Sunday, 18 October 2015

میں اور میرا رب

میں نے کہا ___ تھک چکا ہوں..
جواب آیا : خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہوں..
سورہ زمر/آیت 53
میں نے کہا ___ کوئی بھی میرے دل کی بات نہیں جانتا..
جواب آیا : خدا انسان اور اس کے قلب کے بیچ حائل ہے..
سورہ انفال/آیت 24
میں نے کہا ___ تیرے سوا میرا کوئی نہیں..
جواب آیا : ہم شہ رگ سے بھی انسان کے قریب تر ہیں..
سورہ ق/آیت 16
میں نے کہا ___ لیکن لگتا ہے تو مجھے بھول ہی گیا ہے..
جواب آیا : مجھے یاد کرتے رہو ، میں بھی تمہیں یاد رکھوں گا..
سورہ بقرہ/آیت 152
میں نے کہا ___ کب تک صبر کرنا پڑے گا مجھے..
جواب آیا : تم کیا جانو ، شاید وعدے کا وقت قریب ہی ہو..
سورہ احزاب/آیت 63
میں نے کہا ___ تو بہت بڑا ہے اور تیری قربت مجھ نہایت چھوٹے کے لئے بہت ہی دور ہے.. میں اس وقت تک کیا کروں..
جواب آیا : تم وہی کرو جو میں کہتا ہو اور صبر کرو تاکہ خدا خود ہی حکم جاری کردے..
سورہ یونس/آیت 109
میں نے کہا ___ تو بہت ہی پرسکون ہے.. تو خدا ہے اور تیرا صبر و تحمل بھی خدائی ہے جبکہ میں تیرا بندہ ہوں اور میرے صبر کا ظرف بہت ہی چھوٹا ہے.. تو ایک اشارہ کردے ،کام تمام ہے..
جواب آیا : شاید تم کسی چیز کو پسند کرو اور تمہاری مصلحت اس میں نہ ہو...
سورہ بقرہ/آیت216
میں نے کہا ___ میں تیرا کمزور اور ذلیل بندہ ہوں.. تو کیونکر مجھے اس حال میں چھوڑ سکتا ہے..
جواب آیا : خدا انسانون پر بہت ہی مہربان اور رحم کرنے والا ہے..
سورہ بقرہ/آیت 143
میں نے کہا ___ گھٹن کا شکار ہوں..
جواب آیا : لوگ کن چیزوں پر دل خوش رکھتے ہیں.. ان سے کہہ دو کہ خدا کے فضل و رحمت پر خوش رہا کریں...
سورہ یونس/ آیت 58
میں نے کہا ___ چلئے میں مزید پروا نہیں کرتا ان مسائل کی.. توکلتُ علی الله..
جواب آیا : خدا توکل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے..
سورہ آل عمران/آیت 159
میں نے کہا ___ بندے ہیں تیرے اے مالک..
لیکن اس بار جواب آیا : خیال رکھنا ! بعض لوگ صرف زبان سے خدا کی بندگی کرتے ہیں.. اگر انہیں کوئی خیر پہنچے تو امن و سکون محسوس کرتے ہیں اور اگر آزمائش میں مبتلا کئےجائیں تو روگردان ہوجاتے ہیں..
سورہ حج/ آیت ۱۱

No comments:

Post a Comment