مسجدالحرام؛ فرانسیسی زائر کی خودکشی
ایک فرانسیسی معتمر نے جمعہ کی رات 9 بجکر 20 منٹ پر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی چھت سے مطاف میں چھلانگ مارکر خودکشی کرڈالی، سر کے بل گرنے کی وجہ سے زائر کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور اسپتال لیجانے دوران ہی اس کی موت واقع ہوگئی.
حرمین شریفین میں خودکشی کے اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں،اسکی وجوہات اور محرکات
جہالت اور عقیدے کا کمزور ہونا ہوتا ہے.
جہالت اور عقیدے کا کمزور ہونا ہوتا ہے.
خودکشی کرنے والے کے ذہن میں یہ بات ہوتی ہے کہ اعمال جیسے بھی ہوں مکہ و مدینہ میں موت انسان کو سیدھا جنت لے جاتی ہے، لہذا موت کی تلاش میں کبھی کسی ہوٹل کی کھڑکی سے خود کو گرایا اور کبھی گاڑی کے نیچے آیا اور خودکشی جیسی حرام موت کا ارتکاب کرڈالا.
یہ درست ہے کہ کسی کا عقیدہ اور اعمال اچھے ہوں اور اسے مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں طبیعی موت اپنی آغوش میں لے تو اس کی فضیلت ہے.
مگر شرط اعمال و عقیدے کا اچھا ہونا بھی ہے ورنہ رئیس المنافقین عبداللہ بن أبي کی موت مدینے میں ہوئی، ان کا جنازہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے پڑھایا، اپنی قمیص مبارک اسے کفن کے لئے دی، ان کی میت کو قبر سے نکال کر اپنے گھٹنوں میں رکھا اور اس پر اپنا لعاب مبارک ڈالا، بقیع قبرستان میں مدفن بنا مگر اللہ تعالٰی کا اعلان تھا کہ آپ ستر بار بھی ان کے لئے مغفرت طلب کریں گے تو میں معاف نہیں کروں گا اور اس کے بعد وحی نازل ہوئی کہ آپ ان کے جنازوں میں کھڑے نہ ہوں. لہذا صحیح عقیدہ اور اچھے اعمال لازم، خودکشی تو حرام ہے خواہ حرم میں ہو یا کہیں اور. سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے مکہ پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ غیر ملکی شہری نے جمعے کی رات نو بج کر 20 منٹ پر مسجد الحرام کی چھت سے نیچے طواف کرنے کی جگہ پر کود کر خود کشی کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نیچے گرنے سے اس شخص کی فوری موت واقع ہو گئی۔ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا اور اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص نے جس مقام سے نیچے چھلانگ لگائی وہاں زائرین کو گرنے سے بچانے کے لیے حفاظتی باڑ نصب تھی۔ ترکی اور عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرنے والا 26 سالہ شخص فرانسیسی شہری تھا اور اس نے اسلام قبول کیا تھا۔ گذشتہ برس فروری میں ایک شخص نے مسجد الحرام میں خود سوزی کی کوشش کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اس شخص نے اپنے کپڑوں پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اس کی یہ کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا. خانہ کعبہ کی سکیورٹی پر مامور پولیس حکام نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس شخص کی حرکتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں۔
:Masjid al Haram
Man commits suicide
A French national on Friday reportedly committed suicide in Makkah's Masjid al Haram (Great
Mosque) as thousands of pilgrims offered prayers.
Citing Saudi police, local media reported that incident took place at 9:20 pm on Friday - when a foreigner threw himself from the roof of the mosque. According to reports, the man received serious injuries after falling to the ground and died on his way to hospital.
The local administration said the man fell in the Mataf area and had his ribs and many other bones broken.
An alleged video of the incident shows a man jumping from the roof of the Grand Mosque , falling and then landing on the ground with a loud thud.
SPA adds
“A foreigner threw himself from the roof of the Grand Mosque in Makkah” to the courtyard below, “resulting in his instant death,” state news agency SPA said, quoting police.
The rare act was not the first of its kind to take place in Makkah, the holiest city in Islam — which, like other monotheistic religions, prohibits suicide.
The body was transported to hospital, with an investigation underway “to determine the victim’s identity, what led to the act and how he was able to commit it despite the existence of a metal fence,” SPA said.
Last year, a Saudi man tried to set himself on fire in front of the Kaaba — the square stone building in the center of the mosque compound — but was stopped by security forces.
No comments:
Post a Comment