ہر قدم پر ایک سال کے روزے اور ایک سال کی عبادت کا ثواب
نماز جمعہ کیلۓ پیدل جانا ہر قدم پر ایک سال کے روزوں کا ثواب ملتا ہے (ترمذی) ہر قدم کے عوض ایک سال کامل عبادت کا ثواب ملیگا ایک سال کے روزوں کا اور ایک سال کی نمازوں کا۔
حدثنا محمود بن غيلان، حدثنا وكيع، حدثنا سفيان، وابو جناب يحيى بن ابي حية، عن عبد الله بن عيسى، عن يحيى بن الحارث، عن ابي الاشعث الصنعاني، عن اوس بن اوس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من اغتسل يوم الجمعة وغسل وبكر وابتكر ودنا واستمع وانصت كان له بكل خطوة يخطوها اجر سنة صيامها وقيامها ". قال محمود: قال وكيع: اغتسل هو وغسل امراته. قال: ويروى عن عبد الله بن المبارك، انه قال في هذا الحديث: من غسل واغتسل، يعني غسل راسه واغتسل. قال: وفي الباب عن ابي بكر، وعمران بن حصين، وسلمان، وابي ذر، وابي سعيد، وابن عمر، وابي ايوب. قال ابو عيسى: حديث اوس بن اوس حديث حسن، وابو الاشعث الصنعاني اسمه شراحيل بن آدة. وابو جناب يحيى بن حبيب القصاب الكوفي.
اوس بن اوس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اور غسل کرایا، اور سویرے پہنچا، شروع سے خطبہ میں شریک رہا، امام کے قریب بیٹھا اور غور سے خطبہ سنا اور خاموش رہا تو اسے اس کے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے روزے اور رات کے قیام کا ثواب ملے گا“۔ وکیع کہتے ہیں: اس کا معنی ہے کہ اس نے خود غسل کیا اور اپنی عورت کو بھی غسل کرایا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اوس بن اوس کی حدیث حسن ہے،
۲- عبداللہ بن مبارک نے اس حدیث کے سلسلہ میں کہا ہے کہ «من غسل واغتسل» کے معنی ہیں: جس نے اپنا سر دھویا اور غسل کیا،
۳- اس باب میں ابوبکر، عمران بن حصین، سلمان، ابوذر، ابوسعید، ابن عمر، اور ابوایوب رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الطہارة ۱۲۹ (۳۴۵)، سنن النسائی/الجمعة ۱۰ (۱۳۸۲)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ۸۰ (۱۰۸۷)، (تحفة الأشراف: ۱۷۳۵)، مسند احمد ۴/۸، ۹، ۱۰)، سنن الدارمی/الصلاة ۱۹۴ (۱۵۸۸) (صحیح)
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1087)
No comments:
Post a Comment