Saturday, 4 August 2018

جہاد والے خروج کی آیات: دعوت و تبلیغی خروج کے لئےکیوں پڑھتے ہو؟

جہاد والے خروج کی آیات: دعوت و تبلیغی خروج کے لئےکیوں پڑھتے ہو؟
• (حضرت جی مولانا یوسف صحاب رحمۂ اللہ علیہ کا معترضین کو جوابات)
• علمائے کرام کی جماعت جس میں مولانا علی میاں ندوی، مولانا منظور نعمانی رحمہما اللہ بھی شریک تھے: سوال کیا کہ:
• حضرت! جہاد والے خروج کی آیات: دعوت و تبلیغی خروج کے لئےکیوں پڑھتے ہو؟
• حضرت جی نے فرمایا:
• دعوت وجہاد: وضو وتیمم کے مانند ہیں! دعوت وضو ہے: جہاد تیمم:
• گرد کو پانی سے دور کرنا: وضو: ہے
• اور گرد کو گرد سے دور کرنا جہاد ہے!
• جب تک پانی میسر ہو تیمم کیسے جائز ہوگا؟
• جب پانی میسر نہ ہو تو پھر تیمم!
• ساری دنیا والے تمہاری دعوت کو سننے بیتاب ہیں، سن بھی رہے ہیں قبول بھی کررہے ہیں تو تمہیں دعوتی کام میں آگے بڑھنا چاہئے!
• حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے (ادعوا الی اللہ) فرمایا! یعنی میں لوگوں کو بلاتا ہوں اللہ کی طرف!  یہ نہیں فرمایا کہ: میں  لوگوں کی جان مارتا ہوں!
• اس لئے (اصل) دعوت ہوئی نہ کہ جہاد: اصل وضو ہے، اور تیمم اس کا بدل!

No comments:

Post a Comment