Wednesday, 15 August 2018

مصروف حضرات، خواتین کیلئے عشرہ ذوالحجہ سے فائدہ اٹھانے کا آسان دستور العمل

مصروف حضرات، خواتین کیلئے عشرہ ذوالحجہ سے فائدہ اٹھانے کا آسان دستور العمل

اگر وقت کی قلت یا گھریلو اور کاروباری ذمہ داریوں کی بنا پر زیادہ وقت عبادات کو نہ دے سکیں تب بھی مندرجہ زیل اعمال کے اہتمام سے ان شآءاللہ اس عشرہ کی برکات کسی حد تک حاصل کی جاسکتی ہیں

- پنج وقتہ باجماعت نمازوں کا اہتمام کریں (خواتین گھر میں اول وقت میں ادا کریں)

- ہر قسم کے گناہوں سے بچنے کا خصوصی اہتمام کریں ورنہ محنت کے باوجود عبادات کا نور اور حقیقی نفع حاصل نہیں ہوگا

بالخصوص اپنی نظروں اور زبان کی حفاظت کریں

- ذولحجہ کا چاند دیکھنے سے لیکر قربانی کرنے تک اپنے جسم کے بال اور ناخن نہ تراشیں، یہ مستحب عمل ہے

- فرض نمازوں کے بعد تسبیح فاطمی (33 سبحان اللہ، 33 الحمدللہ، 34 اللہ اکبر)

- کم از کم یوم عرفہ یعنی 9 ذوالحجہ کا روزہ، ورنہ اس عشرے میں جتنے روزہ رکھ سکیں اتنا بہتر

- چلتے پھرتے زیادہ سے زیادہ "الله اكبر، الله اكبر، لا اله الا الله والله اكبر، الله اكبر ولله الحمد" کا ورد

- چلتے پھرتے زیادہ سے زیادہ تیسرے کلمے کا ورد "سبحان الله والحمدلله ولا اله الا الله والله اكبر"

- چلتے پھرتے درود شریف کا ورد

--کم از کم 15-10 منٹ روزانہ ترتیب سے تلاوت قرآن کا اہتمام

- نماز مغرب میں 3 فرض، 2 سنت اور 2 نفل کے بعد 2 نفل مزید نماز اوابین کی نیت سے ادا کرلیں

- نماز عشاء میں 4 فرض، 2 سنت کے بعد وتر سے پہلے 2-4 رکعات تہجد کی نیت سے ادا کرلیں اسکے بعد وتر ادا کرلیں۔ اگر رات میں توفیق ہوجائے تو مزید رکعات تہجد ادا کرلیں لیکن عشاء کے ساتھ ادا کرنے سے کم از کم تہجد سے محرومی نہیں ہوگی

- حسب استطاعت صدقہ و خیرات

- رات کو سونے سے پہلے تسبیح فاطمی، درود شریف، استغفار اور دعا۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

اس پیغام کو اپنے دوست احباب تک پہنچاکر صدقہ جاریہ میں شامل ہوجائیں
از مولانا تقی عثمانی

No comments:

Post a Comment