Tuesday, 20 February 2018

اولاد اور نسلوں کی خوش بختی کے لئے مسنون دُعا

اولاد اور نسلوں کی خوش بختی کے لئے مسنون دُعا
حضرت احمد علی لاہوری صاحب رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ  کے بیٹے مولانا حبیب صاحب وہ حجاز میں رہتے تھے، وہ اپنے والد کی بالکل کاپی تھے اور ان کے بارے میں مشہور تھا کہ یہ تھرمامیٹر ہیں حرام حلال کو ایک پل میں بتا دیتے۔
کسی نے حضرت لاہوری رحمتہ اللہ علیہ سے پوچھا کہ حضرت آپ کی اولاد اتنی نیک، درویش اس کی وجہ؟
فرمایا:
حلال کھایا اور
ہر نماز کی التحیات میں "رب اجعلنی..." کے بعد یہ دُعا پڑھی:
رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اٍمَامًا
(سورہ الفرقان، آیت 74)
یہ دُعا اس یقین کے ساتھ پڑھیں کہ مولا اگر میرے بیٹے کی، بیٹی کی میرے گھر کے کسی فرد پر کوئی آفت آئے یا کوئی پریشانی آزمائش، اللہ میری آنکھوں کو ٹھنڈک تو نہ پہنچی۔ تو مولا ایسا فرمادے کہ آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچادے، آمین۔
ہمیشہ مزدور کو مزدوری پہلے ملتی ہے یا آخر میں ملتی ہے۔۔؟ ظاہر ہے آخر میں دی جاتی ہے اور التحیات یہ آخری لمحہ ہوتا ہے عبادت کا۔ اور اللہ پاک نے فرمایا اب التحیات میں بیٹھا ہے یوں سلام پھیرے گا اور اس کا مجھ سے گفتگو کا جو سلسلہ ہے ختم ہوجائے گا اور یہ دُنیا میں گم ہوجائے یا کسی کام میں گم ہوجائے، چلو اس کو مزدوری دے دو۔
یہ التحیات آخری لمحہ ہے مزدوری پانے کا۔ کتنا بڑا نکتہ ہے، التحیات میں دعاؤں کا اہتمام کیا کریں۔
اس دعاسے آنکھیں ٹھنڈی ہوتی ہیں، اس دعا سے نسلوں میں صالحیت پیداہوتی ہے اور اللہ غیب کے خزانوں سے صالح اور صالحیت پیدا کرتا ہے اور ایمان پیدا کرتا ہے۔ اور نسلوں میں اللہ پاک ایسی نعمتیں دیتا ہے کہ نسلیں اٹکتی نہیں، بھٹکتی نہیں، اور دلوں میں کھٹکھتی نہیں زندگی کے مسائل میں۔۔
کیوں؟ اللہ نے اس دعا میں وعدہ کیا ہے کہ میں تمہاری بیوی اور اولادوں کو تمہارے لیے ٹھنڈک بناؤں گا۔ ٹھنڈک اس وقت بنے گی جب یہ مسائل نہیں ہوں گے۔
میرے پاس کئی کیس آئے کہ میاں بیوی کی ازواجی زندگی میں مسائل ہیں، محبت کی کمی ہے ان کی شکایت تھی میں نے کہا اس دعا کا اہتمام کرو اور کثرت سے پڑھو۔ جب پڑھا تو ازواجی زندگی کی شکایت دُور ہوگئی، تلخیاں محبت میں تبدیل ہوگئیں۔ اس دعا میں یہ بھی تاثیر ہے انوکھی تاثیر ہے۔
میرے ایک استاد فرمانے لگے کہ:
بھائی اس دعا کو ہر نماز کے بعد بھی اہتمام سے 3 مرتبہ اللہ سے مانگا کرو۔ مانگتے وقت گھر والی اور بچوں کا تصور کیا کرو۔ یہی بات اپنی گھر والی کو بھی بتاؤ کہ وہ بھی ہر نماز بعد یہ کام کیا کرے، پھر دیکھو گھر کی زندگی کیسے بدلتی ہے۔
والسلام۔
......
سوال # 153802
(۱) گناہوں سے بچنے کے لیے اور بچوں کو نافرمانی سے بچانے کے لیے کوئی عمل یا وظیفہ یا دعا بتائیں۔ 
(۲) قرض کی ادائیگی کے لیے کوئی عمل یا دعا بتائیں۔ 
Published on: Aug 14, 2017 
جواب # 153802
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1324-1202/H=11/1438
(۱) رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِینَ إِمَامًا یہ دعا ہر نماز کے بعد اور سوتے وقت سات مرتبہ اول وآخر درود شریف سات سات دفعہ پڑھنے کا اہتمام کرتے رہیں اور گناہوں سے بچنے کا وظیفہ یہ ہے کہ ہمت کرکے گناہ کو چھوڑدیں یعنی عزم اتنا قوی کرلیں کہ خواہ جان نکل جائے مگر گناہ ہرگز نہ کروں گا، اگر عزم وہمت ہی میں کمزوری ہوئی تو پھر گناہ کا چھوٹنا مشکل ہی مشکل دکھلائی دے گا۔
(۲) اللَّہُمَّ اکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ اس دعاء کو نمازوں کے بعد اور سوتے وقت نیز چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے کثرت سے پڑھتے رہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

