Saturday, 3 February 2018

قرآن حافظ کی شفاعت سے دس اہل خانہ جنت میں

کیا حافظ قرآن دس اہل خانہ کو جنت میں داخل کرائے گا؟
قرآن پڑھنے کی، اسے حفظ کرنے کی بے شمار فضیلت ہے، اس سلسلے میں بے شمار صحیح احادیث ہیں۔
(1) لِحامِلِ القرآنِ إذا عمِلَ بِهِ، فأَحَلَّ حلالَهُ، وحرَّمَ حرامَهُ، يشفَعُ فِي عشرَةٍ مِنْ أهلِ بيتِهِ يومَ القيامَةِ، كلُّهم قدْ وجبَتْ لَهُ النارُ۔(شعب الایمان)
ترجمہ: وہ حافظ قرآن جواس کی حلال کردہ اشیاء کوحلال اور حرام کردہ اشیاء کو حرام کرتا ہے وہ اپنے گھرانے کے دس افراد جن پر جہنم واجب ہوچکی ہوگی سفارش کرے گا۔
٭ اسے علامہ البانی ؒ نے ضعیف کہا ہے۔ (ضعیف الجامع :4662)
٭ امام بیھقی نے بھی اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ (شعب الإيمان 2/1038)

(2) مَن قرأَ القرآنَ واستَظهرَهُ فأحلَّ حلالَهُ وحرَّمَ حَرامَهُ أدخلَهُ اللَّهُ بِهِ الجنَّةَ وشفَّعَهُ في عَشرةٍ من أهلِ بَيتِهِ كلُّهُم قَد وجبَت لَهُ النَّارُ(الترمذی:2905)
ترجمہ : جس نے قرآن پڑھا، اسے حفظ کیا،اس کی حلال کردہ اشیاء کوحلال اور حرام کردہ اشیاء کو حرام کرتا ہے وہ اپنے گھرانے کے دس افراد جن پر جہنم واجب ہوچکی ہوگی سفارش کرے گا۔

No comments:

Post a Comment