Wednesday 13 June 2018

رمضان المبارک کے اختتام پر دو کاموں کی ضرورت

رمضان المبارک کے اختتام پر دو کاموں کی ضرورت
رمضان المبارک کے اختتام پر دو کاموں کی ضرورت ہے جس کا اہتمام ہر مسلمان کو کرنا چاہئے
1: شکر ادا کریں
شکر اس بات پر کہ اللہ تعالی نے رمضان عطا فرمایا الحمدللہ! کتنے ہمارے ساتھی عزیز رشتے دار ایسے ہیں جو پچھلے سال ہمارے ساتھ رمضان میں شریک تھے لیکن اس سال وہ موجود نہیں ہیں۔ اور ان کو حسرت ہوتی ہوگی کہ کاش ہمیں بھی رمضان کی برکات نصیب ہوجاتی تو ہمارے نامے اعمال میں کچھ اور بھی اضافہ ہوجاتا۔ لیکن اب ان کے نامے اعمال میں اضافہ ہونے کا کوئی راستہ اُن کی طرف سے نہیں ہے۔ تو اللہ پاک نے ہمیں اپنی زندگی میں ایک اور رمضان عطا فرمایا۔ اللہ پاک کا شکر ادا کریں۔ پھر اس رمضان کے اند اعمال کی جو کچھ بھی توفیق ہوئی۔ روزہ رکھنے کی، تراویح پڑھنے کی, قرآن کریم کی تلاوت کرنے کی، ذکر کرنے کی، دعائیں مانگنے کی جو کچھ بھی توفیق ہوئی اس پر اللہ پاک کا بہت شکر ادا کریں۔۔۔ (دو رکعت شکرانہ کے نفل پڑھیں اور الحمدللہ کی تسبیح پڑھیں)
2: استغفار کریں
استغفار اس بات پر کہ یا اللہ رمضان کے جو حقوق تھے وہ مجھ سے ادا نہ ہوئے۔ جیسے روزے رکھنے چاہیے تھے جیسی تراویح پڑھنی چاہیے تھی خشوع خضوع کے ساتھ، تلاوت کا جو حق تھا وہ مجھ سے ادا نہ ہو پایا تو توبہ استغفار کریں اپنی غفلتوں پر اور رمضان گزرنے سے پہلے  سچے دل سے توبہ کر لیں۔ یااللہ یہ رمضان گزرہا ہے میں آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوکر میں اپنے سارے سابق زندگی کے گناہوں سے مکمل توبہ کرتا/کرتی ہوں۔ اور ائندہ گناہ نہ کرنے کا پکا ارادہ کرتا/کرتی ہوں۔ (دو رکعت توبہ کے نفل پڑھیں اور استغفرللہ کی تسبیح پڑھیں)
رمضان کے چند دن باقی ہیں ان میں یہ دو کام ضرور کرلیں اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائیں آمین ثم آمین
بیان از: #مفتی_محمد_تقی_عثمانی_صاحب

No comments:

Post a Comment