http://www.darulifta-deoband.com/home/ur/Dua-Supplications/153802
........
سوال # 34862
میری خالہ کے بیٹے نے کم از کم چار پانچ مرتبہ پیام نکاح دیا ، مجھے معلوم نہیں کہ ہمیشہ کیا غلط ہوتاہے کہ ہم رشتہ کی بات کرتے ہیں تو اس کی یا اس کے گھروالوں کی طرف سے کوئی مسئلہ پیدا ہوجاتاہے۔ در اصل واقعہ یہ ہوا کہ ایک سال قبل آخری مرتبہ میرے گھر میری خالہ آئیں اور کہا کہ میرا بیٹا تم سے شادی کرنا چاہتا ہے، مگر بدقسمتی سے چار دن کے وہ دوبارہ آئیں اور کہا کہ میرا بیٹا تم سے شادی نہیں کرے گا۔ 
مفتی صاحب ! میں جانتی ہوں کہ آپ کو میری یہ کہانی ڈرامائی لگے گی۔ مگر میں یہ کہوں گی کہ میں دعا پڑھتی ہوں جو”عباد الرحمن“ میں ہے:
”ربنا ہب لنا من ازواجنا“۔ 
یہ سب ہونے کے بعد میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے کزن (رشتہ میں بھائی ) کے ساتھ ہوں جو کبھی وہ میرا تعارف اپنی بیوی کی حیثیت سے کراتاہے۔ایک مرتبہ میں نے خواب دیکھا کہ اچھے موسم میں ان کے ساتھ چل رہی ہوں اور میں آسمان کی طرف دیکھ رہی ہوں، صبح کا وقت معلوم ہورہا تھا اور ان کے ساتھ چلنے میں کافی اطمینا محسوس ہورہا تھا۔ معاملہ ختم ہوگیا ہے ۔ براہ کرم، ان خوابوں کی تعبیر بتائیں۔ 
Published on: Oct 14, 2011 
جواب # 34862
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی (ل): 1616=1138-11/1432
آپ مذکورہ بالا آیت یعنی ”رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا“ الخ کے ساتھ ساتھ عشاء کی نماز کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ یَا لَطِیْفُ پڑھ لیا کریں۔ اللہ نے چاہا تو آپ کی شادی آپ کی پسند کے مطابق ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

