے بھی مطالبہ کیا جائے گا اورہم اس کو لے ایک بار پھر ملک گیر تحریک چلائیں گے ۔مولانا حکیم الدےن قاسمی نے کہا کہ ریزرویشن کیلئے سب سے پہلے منظم تحریک جمعیة علماءہند نے شروع کی تھی ۔ یہ تحریک جمعیة علماءہند کے سابق صدر مولانا اسعدمدنی رحمة اللہ علیہ نے منظم طریقہ سے اس وقت چلائی تھی جب اس پر لوگ بات کرنے کو تیار نہیں تھے ۔مولانا حکیم الدےن قاسمی نے بتا یا کہ صوبہ کے مختلف حصوں میں جمعیة علماءہند کے کارکنا ن پوری قوت سے لگے ہوئے ہیں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقےنی بنایا جاسکے ۔
واضح ہو کہ جمعیة علماءکے کارکنان و ذمہ داران صدر جمعیة علماءیوپی مولانا حیات اللہ قاسمی کی قیادت میں مختلف علاقوں کے دورے پر ہیں، ادھر مولانا محمودمدنی سکریٹری جمعیة علماءیوپی کی قیاد ت میں ایک وفد جلال پور، امبےڈنگر فیض، آبادکا دورہ کررہاہے، کان پور واطراف میں مولانا متےن الحق اسامہ، شاہ جہاں پور میں پروفےسر نعمان ، پرتاب گڑھ میں مفتی جمےل الرحمن اور مولانا فاروق، اعظم گڑھ و اطراف میں مولانا عبدالرب، لکھنو میں سید حسےن ، سید وزےن اور مولانا حاطب وغیرہ کی قیاد ت میں اجلاس کی تیاریاں زوروں پر ہے۔ اسی طرح مرکز کی ایک ٹیم نے مولانا حکیم الدےن قاسمی کی قیادت میں اب تک برےلی ، مرادآباد، شاہ جہاں پور، سیتاپور، سسورا، لکھیم پور، لکھنو شہر ،مﺅوغیرہ کا دورہ کیا ہے ، اس وفد میں قاری احمد عبداللہ ، مولانا محسن اعظم ، مولانا سجد وغیرہ شامل ہیں ۔
No comments:
Post a Comment