Sunday, 12 August 2018

امت میں اجتماعیت کی صورتیں

امت میں اجتماعیت کی صورتیں

1.   ایک دوسرے کو سلام کریں  - (مسلم: 54)

2.   ان سے ملاقات کرنے جائیں  - (مسلم: 2567)

3.   ان کے پاس بیٹھنے اٹھنے کا معمول بنائیں ۔ - (لقمان: 15)

4.   ان سے بات چیت کریں  - (مسلم: 2560)

5.   ان کے ساتھ لطف و مہربانی سے پیش آئیں  - (سنن ترمذی: 1924،  صحیح)

6.   ایک دوسرے کو ہدیہ و تحفہ دیا کریں - (صحیح الجامع: 3004)

7.   اگر وہ دعوت دیں تو قبول کریں  - (مسلم: 2162)

8.   اگر وہ مہمان بن کر آئیں تو ان کی ضیافت کریں  - (ترمذی: 2485، صحیح)

9.   انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں - (مسلم: 2733)

10.   بڑے ہوں تو ان کی عزت کریں  - (سنن ابو داؤد: 4943،  سنن ترمذی: 1920، صحیح)

11.   چھوٹے ہوں تو ان پر شفقت کریں  - (سنن ابو داؤد: 4943،  سنن ترمذی: 1920، صحیح)

12.   ان کی خوشی و غم میں شریک ہوں - (صحیح بخاری: 6951)

13.   اگر ان کو کسی بات میں اعانت درکار ہو تو اس کا م میں ان کی مدد کریں  - (صحیح بخاری: 6951)

14.   ایک دوسرے کے خیر خواہ بنیں  - (صحیح مسلم: 55)

15.   اگر وہ نصیحت طلب کریں تو انہیں نصیحت کریں  - (صحیح مسلم: 2162)

16.   ایک دوسرے سے مشورہ کریں  - (آل عمران: 159)

17.   ایک دوسرے کی غیبت نہ کریں  - (الحجرات: 12)

18.   ایک دوسرے پر طعن نہ کریں  - (الھمزہ: 1)

19.   پیٹھ پیچھے برائیاں نہ کریں  - (الھمزہ: 1)

20.   چغلی نہ کریں  - (صحیح مسلم: 105)

21.   آڑے نام نہ رکھیں  - (الحجرات: 11)

22.   عیب نہ نکالیں  - (سنن ابو داؤد: 4875، صحیح)

23.   ایک دوسرے کی تکلیفوں کو دور کریں  - (سنن ابو داؤد: 4946، صحیح)

24.   ایک دوسرے پر رحم کھائیں  - (سنن ترمذی: 1924، صحیح)

25.   دوسروں کو تکلیف دے کر مزے نہ اٹھائیں  - (سورہ مطففین سے سبق)

26.   ناجائز مسابقت نہ کریں۔ مسابقت کرکے کسی کو گرانا بری عادت ہے۔ اس سے ناشکری یا تحقیر کے جذبات پیدا ہوتے ہیں  - (صحیح مسلم: 2963)

27.   نیکیوں میں سبقت اور تنافس جائز ہےجبکہ اس کی آڑ میں تکبر، ریاکاری اور تحقیر کارفرما نہ ہو - ( )

28.   طمع ، لالچ اور حرص سے بچیں  - (التکاثر: 1)

29.   ایثار و قربانی کا جذبہ رکھیں  - (الحشر: 9)

30.   اپنے سے زیادہ آگے والے کا خیال رکھیں  - (الحشر: 9)

31.   مذاق میں بھی کسی کو تکلیف نہ دیں - (الحجرات: 11)

32.   نفع بخش بننے کی کوشش کریں  - (صحیح الجامع: 3289، حسن)

33.   احترام سے بات کریں۔بات کرتے وقت سخت لہجے سے بچیں  - (آل عمران: 159)

34.   غائبانہ اچھا ذکر کریں - (ترمذی: 2737، صحیح)

35.   غصہ کو کنٹرول میں رکھیں  - (صحیح بخاری: 6116)

36.   انتقام لینے کی عادت سے بچیں - (صحیح بخاری: 6853)

37.  کسی کو حقیر نہ سمجھیں - (صحیح مسلم: 91)

38.   الله کے بعد ایک دوسرے کا بھی شکر ادا کریں - (سنن ابو داؤد: 4811، صحیح)

39.  اگر بیمار ہوں تو عیادت کو جائیں - (ترمذی: 969، صحیح)

40. اگر کسی کا انتقال ہو جائے تو جنازے میں شرکت کریں - (مسلم: 2162)

No comments:

Post a Comment