Thursday 22 October 2015

اےشھیدو!

اےشھیدو! 
اس معذورقوم کو معاف کردو!!!
لیکن بےحس قیادت کونہیں!
ایک دادری ہی کیوں بےشمار دادریاں سسک رہی ہیں!
ایک اخلاق ہی کےوالدین کیوں بےحساب اہل خانہ ٹکٹکی باندھے اپنےلاڈلےکےمنتظرہیں!
ارے
صرف قوم مسلم ہی کیوں؟
❖→نریندردابھولکرکوبھی انہی بھیڑیوں نےموت کےگھاٹ اتارا
❖→ہیمنت کرکرےکوبھی اسی برہمنی دماغ نےخاک وخون میں لت پت کیا-
❖→مہاتماگاندھی کوبھی انہی درندوں نےقتل کیاتھا!
کاش کہ ہندوستانی قوم ان درندوں کوصحیح معنوں میں پہچان لے-
ہرمسئلہ کوہندومسلم قضیہ کی نگاہ سےدیکھنےکی جوبیماری اس قوم میں پیدا کردی گئ ہےہندوستان کی رنگا رنگ تھذیب یہیں سےآلودہ ہوئ اورآلودگی اب زخم ناسوربن گئ ہے!
اگریہ قضیہ ہندومسلم کاہوتا تونریندردابھولکر`کاقتل نہیں ہوتاگووندپانسرےکوموت کی نیندنہیں سلایاجاتا`اورماضی کودیکھیں توگاندھیوں کاقتل نہیں ہوتا---
یہ مقدمہ انسانیت اورحیوانیت کاہےجسمیں انسان نماحیوانوں نےمقدمہ جیت لیاہے!
انسانیت کاہرعلمبردار خواہ کسی مذہب ومسلک سےتعلق رکھےاسوقت اسرائیل نوازبرہمنوں کےنشانےپرہےمیں یہ حقائق بھت ہی سوچ سمجھ کرپیش کررہاہوں!
اپنےپورےہوش وحواس کے ساتھہ کہ رہاہوں یہ جنگ ہندو مسلم کی نہیں انسانوں اور درندوں کی ہے!
انسانیت اسوقت مقدمہ ہاررہی ہےسسکیوں میں اسکی آہیں دفن ہورہی ہیں
یہ ہندوستانی قوم معذورہے مجبورنہیں اسےلاچاربنادیاگیا اس کےزرخریدقائدوں نےاسے بےبس کردیا
اسوقت مکمل طورپرایک میچ فکسنگ کھیل کھیلاجارہا ہے انسانوں کےساتھہ
شھیدوں کی روح سےمعذرت ہیکہ وہ ہمیں معاف کردےاس قوم کومعاف کردے!!!!
ہمیں اقرارہیکہ آج ہم نےقیادت خائنوں کےسپردکرنےکاجرم کیا
ہمیں اعتراف ہیکہ ہم نےاپنی اندھی عقیدت میں موروثیت کوپروان چڑھایا
اےشھیدو!
ہمیں معاف کردو
لیکن
لیکن تم اس بےحس قیادت کوکبھی معاف نہیں کرناجوتمہاری شھادت کوبھی اپنےذاتی وادارتی مفادکے لیے استعمال کرتےہوئےشرمائ نہیں!
ان سےاتنابھی ناہوسکاکہ کوئ ملک گیر مؤثرمہم چھیڑکرانسانیت کی زندگی کاثبوت دیتی
ان سےاتنابھی ناہوسکاکہ مظلوموں کی حمایت میں کوئ اجلاس بےنظیربلاتی جس کی گونج تحریراسکوائرکےمانند اثراندازہوتی ظالموں پر!
جوبھی قائدہےکیاوہ بتاسکتاہے کہ ان کےمذمتی بیانات کوکس خانےمیں فٹ کیاجائے!؟؟
میری تحریرخالص رسمی نہیں یہ قائدین کےلیےحجت بنےگی میدان محشرمیں--
میراسوال ہےقیادت سےکہ جانوروں کےمحافظ انسان دشمنوں کےخلاف وہ کیاکررہے ہیں ؟؟
آخرایساکیوں ہیکہ انسانی خون کوڑیوں سےبھی بدترہوچکا!؟
آپ کی آوازکس حدتک مؤثرہے!
؟
روزجیلوں میں ٹھونسےجارہے ہیں آپکےماتحت!
ہرروزایک بھوکی اورجنونی بھیڑکبھی مسلم توکبھی دلت خاندانوں کوموت کی نیندسلارہی ہے!!
ہرروزآپکی قیادت تلےجینے والےایک نئےظلم کاشکارہوتے ہیں!!!
یہ کیسےمان لیاجائےکہ اسمیں قیادت وخواص کاکوئ قصور ہی نہیں!
ساراقصوربےراہ رونوجوان اور بھٹکی ہوئ عوام کاہے!
کیاصرف مذمتی بیانات کافی ہیں!؟
جن میں بھی اکثربیانات پر حکمتی چادراس قدربھاری ہوتی ہیکہ وہ مذمتی کم مدحتی زیادہ معلوم ہوتاہے!
لمبےلمبےبھاشن جھاڑنےوالے اور قوم کواپنی ملکیت سمجھنے والو بتاؤکیاتمہارادامن کسی نا کسی لحاظ سےان کےخون سے آلودہ نہیں!
اگرسال بھرمیں 10/20بے قصوروں کورہاکرایاجائےتو100اندرہوتے ہیں!
قائدین نےاب تک کون ساروڈ میپ جاری کیاکہ ان اندرہونے والوں کوبچایاجاسکے؟؟
بےقصورجیل کی ہواکھاہی نا سکے!
قائدین اگرمخلص ہیں اورللہ فی اللہ قوم کی قیادت کررہے ہیں توآئیےحلف الفضول قائم کریں ظلم کےخلاف!
آج سےعہدکروکہ جس طرح اپنی بیان بازیوں میں نوجوانوں کوپکارتےہوجھنجھوڑتےہوقیادت کےلیےاسی طرح جب وہ قیادت کےلیےآگےآئیں توان کےجذبات کااستحصال نہیں کیاجائےگا---ان کےپرکترے نہیں جائیں گے!-
اگرقائدین کوہماری نیت پرشبہ ہواورہم اکابردشمن معلوم ہورہےہیں توٹھیک ہےہمیں آپ  اس حلف الفضول میں شامل ناکریں!لیکن خداکیلیےاب ایک پلیٹ فارم پرآجائیے!
ہم اس میں رتی برابرشرکت نہیں کریں گےآپ جیسامناسب سمجھیں جوآپکی نظرمیں مخلص ہوں انہیں ساتھہ لیجیے ہرمذہب ومسلک سےہرصوبہ شھروقریہ سےاورظلم کےخلاف حلف الفضول کی تحریک برپا کیجیے!
جب تک ایک ایک ظالم سلاخوں کےپیچھےناجائےتب تک جمہوری اندازمیں احتجاج جاری رکھیے!
اپنےذاتی وتنظیمی مفادات سے اوراختلافات کوبھلاکرہرجماعت کوساتھ لیں اوراسوقت تک گھرواپسی ناہو جب تک ظلم کی چکی کودفن ناکردیں!---!
اللہ کیلیے-اللہ کیلیے -اللہ کیلیےایک ہوجاؤ ایک ہوجاؤ
سمیع اللہ خان
تحریک تحفظ انسانیت
حق کی پکارعلماءهندگروپ

No comments:

Post a Comment