خواتین میں چڑچڑاپن، کمر درد اور بالوں کے گرنے کا سبب
ایس اے ساگر
ہر عورت کی فُرج میں سے کچھ رطوبتوں کا اخراج ہوتا ہے۔ کیمیائی توازن قائم رکھنے کے لئے، یہ اخراج، فرج کا نارمل دفاعی نظام ہوتا ہے۔ اور اِس اخراج کے ذریعے فُرج کے عضلات کی نارمل لچک بھی قائم رہتی ہے تاہم اگر اِس اخراج کی مقدار واضح طور پر بڑھ جاتی ہے اور یہ سفید رنگ کی گاڑھی رطوبت بن جائے تو اِسے لیکوریا کہا جاتا ہے ۔یاد رکھئے کہ، اگر فُرج سے ہونے والے اخراج کا رنگ زردی مائل ہو اور اِس کی بُو ناگوار ہو تو اِسے لیکوریا عرف سفید پانی کے ڈسچارج کہا جاتا ہے۔ ممکن ہے کہ یہ کسی انفکشن یا سرطان کی علامت ہو۔
قدرت کا عطاکردہ تحفہ؛ انار دانہ:
گرم مصالحہ دار کھانوں کی زیادتی یا زیادە ٹهنڈے پانی کے استعمال سے، انسان جسم میں جگر اپنا کام مستعدی سے نہیں کرپاتے اور اس وجہ سے، خواتین میں سفید پانی کا ڈسچارج شروع ہوجاتا ہے اس پر بروقت قابو نہیں پایا گیا تو عورتوں میں
1. چڑچڑاپن،
2. بات بات پر غصہ میں آنا،
3. کمر درد،
4. وظیفہ زوجیت سے بے رغبتی،
5. بالوں کا گرنا
1. چڑچڑاپن،
2. بات بات پر غصہ میں آنا،
3. کمر درد،
4. وظیفہ زوجیت سے بے رغبتی،
5. بالوں کا گرنا
6. کچھ کیسز میں بیضے ضائع ھو جاتے ہیں
7. یہ مردانہ سپرمز کی ھلاکت کا سبب بھی بنتا ہے۔
8. رحم کا ورم
9. کئی مرتبہ لیکوریاکی وجہ سے سوزاک جیسے متعدد مسائل شروع ہوجاتے ہیں.
سب سے زیادہ اہم سبب:
لیکوریا کا سب سے زیادہ اہم سبب ہارمون ایسٹروجین اور دِیگر ہارمونی عدم توازن ہوتے ہیں۔ ایسٹروجین ایک زنانہ جنسی ہارمون ہوتا ہے. جو جسم کے مختلف افعال کو کنٹرول کرتا ہے ۔ایسٹروجین اور دِیگر ہارمونی عدم تواز ن بانجھ پن (حاملہ ہونے کی صلاحیت نہ ہونا) کا سبب بن سکتے ہیں۔ لہٰذا لیکوریا کی وجہ سے حمل قائم ہونے میں دشواری پیدا نہیں ہوتی بلکہ لیکوریا کے اسباب، حمل قائم کرنے میں دشواری کا سبب بنتے ہیں۔
روزانہ ایک انار:
مشہور یونانی ڈاکٹر و حکیم عرفات کی صلاح مانیں تو روزانہ ایک انار کھانے سے نوے فیصد لیکوریا کے مریضوں کو شفا حاصل ہوجاتی یے. اور اگر انار کھانے سے جن کو افاقہ نہ ہو تو انار کے چهلکوں کو دھوپ میں سکھاکر، اسے باریک پیس کر اس سفوف کو روزانہ دو مرتبہ ایک ایک چمچ کھانے سے دیرینہ لیکوریا سے بھی چهٹکارہ نصیب ہوجاتا ہے. ویسے ان قدرتی علاج کو چهوڑکر صرف دوائی میں شفا تلاش کرنے والوں کے لئے انار ہی سے تیار کی ہوئی، یونانی مشہور دوا "جوارش انارین" کے استعمال سے لیکوریا کے مرض سے مکمل شفا حاصل ہوجاتی یے. تاہم مخصوص حالات کے سبب اپنے طبیب کی نگرانی کو سرسری سمجھنے کی غلطی کبھی نہ کریں.
ایس اے ساگر
No comments:
Post a Comment