انک لا تخلف المیعاد کی سند
اذان کے بعد کی جو دعا ہے جس میں
انک لا تخلف المیعاد۔
والے الفاظ ہیں، اس کا حوالہ بھیجنے کی درخواست ہے۔
الجواب وباللہ التوفیق:
اذان کے بعد دعائے مسنون یہ ہے ۔
اذان کے بعد کی جو دعا ہے جس میں
انک لا تخلف المیعاد۔
والے الفاظ ہیں، اس کا حوالہ بھیجنے کی درخواست ہے۔
الجواب وباللہ التوفیق:
اذان کے بعد دعائے مسنون یہ ہے ۔
اللھم رب ھذہ الدعوۃ التامۃ والصلوٰۃ القائمۃ آت محمد ان الوسیلۃ والفضیلۃ وبعثہ مقاما محمودا ن الذی وعدتہ (کذافی البخاری ص ۸۶) (۲)
اور
الدرجۃ الرفیعۃ اور وارزقنا شفاعتہ یوم القیامۃ
کا ثبوت نہیں ۔ ہاں آخر میں انک لا تخلف المیعاد بیہقی کی ایک روایت میں آیا ہے (کذافی الشامی) (۳) پس غیر ثابت الفاظ کو نہ پڑھنا ہی بہتر ہے لیکن اگر کوئی شخص اس اعتقاد کے ساتھ کہ یہ الفاظ ثابت نہیں ہیں پڑھ لے تو مضائقہ بھی نہیں.(کفایت المفتی۶۱/۳)
-------------------------------------------------------
(۲) (بخاری‘ باب الدعاء عند النداء‘ ۱/۸۶ ط قدیمی کتب خانہ ‘ کراچی)
(۲) (بخاری‘ باب الدعاء عند النداء‘ ۱/۸۶ ط قدیمی کتب خانہ ‘ کراچی)
(۳) وروی البخاری وغیرہ : ’’ من قال حین یسمع النداء اللھم رب ھذہ الدعوۃ التامۃ‘‘ الخ وقال ابن حجر فی شرح المنہاج: ’’ و زیادۃ والدرجۃ الرفیعۃ و ختم بیا أرحم الراحمین لا أصل لھما ‘‘ ( رد المحتار : باب الأذان‘ ۱/۳۹۸ ط سعید کمپنی)
No comments:
Post a Comment