Monday, 18 June 2018

تھانہ بھون میں سحر و افطار کے وقتبجنے والا قدیم گھنٹہ

تھانہ بھون میں سحر و افطار کے وقت بجنے والا قدیم گھنٹہ
تھانہ بھون میں حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ  کے قائم کردہ ادارہ مدرسہ امداد العلوم خانقاہ امدادیہ اشرفیہ، تھانہ بھون میں آج بھی یہ گھنٹہ لگا ھوا ھے. اور قصبہ تھانہ بھون میں چاند کے اعلان کے وقت. اسی طرح سے رمضان المبارک میں افطار کے وقت اور سحری میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ اس کو بجایا جاتا ہے. یہ قدیم پیتل کا بناھوا گھنٹہ ہے اور کافی وزنی ھے. یہ گھنٹہ حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے زمانہ سے ھے. یہ تقریبا 100 سال پرانا گھنٹہ ھے. پہلے یہ گھنٹہ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی رحمہ اللہ کے بھتیجے مولانا شبیر علی تھانوی رحمہ اللہ کی نگرانی میں انکے یہاں بجایا جاتا تھا. پھر بعد کو اس کو مدرسہ امداد العلوم خانقاہ امدایہ اشرفیہ میں منتقل کیا گیا.
اور اسی وقت سے اسی طرح ان مذکورہ اوقات میں اس کو بجایا جاتا ہے. یہ اپنی نوعیت کا قدیم طرز کا گھنٹہ ھے. اس کے بجانے کا طریقہ بھی عجیب ہے. بجلی وغیرہ سے اس کا کوئی تعلق نہیں ھے. اس میں دائیں جانب ایک بڑا بھاری لوہے کا پہیہ ھے. جس پر زنجیر لپٹی رھتی ھے. اور اس زنجیر کا اکثر حصہ نیچے لٹکا ھوا ھے. ایک آدمی اپنے ایک ھاتھ سے زنجیر کھینچتا رھتا ھے. اور گھنٹہ بجتا رھتا ھے. یہ اس وقت کے کاریگر مستری جس نے اس کو ایسے زمانہ میں جب بجلی اور جنریٹر کا تصور بھی نہیں تھا، تیار کیا تھا. یہ اس وقت اس کے ھاتھ کا ایک طرح سے بڑا کارنامہ تھا. بغیر لائٹ. جنریٹر کے صرف ھاتھ سے اس کو بجا کر اس کی آواز پورے قصبہ تھانہ بھون تک پہنچ جائے. اور اس کی آواز اس زمانہ میں جب ھمارے قصبہ تھانہ بھون کی آبادی اتنی زیادہ نہ تھی. اور شور و غل بھی کم تھا. اطراف کے گاؤں میں بھی سنائی دیتی تھی. یہ گھنٹہ ہرسال رمضان المبارک میں سحری کے اوقات میں تقریباً دیڑہ گھنٹہ ھر روز بجایا جاتا ھے. دو آدمی بجاتے ہیں.
پہلے ایک شخص آکر اس کو بجانا شروع کرتا ھے. تو دوسرا اس کا وقت مکمل ھونے سے قبل سحری کھاکر فارغ ھوجاتا ہے. پھر دوسرا شخص آتا ھے اور بجاتا ہے. اور پہلا شخص سحری کے لئے چلا جاتا ھے. آج بھی الحمد للہ اس کی آواز کافی دور تک سنائی دیتی ہے.
اب اس وقت آبادی کی کثرت. اونچی اونچی بلڈنگ. مکانات اور شور و غل کے زمانے میں اس کے ساتھ سائرن کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے.
اور چونکہ یہاں خانقاہ اشرفیہ تھانہ بھون میں دور دراز سے اکثر و بیشتر آنے والے حضرات جو اس کے دیکھنے کا اشتیاق رکھتے ہیں. انکی سھولت کے لئے اور دور دراز بستی تک آواز پہنچا نے کے لئے اس کو کچھ بلندی پر  لگادیا گیا ہے. تاکہ آواز سہولت سے پہنچ جائے.
اس وقت ہر سال اس گھنٹہ پر بھائی حارث تھانوی مامور ہیں. اور پورے مہینہ دونوں وقت بجاتے ھیں. اس کی مختصر اور انوکھی آواز اور اس کے ساتھ ھی سائرن کی آواز جو یہاں افطار کے وقت بجایا جارھا ھے. ویڈیو بھیجی جارہی ہے. جو ناظرین کی خدمت میں ارسال ہے.
محمد اکمل مفتاحی. بھیسانوی

No comments:

Post a Comment