Sunday, 18 February 2018

قرآن مجید کی طرح توریت کا بھی ختم؟

قرآن مجید کی طرح توریت کا بھی ختم؟

جس طرح قرآن مجید کی تلاوت کا حکم ہے اور سال میں دو مرتبہ ختم کرنا واجب ہے، کیا اسی طرح توریت وغیرہ کی بھی تلاوت کا حکم تھا؟

مولانا مناظر احسن گیلانی نے ”تدوین قرآن، ص:۳۹“ پر حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ (المتوفی ۴۳ھ) کے متعلق حاشیہ میں موٴرّخ اسلام علامہ شمس الدین ذہبی (المتوفی ۷۴۸ھ) کی کتاب ”تذکرة الحفاظ“ کے حوالہ سے یہ نقل کیا ہے:
”اسی سے اندازہ کیجئے کہ عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ، جو علماء بنی اسرائیل میں سے تھے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک پر بیعت کی سعادت ان کو حاصل ہوئی تو انھوں نے عرض کیا کہ ”قرآن“ کے ساتھ ”تورات“ کی تلاوت بھی جاری رکھوں!
آپ 
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 
”اقرأ ہذا لیلةً و ہذا لیلةً“
(یعنی ایک رات قرآن پڑھا کرو اور ایک رات تورات) (تذکرة الحفاظ، ج:۱، ص:۲۶)
طبقات ابن سعد میں بھی ابوالجلد الجونی کے تذکرے میں لکھا ہے کہ سات دن میں قرآن اور چھ دن میں تورات ختم کرنے کا عام دستور اپنے لئے انھوں نے مقرر کیا تھا اور ختم کے دن لوگوں کو جمع کرتے تھے کہ اس دن رحمت نازل ہوتی ہے۔ (ابن سعد، ج:۱/۷، ص:۱۶۱)
اور واقعہ بھی یہی ہے کہ قرآن کی صحیح راہ نمائی میں اس قسم کی کتابوں کے پڑھنے سے جہاں تک میرا ذاتی تجربہ ہے خود قرآن کے سمجھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔(۴)
https://www.google.co.in/url?sa=t&source=web&rct=j&url=http://www.darululoom-deoband.com/urdu/articles/tmp/1449554110%252002-Kia%2520Torah%2520O%2520Injil%2520Ki%2520Tilawat_MDU_11_NOV_2006.htm&ved=2ahUKEwix_e-Tw6_ZAhUDT48KHT7OAHsQFjABegQIDxAB&usg=AOvVaw2TkzXKQ8_DRD4_q7jiBS1t
........
الذين اتينهم الكتب يتلونه حق تلاوته.
کی تفسیر دیکھئے
اسان ترجمہ قران:

No comments:

Post a Comment