Tuesday 13 February 2018

واشنگ مشین میں کپڑے دھونے کا حکم

(۱)  جب ناپاک اور پاک کپڑوں کو واشنگ مشین میں ڈالا جاتا ہے پھر مشین ۴۵ منٹ تک چلتی ہے ، پھر خود بند ہوجاتی ہے ، اگر میں خود ہی پانچ چھ منٹ چکر لگادوں (مطلب مشین کے بند ہونے کا انتظار نہ کروں اور ۴۵ منٹ تک تو وہ دس پندرہ چکر لگاتی ہے) تو اس طرح تین پانی سے تین بار کرلوں ، کیا کپڑے پاک ہوجائیں گے ؟
(۲) اگر ناپاک کپڑوں کو دو بار تھوڑا نچوڑ دیں پھر تیسری بار طاقت سے نچوڑ دیں تو کیا کپڑے پاک ہوجائیں گے؟ یا تین بار طاقت سے نچوڑنا ہوگا؟ سنا ہے کہ طاقت بھر کا مطلب ہے کہ قطرہ ٹپکنا بند ہوجائے ، جب میں طاقت بھر سے نچوڑتاہوں تو کچھ قطرے ٹپک جاتے ہیں، پھر اس سے زیادہ طاقت لگاتاہوں پھر اور کچھ قطرے یہاں تک کہ میں بہت تھک جاتاہوں اور کپڑے کو ایک بار ہی دھوتاہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ قطرہ ٹپکنا بند ہوجائیے کا کیا مطلب ہے؟
(۳) واشنگ مشین میں جب ناپاک کپڑے دھوتے ہیں تو کیا مشین میں فل پانی بھرنا ہوگا؟
Published on: Jun 14, 2015
جواب # 59402
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 573-538/Sn=8/1436-U
(۱) جی ہاں! اگر آپ واشنگ مشین میں کپڑے ڈال کر اوپر سے پانی چالو کردیں، پھر مشین آن کرکے پانچ چھ منٹ کے بعد بند کردیں اور نیچے سے پانی چھوڑدیں، پھر دوبارہ، سہ بارہ نیچے بانی سے اسی طرح کریں، اس کے بعد اخیر میں ہاتھ سے نچوڑدیں یا مشین کے دوسرے حصے جہاں خشک کیا جاتا ہے اس میں ڈال کر پانی جذب کرلیں تو کپڑے پاک ہوجائیں گے۔
(۲) جی ہاں! پاک ہوجائیں گے، ہرمرتبہ پوری طاقت سے نچوڑنا ضروری نہیں ہے؛ البتہ آخری بار اپنی بوری طاقت لگاکر اتنا نچوڑنا ضروری ہے کہ قطرہ ٹپکنا بند ہوجائے، ورنہ کپڑے پاک نہ ہوں گے۔
(۳) جی ہاں، آپ نے صحیح سنا؛ لیکن تیسرے مرتبہ اپنی پوری طاقت لگاکر ایک بار اس طرح نچوڑدینا کافی ہے کہ اس وقت ٹپکنا بند ہوجائے، اگر بعد میں پھر ٹپکنے لگے تو اس میں کوئی حرج نہیں، کپڑے تو پہلے ہی پاک ہوچکے۔
(۴) پانی تو حسب ضرورت بھریں، باقی تطیہر کے لیے تین مرتبہ مذکورہ بالا طریقے پر دھونا ضرویر ہے،
و یطہر محل غیرہا أی: غیر مرئیة بغلبة ظن غاسل لو مکلفا وإلا فمستعمل طہارة محلہا بلا عدد بہ یفتی
کذا فی المنیة. وظاہرہ أنہ لو غلب علی ظنہ زوالہما بمرة أجزأہ ․․․ أقول: وہو خلاف ما فی الکافی مما یقتضی أنہما قول واحد، وعلیہ مشی فی شرح المنیة فقال: فعلم بہذا أن المذہب اعتبار غلبة الظن وأنہا مقدرة بالثلاث لحصولہا بہ فی الغالب وقطعا للوسوسة وأنہ من إقامة السبب الظاہر مقام المسبب الذی فی الاطلاع علی حقیقتہ عسر کالسفر مقام المشقة (در مختار مع الشامي: ۱/۵۳۹، زکریا) وفیہ وظاہر إطلاقہ أن المبالغة فیہ شرط فی جمیع المرات، وجعلہا فی الدرر شرطا للمرة الثالثة فقط، وکذا فی الإیضاح لابن الکمال وصدر الشریعة وکافی النسفی․ (ص: ۵۴۰) 
امداد الاحکام میں ہے: زور سے نچو
امداد الاحکام میں ہے: زور سے نچوڑنا فقط تیسری مرتبہ میں ضروری ہے اور جس کپڑے کے نچوڑنے میں زیادہ طاقت کی حاجت ہو اس کو اپنی طاقت کے مطابق نچوڑدینا کافی ہے، اگرچہ کسی دوسرے کے نچوڑنے سے پانی ٹپکتا ہے، تب بھی پاک ہوگیا اور اگر کمزور کو زیادہ زور سے نہ نچوڑا ہو تب بھی پاک ہوجائے گا الخ (امداد الاحکام، ۱/۳۰۵، ط: کراچی)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
