Thursday, 22 February 2018

کیا صدق اللہ العظیم کہنا بدعت ہے؟

تلاوت قرآن کے اختتام پر "صدق اللہ العظيم" کہنا
شیخ عمرو بن المنعم بن سلیم حفظہ اللہ فرماتے ہیں:
یہ عجیب و غریب بدعت ایک زمانے سے چاروں طرف پھیلی ہوئی ہے.
جبکہ شرعیت میں اس کی کوئی اصل سرے سے موجود ہی نہیں ہے.
اور نہ کسی سلف صالحین سے یہ کہنا ثابت ہے،
بلکہ نبی صل اللہ علیہ و سلم سے اس کے برخلاف ثابت ہے،
آپ صل اللہ علیہ و سلم جب قاری کو روکنا چاہتے تو "حسبك" ٹھہر جاؤ کہتے تھے.
صحیحین میں ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے:
نبی صل اللہ علیہ و سلم نے مجھے کہا: "قرآن سناؤ."
میں نے کہا: یا رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم! میں آپ کو سناؤں جبکہ آپ پر قرآن نازل ہوا ہے؟
فرمایا: "جی ہاں!"
تو میں نے سورۃ النساء پڑھی اور جب میں اس آیت پر پہنچا:
"فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ بِشَهِيْدٍ وَ جِئْنَا بِكَ عَلى هؤلاء شهيدا"
"پھر (وہ منظر) کیسا ہوگا جب ہم ہر امت سے ایک گروہ لائیں گے ارو آپ ان (تمام لوگوں) پر گواہ بنائیں گے."
تو آپ نے فرمایا: "حسبك" (ٹھہر جاؤ) اور ایک روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا  "امسك"  (رک جاؤ) '
(صحیح البخاری' کتاب فضائل القرآن، باب حسبك،  5050)
اس پر امام بخاری رحمہ اللہ علیہ نے  "حسبك" كا باب باندھا ہے.
یعنی "سننے" والے کا "سنانے" والے کو "حسبك" کہنا:
اگر "صدق اللہ العظيم" کہنا مسنون یا مستحب ہوتا تو نبی صل اللہ علیہ و سلم ضرور بتاتے یا آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے کوئی خبر دے دیتا.
المصدر: السنن والمبتدعات فی العبادات  اردو ص 233
..... 
سوال: آپ حضرات اچھا کام کررہے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ اکثر لوگ قرآن کریم کی تلاوت کے آخیر میں ”صدق اللہ العظیم“ پڑھتے ہیں۔ کل میرے ایک دوست نے مجھ بتایا کہ یہ بدعت ہے، اس عمل پر کوئی حدیث نہیں ہے۔ براہ کرم، باحوالہ جواب دیں۔
Published on: Nov 9, 2015
جواب # 61096
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1477-1491/L=1/1437-U
بعد تلاش بسیار کے مجھے کوئی ایسی حدیث نہیں مل سکی جس میں تلاوت کے اخیر میں ”صدق اللہ العظیم“ پڑھنے کا ثبوت ہو؛ البتہ اس کا رواج بغیر کسی تفریق کے عرب وعجم قراء حضرات کے یہاں ہے، نیز اس کے معنی کی تائید قرآنی آیات سے بھی ہوتی ہے، اس لئے ”ما رآہ المسلمون حسنًا فہو عند اللہ حسن“ کے ضابطہ سے تلاوتِ قرآن کے ختم پر اس کو پڑھنے کی گنجائش ہوگی، اس کو بدعت کہنا مشکل ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
....................
تلاوت کے بعد صدق اللہ العظیم کہنا
تلاوت کے بعد صدق اللہ العظیم کہنا بدعت نہیں بلکہ تعظیم قرآن ہونے کی وجہ سے جائز ہے بلکہ ثابت بھی ہے.
ما حكم قول 'صدق الله العظيم' بعد الانتهاء من قراءة القرآن، حيث إن بعض الناس يقول إنها بدعة؟
الجواب حامداومصلیاً:
الحمد لله والصلاة والسلام على سيدنا رسول الله
يجوز للقارئ أن يقول بعد تلاوته: “صدق الله العظيم”، يقصد بذلك الثناء على الله عز وجل بما أثنى به على نفسه حين قال سبحانه: (قُلْ صَدَقَ اللَّهُ فَاتَّبِعُوا مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ) آل عمران/95.
والثناء على الله جائز في كل وقت وكل حين، وليس في الإتيان به عقب التلاوة بدعة ولا مخالفة للشريعة، بل فيه تعظيم للقرآن، وتأدب مع الله عز وجل، وقد فعل ذلك النبي صلى الله عليه وسلم في إحدى المرات، كما جاء في حديث بريدة رضي الله عنه قال: (خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَقْبَلَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَلَيْهِمَا قَمِيصَانِ أَحْمَرَانِ يَعْثُرَانِ وَيَقُومَانِ، فَنَزَلَ فَأَخَذَهُمَا، فَصَعِدَ بِهِمَا الْمِنْبَرَ ثُمَّ قَالَ: صَدَقَ اللَّهُ (إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ)، رَأَيْتُ هَذَيْنِ فَلَمْ أَصْبِرْ، ثُمَّ أَخَذَ فِي الْخُطْبَةِ) رواه أبو داود (رقم/1109)
وقد نقل القرطبي في تفسيره (1/ 27) عن بعض العلماء قولهم: “ومن حرمته إذا انتهت قراءته أن يصدق ربه، ويشهد بالبلاغ” انتهى.
وجاء في “حاشية نهاية المحتاج” (2/ 43): “لو قال: (صدق الله العظيم) عند قراءة شيء من القرآن قال – شمس الدين الرملي -: ينبغي أن لا يضر، وكذا لو قال: (آمنت بالله) عند قراءة ما يناسبه” انتهى.
والله أعلم

...................

...................
http://googleweblight.com/i?u=http://forum.mohaddis.com/threads/%25D9%2585%25D8%25AD%25D8%25A7%25D9%2581%25D9%2584-%25D9%2582%25D8%25B1%25D8%25A7%25D8%25A1-%25D8%25A7%25D8%25AA-%25E2%2580%25A6-%25D8%25A7%25D8%25B9%25D8%25AA%25D8%25B1%25D8%25A7%25D8%25B6%25D8%25A7%25D8%25AA-%25DA%25A9%25D8%25A7-%25D8%25AC%25D8%25A7%25D8%25A6%25D8%25B2%25DB%2581.5917/page-5&hl=en-IN&geid=1025
.................
http://www.suffahpk.com/tilawat-k-baad-sadaqallahul-azem-kehna
/

No comments:

Post a Comment