کیا آپ کا نکاح ھونے والاھے؟؟؟ اگر ہاں تو پھر آپ کو نکاح کی نیت کرنی ہے
لیکن سس کا کیا کیجئے کہ آج امت مسلمہ بد نیتی کا شکار نہیں بلکہ بے نیتی کا شکار ہے
جبکہ نکاح میں یہ نیتیں ضرور شامل کرنی چاہئیں:
1)نکاح میرے پیارے اللّٰہ کا حکم ہے میں اس لیے نکاح کر رہا ہوں
2(نکاح میرے پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی سنت ہے میں اس لیے نکاح کر رہا ہوں
3)نکاح تمام انبیائے کرام علیہم الصلوہ والسلام کی سنت ہے میں اس لیے نکاح کر رہا ہوں
4)زنا حرام ہے اور نکاح حلال ہے میں حرام سے بچنے کے لیے نکاح کر رہا ہوں
5)نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم محشر میں اپنی امت کی کثرت پر فخر محسوس کرینگے میں اس لیے نکاح کر رہا ہوں
6)نکاح کے زریعے جو اولاد دنیا میں آئے گی میں انکو دین کا داعی اور اسلام کا شیدائی بناؤں گا میں اس لیے نکاح کر رہا ہوں
7)نکاح کے زریعے حرام سے میں بھی بچونگا اور جس کے ساتھ میرا نکاح ہو رہا ہے وہ بھی بچے گی میں اس لیے نکاح کر رہا ہوں
8)عائلی زندگی کا ثواب زیادہ ہے میں اس لیے نکاح کر رہا ہوں
9)نکاح نبی اکرم کی وہ سنت ھے جو اس دنیا میں بھی اور جنت میں بھی باقی رھے گی میں اس لیے نکاح کر رہا ہوں
10)نکاح کے بعد والدین کی خدمت کے لیے مجھے ایک معاون مل جائے گی میں اس لیے نکاح کر رہا ہوں
11)میرے پیارے آقا صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے نکاح کے وقت جتنی بھی نیت کی تھی میں ان سب کا محتاج ہوں اور میں بھی وہ تمام نیت کرتا ہوں
اے اللہ مجھے نکاح کے تمام خیر وبرکت سے نوازنے کا فیصلہ فرما!
No comments:
Post a Comment