(ساگر ٹائمز)
طویل علالت کے بعد آج۷۱اکتوبر امارت شرعیہ بہار،اڑیسہ و جھارکھنڈکے امیر شریعت،مسلم پرسنل
لابورڈکے جنرل سکریٹری اور ملک کے موقر و ممتاز عالمِ دین مولانا نظام الدین صاحب کا انتقال ہوگیا۔اس اندوہ ناک حادثے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے معروف عالم دین و ممبر پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے کہاکہ حضرت امیر شریعت کی وفات ہندوستانی مسلمانوں کیلئے ایک عظیم خسارہ ہے،جس کی بھرپائی مشکل ہے۔ انھوں نے کہاکہ مولانانظام الدین صاحب ایک ممتاز اور جید عالم دین ہونے کے ساتھ انتظامی امور کوبحسن و خوبی چلانے والے انسان تھے،انھوںنے اپنی زندگی کا بیشترحصہ مسلمانوںکی قابلِ قدرتنظیم امارتِ شرعیہ کے ناظم ، امیرِ شریعت اورمسلم پرسنل لابورڈکے جنرل سکریٹری کے طورپر گزارا اور اس عرصے میں ان کے ذریعے سے امارت اور بورڈکو گوناگوں ترقیات حاصل ہوئیں۔وہ ایک نہایت ہی شریف،بااخلاق اور اصول پسند انسان تھے اور ان کی ذات سے امارتِ شرعیہ اور مسلم پرسنل لابورڈکوبے شمار فوائد حاصل ہوئے۔مولانانے امیر شریعت سے اپنے گہرے روابط کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ میرے ان کے ساتھ تاعمرنہایت ہی مخلصانہ روابط رہے اورانھوں نے ہمیشہ خلوص ومحبت کامظاہرہ کیا۔مولانانے اس موقع پرامیر شریعت کے صاحبزادے مولانا عبدالواحد ندوی اور امارت شرعیہ کے ناظم مولانا انیس الرحمن قاسمی سے اظہار تعزیت کیااورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ۔
No comments:
Post a Comment