http://www.darulifta-deoband.com/home/ur/Taharah-Purity/59402
......
اٹومیٹک واشنگ مشین میں کپڑے دھونا
س: كیا آٹومیٹک واشنگ مشین میں کپڑے دھونے سے پاک ہوجاتے ہیں ؟ اس میں پانی کا نکاس اور کپڑوں کا نچڑجانا آٹومیٹک ہوتا ہے۔
ج: اگر مذکورہ مشین میں ناپاک کپڑوں کو تین دفعہ دھوئے اور ہر دفعہ نیا اور پاک پانی استعمال ہوتا ہو اور ہر دفعہ میں کپڑے اس طرح نچوڑے جاتے ہوں کہ ان سے پانی کے قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں اسی طرح مشین میں بھی مستعمل پانی باقی نہ رہے تو اس طرح کپڑے پاک ہوجاتے ہیں فقط واللہ اعلم
http://www.banuri.edu.pk/readquestion/atometic-washing-machine-my-kpry-dhona/2013-04-20
..............
ناپاک کپڑوں کو پاک کپڑوں کے ساتھ دھونے کا حکم نیز ایزی پیسہ کے زریعے رقم وصول کرنا اور بھیجنے کا حکم
السوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا واشنگ مشین میں ناپاک اور پاک کپڑے ایک ساتھ دھوے جا سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اگر دھوے جا سکتے ہیں تو کیا ایسا کرنے سے نا پاک کپڑے بھی پاک ھوجایں گے؟ اور کیا اگر ایک ساتھ نا پاک اور پاک کپڑے دھونے سے پاک ہوجاتے ہیں تو کیا ہر واشنگ مشین کی ایک بری دھلائی کے بعد واشنگ مشین کا پانی بدلنا لازم ہے یا ایسی کوئی شرط نہیں ہے؟ مزید یہ بھی باتیں ک غسل خانے میں شاور یا بالٹی ک ساتھ غسل کرتے ہوئے اگر غسل خانے کی زمین سے کچھ قطرے جسم پی چھینٹے پڑیں تو کیا جسم نہ پاک ہوگا یا اس سے کوئی فرق نہیں پڑیگا پاکیزگی پی؟ خاص کر اگر نہانے سے پہلے غسل خانے میں پانی بہاکر صاف پاک کرلی گئی ہو اسکی زمین؟ آخری سوال یہ ہے کہ ایزی پیسہ کے ذریعہ رقم بھیجنا اور وصول کرنا جائز ہے یا نہیں؟ میں بیمہ کی نہیں محض رقم کی منتقلی کے اپر لگنے والے اضافی پیسوں کا پچ رہا ہوں کہ یہ پیسے بھجوانا جائز ہے یا نہیں؟
الجواب: ناپاک کپڑوں کو پاک کپڑوں کیساتھ دھونے کی صورت میں پاک کپڑے بھی ناپاک ہو جائینگے انکو ساتھ دھونے کے بعد ہر کپڑے کو اگر بالٹی مین کھنگالینگے تو 3 مرتبہ انکو کھنگالنا ہوگا اور ہر مرتبہ نیا پانی لینا ہوگا لیکن اگر نلکے میں کھنگالینگے تو اس صورت میں ایک بار اچھی طرح دھوکر نچوڑنے سے وہ کپڑا پاک ہوجائے گا لہذا بہتر یہ ہے کہ پاک اور ناپاک کپڑوں کو الگ الگ دھویا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غسل خانہ مین نہانے کے بعد جو پانی جسم کا زمیں پر گرتا ہے اگر وہ جسم یا کپڑوں لگ جائے تو اس سے جسم اور کپرے ناپاک نہیں ہونگے کیونکہ وہ پانی پاک ہے لیکن پاک کرنے والا نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایزی پیسے پر اضافی پیسہ دینا جائز ہے سود کے زمرے مین نہیں آئے گا کیونکہ یہ اضافی پیسہ سروس چارچز کے ہوتے ہین۔
واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن
http://muftionline2.blogspot.com/2016/01/blog-post_14.html

No comments:

Post a Comment