http://www.darulifta-deoband.com/home/ur/Dua-Supplications/34862

............
سوال # 6158
میری ایک بہن نے ماں باپ کی مرضی کے خلاف گھر سے بھاگ کر کے کورٹ میرج کر لی تھی۔ ہم لوگ اس شادی پر راضی نہیں تھے، کیوں کہ وہ لڑکا بالکل جاہل اور دوسری برادری کا تھا اور بالکل بھی کفو نہ تھا، جب کہ میری بہن ایک ڈاکٹر تھی۔ ان کے اس فعل کے بعد ابو نے مجبوری میں نکاح اور رخصتی بھی کردی۔ شادی کے دس سال کے بعد میری بہن کو خلع لینا پڑا، کیوں کہ اس لڑکے نے ہیروئن کا نشہ کرنا شروع کردیا تھا اور کچھ بھی کام نہ کرتا تھا۔ اب معاملہ میری چھوٹی بہن کا ہے جو اس لڑکے کے بھانجے کے ساتھ شادی پر بضد ہے۔ میری بہن نے ماسٹر کیا ہے اور وہ لڑکا ابھی تو پڑھ ہی رہا ہے اور خاندان میں سب جاہل ہیں۔ میری بہن والدین سے بہت بدتمیزی کرتی ہے۔ کسی کی بات نہیں سمجھ رہی ہے، ہمارے گھر سے دو تین دفعہ تعویذ بھی نکلے ہیں۔ اس کو والدین کی ضعیفی اور بیماری پر بھی ترس نہیں آتا ۔ ہمیں ڈر ہے کہ کہیں گھر سے نہ بھاگ جائے۔ پھر یہ رسوائی والدین نہیں جھیل سکتے۔دونوں دل کے مریض ہیں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ کوئی جادو کا بھی چکر ہے۔ بہت دعا کررہے ہیں ،سورہ بقرہ بھی پڑھ رہے ہیں۔ اللہ آپ کو جزا دے، بہن کو راستہ پر لانے کے لیے کوئی عمل بتا دیں۔
Published on: Jul 19, 2008 
جواب # 6158
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 944=1019/ د
اول آخر درود شریف کے ساتھ آیة الکرسی گیارہ مرتبہ صبح شام پڑھ کر دعا کریں۔ نیز والدین اس دعا کا معمول بنالیں: اللہم اصلح لی فی ذریتی۔ربنا ہب لنا من ازواجنا وذریاتنا قرة اعین واجعلنا للمتقین اماما۔

http://www.darulifta-deoband.com/home/ur/Dua-Supplications/6158
.........

Rang-o-Noor (BY SA'DI)
(Shumara: 542)

My Allah help us avail ourselves of every precious supplication of the Holy Quran! Aamin!

A Precious And Important Supplication: There are big treasures of good and blessings in every supplication of the Holy Quran. That's why; the Satan doesn't let man attend to the Quranic supplications which are the biggest of all practices, all deeds and all incantations. Some people say, "There is no unity at house. Wife is not obedient and pious. There is no good in the children. So, tell us a supplication." They are advised to recite the following supplication abundantly: رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَاماً

    Later on when they are asked whether they have started reciting the supplication, they say, "We very often forget and miss it."انا للّٰہ واناالیہ راجعون  So, great, priceless and precious divine gift and cure is forgotten. Then what scope for complaints against evils of wife and children?

Translation of The Supplication: The greatest importance of this supplication is that Allah Himself has taught it to us. Secondly, it is a regular deed of Allah's special dear slaves whose words and habits are appreciated by Allah. Allah has promised high stages for them in the Paradise. Thirdly, this supplication is expression of our resolution to see maximum people obedient to Allah. We must start it at home. Memorise the words of the supplication with translation: رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَاماً

Translation: "Our Lord, give us from our spouses and our children comfort for eyes and make us head of the God-fearing." When this supplication is granted, there occurs multiplicity in man's family and children. Imaan Qurtabi says, "When man is granted with multiplicity in his family and children, Allah accumulates for him all the things he yearns for no matter he has only one wife. For example: beauty, piety, modesty, obedience and cooperation in the tasks of the world and Din. He doesn't look to anyone else. سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم
Comfort For Eyes: Eyes in this verse mean eyes of the believers only. Comfort for eyes means piety of wife and children. Imaan Qurtabi says, "There is no greater comfort for the eyes of the Mu'min than seeing his wife and children obedient to Allah." (Mazhari). According to the Philologists, comfort for eyes means heart's acquisition of every yearning, i.e. all happens what the heart wishes. Then that delight comforts and soothes eyes and man is fully satisfied.

