Tuesday 20 February 2018

کیا نشہ کی حالت میں طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

سوال: کوئی شخص نشہ کی حالت میں طلاق دے تو کیا طلاق واقع ہوجاتی ہے اور ہوجاتی ہے تو کتنی؟ جبکہ شوہر طلاق سے منکر ہے.
الجواب وبالله التوفیق:
نشہ کى حالت مىں طلاق دىنے سے شرعا طلاق واقع ہوجاتى هے ...لىکن اس مىں شوهر کا اقرار  یا دو عادل مرد ىا ایک مرد اور دو عورت کى شرعى شهادت شرط هے ..
مستفاد :فتاوى قاسمىه
صورت مسؤله مىں تو شوهر منکر... لهذا اب  اگر دو عادل مرد يا ايک مرد اور دو عورت اس بات کى گواهى دے کہ اس شخص نے طلاق دى هے تو طلاق واقع هوگى ورنہ نہىں
والله تعالى اعلم بالصواب
............
کیا نشہ کی حالت میں طلاق ہوجاتی ہے؟ اگر ہوجاتی ہے تو کیا نکاح بھی اسی حالت میں ہوجاتاہے؟ فون پر نکاح اور طلاق ہوجاتی ہے یا نہیں؟
Published on: Aug 1, 2013
جواب # 46090
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1255-316/B=9/1434
احناف کے نزدیک حرام چیز کے مثلاً شراب کے نشے میں زجرًا وتوبیخاً طلاق ہے تاکہ آئندہ وہ شراب کی عادت ترک کردے، یہی وجہ ہے کہ اگر کسی کو جائز وحلال چیز کے کھانے پیسے سے نشہ آگیا اور اس حالت میں طلاق دی تو طلاق واقع نہیں ہوتی ہے، اور چونکہ نشہ کی حالت میں عقل باقی رہتی اور وہ شریعت کے احکام کا مکلف ہوتا ہے اس لیے نشہ کی حالت میں اس کا نکاح کو قبول کرنا صحیح ہوگا، یعنی نشے کی حالت میں نکاح بھی صحیح ہوجاتا ہے۔ چنانچہ فتاوی قاضی خاں میں لکھا ہے، في باب الخلع، خلع السکران جائز وکذلک سائر تصرفاتہ إلا الردة والإقرار بالحدود والإشہاد علی شہادة نفسہ (خانیة مع الہندیة: ۱/۵۳۶) اور الاشباہ میں ہے: وقدمنا في الفوائد أنہ من محرم کالصاحي إلا في ثلث الردة والإقرار بالحدود الخالصة والإشہاد علی شہادة نفسہ (الأشباہ: ج۳/۳۷)
اس میں صراحت کے ساتھ نکاح کا ذکر تو نہیں ہے لیکن سائر تصرفاتہ میں نکاح، طلاق عتاق، بیع بھی داخل ہونا اصولاً سمجھ میں آتا ہے۔
فون پر بذریعہ توکیل نکاح اور فون پر طلاق شوہر کے اقرار کے بعد واقع ہوجاتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
http://www.darulifta-deoband.com/home/ur/Talaq-Divorce/46090 
.......................
سوال # 69651
ایک شخص نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کو طلاق دی ہے ،جب ھوش میں آیا تو پوچھا گیا کہ کتنی طلاقیں دی ہیں؟ اس نے کھا مجھے پتا نہیں، ان کی بیوی کہہ رہی ہے کہ اس نے چار طلاقیں دی ہیں۔دونوں کے پاس گواہ نہیں ہیں ..آیا طلاق واقع ہوئی کہ نہیں ؟

Published on: Sep 26, 2016
جواب # 69651
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1016-835/D=12/1437
نشے کی حالت میں دی گئی طلاق صحیح مذہب کے مطابق واقع ہوجاتی ہے پس صورت مسئولہ میں جبکہ عورت اقرار کر رہی ہے اور شوہر بھی انکار نہیں کر رہا ہے عورت پر تین طلاق واقع ہوگئی، دونوں کا رشتہٴ نکاح بالکلیہ ختم ہوگیا، اب حلالہ شرعی کے بغیر دوبارہ نکاح نہیں ہوسکتا۔ طلاق السکران واقع ہدایہ:۲/۳۵۸، ط: تھانوی دیوبند۔ درالمختار: ۴/۴۴۴، ط: زکریا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
http://darulifta-deoband.com/home/ur/Talaq-Divorce/69651
 

No comments:

Post a Comment