Saturday, 2 June 2018

'روزہ کی اہم معلومات' پر وضاحت

'روزہ کی اہم معلومات' پر وضاحت
سوال: واٹس ایپ پر موصولہ ایک پوسٹ 'روزہ کی اہم معلومات' کے مطابق آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، اور کان میں دوا ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، کیا یہ درست ہے؟
جواب: آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا کان میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے. فقہ کی کتابوں میں یہی لکھا ہے، آنکھ میں ڈالی گئی دوا براہِ راست حلق یا دماغ میں نہیں پہنچتی، اس لئے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، اور کان میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
آنکھ میں دوائی ڈالنے یا زخم پر مرہم لگانے یا دوائی لگانے سے روزے میں کوئی فرق نہیں آتا، لیکن ناک اور کان میں دوائی ڈالنے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، اور اگر زخم پیٹ میں ہو یا سر پر ہو اور اس پر دوائی لگانے سے دماغ یا پیٹ کے اندر دوائی سرایت کرجائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔
.............
جن چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا
۶؍ ۳۵۷
* آنکھ میں دوا ڈالنا۶؍ ۳۵۷
* آنکھ میں دوا ڈالنا روزہ کے لئے کیوں مفسد نہیں؟۶؍ ۳۵۷
* روزہ میں آنکھ، کان، ناک میں دوا ڈالنے سے متعلق ایک انوکھی تحقیق۶؍ ۳۵۸
* بذریعہ انجکشن دوا یا غذا اندر پہنچانا؟۶؍ ۳۶۶
* گلوکوز چڑھانا؟۶؍ ۳۶۷
* روزہ میں پیشاب رک جانے کی وجہ سے شرم گاہ میں نلکی ڈالنا؟۶؍ ۳۶۸
* روزہ کی حالت میں نیم کی مسواک کرنا؟۶؍ ۳۶۹
* روزہ دار کا نصف النہار کے بعد تر مسواک کرنا کیسا ہے؟۶؍ ۳۷۰
* سحری کھاکر سوگیا پھر احتلام ہوگیا۶؍ ۳۷۱ حالتِ جنابت میں سحری کھانا؟۶؍ ۳۷۲
* رمضان میں جنابت کی حالت میں صبح کرنا؟۶؍ ۳۷۳
* حالتِ جنابت میں صبح کرنے پر حضور ا کا عمل؟۶؍ ۳۷۳
مکروہاتِ روزہ
۶؍ ۳۷۵
* روزہ کی حالت میں گل منجن کرنا۶؍ ۳۷۵
* روزہ کی حالت میں ٹیلی ویژن دیکھنا؟۶؍ ۳۷۶
مفسداتِ روزہ
۶؍ ۳۷۷
* بیوی کے منع کرنے پر روزہ میں جماع کرنا؟۶؍ ۳۷۷
* روزے کی حالت میں لواطت اور مشت زنی ؟۶؍ ۳۷۹
* استمناء بالید کیا پھر فسادِ صوم کے خیال سے کچھ کھالیا؟۶؍ ۳۸۰
* اندامِ نہانی میں دوا رکھنا؟۶؍ ۳۸۱
* بواسیر کے مریض کا کانچ خشک کرکے مقعد میں داخل کرنا؟۶؍ ۳۸۱
* پیچھے کے راستہ سے دوائی یا مرہم اندر داخل کرنا؟۶؍ ۳۸۳
* مرد اور عورت کا آگے کے راستہ سے کوئی چیز اندر داخل کرنا؟۶؍ ۳۸۴
* قلب کے مریض کا زبان کے نیچے دوائی رکھنا؟۶؍ ۳۸۵
* تنفس کے مریض کا اِنہیلر استعمال کرنا؟۶؍ ۳۸۶
* دوائی کا بھپارہ لینا؟۶؍ ۳۸۷
* روزہ کی حالت میں قے کا حکم ؟۶؍ ۳۸۸
کتاب النوازل
ناقل نورالحسن پرتاپ گڑھی
......


No comments:

Post a Comment