    This supplication is for both men and women. The Holy Quran is for all. Man's eyes are comforted and satisfied with great difficulty. Look at your rulers whoes eyes are thirsty despite owning trillions of rupees and big estates. They are anxious to accumulate more. Eyes that are not satisfied with one's wife commit various misappropriations. Eyes that are not satisfied with the husband, express ingratitude and complaints and indulge themselves in sins. Eyes are satiated when the heart gains its good. Only Allah can fullfil desire of the heart. So Allah has taught us the supplication to comfort the eyes: رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَاماً
    Rabbana: Our Lord. Hab Lana: Give us.  Azwajana: Our wives. Zuriyaatina: Our children, Qurrata: Comfort. A'yune: Eyes
One Has To Commit It To Memory: If an unmarried young man recites this supplication regularly, he gets married and is blessed with holy children. But what to do if  a man married is blessed with children but he has never recited this supplication? The answer is: Recite this supplication well for a few days now. You would have observed how syrup is framed from almonds. It is a very lengthy tedious job. Learn the words of the supplication with translation then seek it humbly beseechingly with faith particularly after obligatory prayers, between Azaan and Iqaamat, at the time of Pre-dawn meal and breaking fast, after Asr Prayer on Friday, Friday night, while giving alms or any other moment of acceptance with the yearning, "May my wife, husband, and children become obedient slaves of Allah, who may work for Din, be entitle to the Paradise and remain safe from smoke of hell." If you seek this supplication all the time making it your target and object, you will discern wonderful benefits and blessings if Allah wills:

رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَاماً

One's Own Benefit: Once a question arose, "What is the conveying rewards?" The Holy Quran clearly tells us, "Everyone is answered for his own deeds. No one's sin will be shifted to anyone else. How can anyone else' virtue be given to any other else?" I divided the answer in two parts. One consisted of narrations which expiain conveying  reward. Second, all that man gets from conveying reward is, in fact, the part and result of one's own deeds." When a Haafiz or Qaari dies, thousands of his disciples recite the Holy Quran for his sake. All this is the result and fruit of the deed of that Qarri. He learnt the Holy Quran, procured it in his heart and taught it to others. Now all the reward that people convey to him is the result and part of his deed. Impacts of deeds of the Mujaahideen, Shuhada and Believers pave the way for good reward for centuries. A man makes his son Haafiz. Whenever he looks at him, his eyes are comforted as how good provision for him has been made after his death. Although this supplication is for the correction of wife and children yet, its good comes back to the seeker. Good wife, good husband and good children are a source of honour, comfort, success and Paradise.  رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَاماً

Sorry! I was to write more on the excellence and explanation of this verse because its last part ’’وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَاماً‘‘      is very important but time is over and call for prayer is going on. May these brief words be sufficient and maximum Muslims may benefit from them! Also intend not to deprive your children of the Holy Quran. Give Quranic eduction to them. Do not push them in Western education. Teach them swimming, horse-riding, archery and recitation of the Holy Quran. Make them Mujaahid of Allah's Din. O Allah, we demand! Grant us.

رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا

آمین یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِینْ


لا الہ الا اللّٰہ، لا الہ الا اللّٰہ ،لا الہ الا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

اللہم صل علی سیدنا محمد والہ وصحبہ وبارک وسلم تسلیما کثیرا کثیرا

لا الہ الا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

No comments:

Post a Comment