Saturday 11 August 2018

عید الضحی 22 اگست 2018 کو متوقع

عید الضحی 22 اگست 2018 کو متوقع
ماہرین فلکیات کے نزدیک سورج اور چاند کے ایک سیدھ میں آجانے کا وقت ولادت قمر (چاند کی پیدائش) New Moon یا اجتماع شمس و قمر Conjunction کہلاتا ہے اور اس حالت کو ’حالت محاق‘ کہا جاتا ہے۔ ولادت قمر کے بعد گزرنے والا وقت ’چاند کی عمر‘ کہلاتا ہے. عین ولادت کے وقت چاند کی عمر صفر ہوتی ہے۔ ولادت قمر کے وقت چاند کا جو نصف تاریک حصہ ہماری طرف پوتا ہے ہمیشہ وہی حصہ زمین کی طرف رہتا ہے اس کا روشن نصف حصہ ہمارے بالمقابل دوسری جانب ہوتا ہے اسی وجہ سے چاند ہمیں نظر نہیں آتا یہ اجتماع ہر قمری ماہ کے آخری ایک دو دن مین ہوتا ہے چاند یکم کے بعد آہستہ آہستہ آفتاب سے بطرف مشرق دور ہوتا جاتا ہے تو ہمیں اس کا چمکتا ہوا کنارہ نظر آتا ہے وہی کنارہ ’ہلال‘ کہلاتا ہے۔ پھر اس کے روشن حصے کی مقدار بڑھتی جاتی ہے یہاں تک کہ وہ چودھویں کا چاند بن جاتا ہے پھر گھٹنے لگتا ہے یہی صورت حال ہر مہینے رہتی ہے۔ ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش عالمی معیاری وقت کے مطابق بروز ہفتہ 11 اگست 2018 کو 9:57 GMT/UT پر ہوچکی ہے۔ واضح رہے کل بروز اتوار 29 ذی قعدہ  12 اگست کی شام کو برصغیر ہند، پاک میں چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے۔ اگر چاند نظر آگیا تو عید الاضحٰی ان شآء اللہ 22 اگست بروز بدھ ہوگی ۔۔
ذی الحجہ کے چاند کے متعلق مکمل تحقیق پڑھیں. دریں اثنا سعودی عرب سپریم کورٹ کی طرف سے آج شام کو چاند دیکھنے کا اہتمام کرنے کو کہا گیا ہے ۔۔۔ 
اگر آج وہاں چاند کا اعلان ہوا تو سعودی عرب میں عید الاضحٰی 21 اگست بروز منگل اور وہاں یوم عرفہ (حج) 20 اگست بروز پیر ہوگا اور اگر چاند نہ نظر آنے کا اعلان ہوا تو عید الاضحٰی 22 اگست بروز بدھ اور یوم عرفہ (حج) 21 اگست بروز منگل ہوگا۔۔ واضح رہے آج سعودی عرب و برصغیر سمیت اکثر آباد دنیا میں چاند نظر آنا ممکن نہیں۔ آج اکثر دنیا میں چاند سورج سے پہلے یا ساتھ ساتھ غروب ہوگا اور چاند کی عمر اور دیگر احوال انتہائی ناقص ہیں. اکثر مقامات پر چاند سورج سے پہلے یا ساتھ ساتھ غروب ہوگا ۔۔ آج صرٖف بحر اوقیانوس Pacific Ocean میں واقع Polynasian Islands پولینیشین جزائر میں کھلی آنکھ سے چاند نظر آنے کا انتہائی معمولی امکان ہے۔ اکثر آباد دنیا میں کل چاند نظر آنے کے امکانات ہیں ۔۔ ذی الحجہ کے چاند کے بارے میں مکمل تفصیل لنک پر دیکھیں... دریں اثنا جزوی سورج گرہن کی ابتدا ہوچکی ہے۔ یعنی سورج کی تکیہ کے سامنے چاند کا کنارہ آنا شروع ہوچکا ہے۔ جزوی سورج گرہن گرینج کے معیاری وقت GMT کے مطابق 8:02 پر سورج گرہن کی ابتدا ہوگی اور GMT وقت 9:46 پر جزوی گرہن اپنے عروج پر ہوگا تاہم GMT وقت 11:30 پر جزوی سورج گرہن کا اختتام ہوگا.. سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ سورج گرہن کے بارے میں مزید تفصیلات لنک پر دیکھیں.
مکمل مضمون کے لئے کلک کریں.

No comments:

Post a Comment