Monday, 12 October 2015

قرآن مجید کی بنیادی معلوماتِ


قرآن کے معنٰی (لغوی): جمع کرنا، ملانا، پڑھنا، علامت، نشان، دلیل، سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب
کل اجزاء: قرآن کے کل تیس پارے ہیں۔
کل منزلیں: 

قرآن مجید کی سات منزلیں ہیں جنکی ترتیب درج ذیل ہے: 
۱۔ سورۃ فاتحہ سے سورۃ النساء تک (3 سورتوں کی پہلی منزل) 
۲۔ سورۃ مائدہ سے سورۃ توبہ تک (5 سورتوں کی دوسری منزل)
۳۔ سورۃ یونس سے سورۃ النحل تک (7 سورتوں کی تیسری منزل) 
۴۔ سورۃ بنی اسرائیل سے سورۃ فرقان تک (9 سورتوں کی چوتھی منزل) 
۵۔ سورۃ شعراء سے سورۃ یٰسین تک (11 سورتوں کی پانچویں منزل) 
۶۔ سورۃ الصّٰفت سے سورۃ حجرات تک (13 سورتوں کی چھٹی منزل) 
۷۔ سورۃ ق سے سورۃ الناس تک (66 سورتوں کی ساتویں منزل) 
کل آیات 6236 
کل سورتیں 114 
کل الفاظ 86430 
کل حروف 322671 
کل زبر 53243 
کل زیر 39582 
کل پیش 8804 
کل رکوع 540 
کل نقطے 105682 
کل مدّات 105682 
کل تشدیدات 1253 
قرآن کے صفاتی نام 55 
حروف کے اعتبار سے آدھا قرآن : سورۃ کھف آیت کے لفظ وَلیَتَلَطَّف کی (ف) پر آدھا قرآن ہوتا ہے۔ 
قرآن پاک کا موضوع: انسان 
غرض و غایت: ہدایت انسانی 
جامع القرآن: سیدنا عثمان غنی (25ھ میں لغت قریش پر نسخہ تیار کیا گیا) 
ترجمان القرآن: حضرت عبداللہ بن عباس کو کہتے ہیں۔ 
پہلے کاتب وحی: حضرت خالد بن سعید ابی العاص 
سب سے بڑا قاری: حضرت ابی بن کعب (صحابی) (نزول وحی کے اعتبار سے آخری وحی کے کاتب بھی یہی ہیں۔) 
علوم القرآن کی تعداد: 70450 علوم و فنون ہیں (امام جلال الدین سیوطی) 
مکی سورتیں: 65 
مدنی سورتیں: 18 
مکی و مدنی (مشترکہ) سورتیں: 31 
سجدہ ہائے تلاوت: 14 (متفق علیہ) 1 مختلف فیہ 
حروف مقطعات والی سورتیں: 29 (14حروف تہجی استعمال ہوئے ہیں) 
سب سے بڑی سورۃ: البقرہ 
سب سے چھوٹی سورہ: الکوثر 
سب سے بڑی آیت: (آیۃ المدانیۃ یا آیت دین) 
سب سے چھوٹی آیت: مدھٰامَّتٰن 
سب سے پہلی وحی: 17 رمضان المبارک یکم نبوی اگست 610ء (اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ ۔) 
سب سے آخری وحی: 3 ربیع الاوّل 11ھ۔ 
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلاَمَ دِينًا 
کاتبانِ وحی: کم وبیش 40 صحابہ کرام 
مراحل انزال: لیلۃ القدر میں بیت العزۃ میں یکبارگی اتارا گیا۔ 
زمانہ فترت 6 ماہ کا عرصہ جس میں وحی کا سلسلہ بند رہا۔ 
نمبرشمار اقسام آیاتِ قرآن تعداد 
 آیاتِ وعد 1000 
 آیاتِ وعید 1000 
 آیاتِ نہی 1000 
 آیاتِ اوامر 1000 
 آیاتِ امثال 1000 
 آیاتِ قصص 1000 
 آیاتِ تحلیل 250 
 آیاتِ تحریم 250 
 آیاتِ تسبیح 100 
 آیاتِ متفرقہ 66 
مقام پہلی وحی: غار حرا 
مقام آخری وحی: میدان عرفات برموقع خطبہ جمعۃ الوداع 
عرصہ ءِ نزولِ قرآن: 22سال 2ماہ چند دن (کم و بیش 23سال) 
مضامین: علم الاحکام، علم المخاصمۃ، علم تذکیر بالا۔۔، علم تذکیر بالموت وما بعدہ 
لفظ قرآن: پورے قرآن میں لفظ قرآن 68 مرتبہ آیا ہے۔ 
سورتوں کے القاب: 
سورۃ البقرہ: سنام القرآن (قرآن کی کوہان) فسطاط القرآن (قرآن کا خیمہ) 
سورۃ یٰسین: قلب القرآن (قرآن کا دل) 
سورۃ الرحمن: عروس القرآن (قرآن کی دلہن) 
انبیاء کے نام پر سورتیں: 
یونس، ھود، یوسف، ابراہیم، نوح، محمد 
شخصیات کے نام پر سورتیں: 
مریم، لقمان، لہب 
طبقات کے نام پر سورتیں: 
النساء، الشعراء، الجن، الانبیاء، المؤمنون، المنافقون 
اقوام کے نام پر: 
اٰل عمران، بنی اسرائیل، قریش 
حشرات اور جانوروں کے نام پر: 
النحل، النمل، العنکبوت، الفیل، البقرۃ، الانعام 
جگہ اور ملک کے نام پر: 
الحجر، الکھف، الروم، السباء، احقاف، الحجرات، الطور، البلد 
فلکیات کے نام پر: 
الرعد، النور، الدخان، النجم، القمر، الطارق، الشمس، البروج 
اشیاء کے نام پر: 
المائدہ، الانفال، الحدید، القلم، المعارج، التِّین، الماعوں 
اوقات کے نام پر: 
الدھر، الفجر، الیل، الضُّحیٰ، العصر 
عبادت کے نام پر: 
سورۃ الحج 
ایام کے نام پر: 
سورۃ الجمعۃ 
اسمائے قرآن: 
القرآن، الفرقان، التنزیل، الذکر، الکتاب، الشفاء، الرحمۃ، ھدی، الحق، نورالمبین، الموعظہ، الحکمۃ، البلاغ، القول الفصل، حبل اللہ، احسن الحدیث، العروۃ الوثقیٰ، عبرہ، البرھان، صراط مستقیم، المیزان، القرآن الحکیم، القرآن الکریم، قرآن مجید، البیان، خیر، مصحف وغیرہ 

No comments:

Post a Comment