Thursday, 1 February 2018

عینک سے چھٹکارا

آنکھیں قدرت کی عطا کردہ نعمت اور چہرے پر نمایاں عضو کی حیثیت رکھتی ہیں لیکن جب ان کی حفاظت نہ کی جائے تو یہ کمزور ہو جاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے نظر پر برا اثر پڑتا ہے۔ آنکھوں کے پٹھوں کی کمزوری یا کھچاؤ کی وجہ سے نظر کی کمزوری کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔ ٹیلی ویژن یا موبائل  کو لگاتار کئی گھنٹوں تک دیکھنے سے یا کمپیوٹر پر کئی گھنٹے لگاتار کام کرنے سے آنکھوں کے مسلز کمزورہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے مسلز آنکھوں کے لینس کو ٹھیک طرح پکڑ نہیں پاتے اور لینس کی پوزیشن آگے یا پیچھے ہوجاتی ہے جس وجہ سے آنکھ میں چیزوں کا عکس ٹھیک سے نہیں بن پاتا اور نظر کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جن کو دور کرنے کے لئے عینک یا لینس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ آج میں نظر کی کمزوری اور عینک کا استعمال ختم کرنے کے لئے انتہائی مجرب لیکن بہت سستا نسخے پیش خدمت ہیں جنھیں اپنے معالج کی نگرانی میں استعمال کیا جاسکتا ہے:
نظر کی درستگی:
سونف : 250 گرام
دھنیا : 250 گرام
خشخاش : 500 گرام
مصری : 300 گرام
مغزبادام : 500 گرام
چارو ں مغز : 500 گرام
ترکیب اور طریقہ استعمال:
ان سب کو کونڈے میں اچھی طرح کوٹ لیں ۔اور چھاننی کی مدد سے چھان لیں ۔پھکی کی طرح کا سفو ف سا بن جائے گا۔ روزانہ صبح و شام ایک ایک چمچ آدھے گلاس دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔انشا ء اللہ نظر کی کمزوری دور ہو جائے گی اور ہمیشہ کے لیے عینک سے بھی نجات مل جائے گی۔
مصری، سونف، بادام مغز، ثابت دھنیا تمام 100 گرام، سفید زیرہ 50 گرام، کالی مرچ 25 گرام، تمام اجزاء کو پیس کر یکجان کرلیں۔ اور شیشی میں بند کرلیں روزانہ رات کو چھوٹا چمچ نیم دودھ کے ساتھ کھانے کے بعد پورے چالیس دن استعمال کے بعد ڈیڑھ نمبر کی عینک ان شآءاللہ اتر جائے گی!
بینائی لوٹانا:
بسکھیرا بوٹی : 5گرام ( کسی بھی اچھے پنسار سٹور سے مل جائے گی)
سرمہ سیاہ : ایک چھوٹی شیشی(خود بنا لیں تو زیادہ بہتر ہے ورنہ اچھے پنسار کی دوکان سے مل جائے گا)
ترکیب اور طریقہ استعمال
بسکھیرا بوٹی کو پھول ، پتوں اور ڈنڈی سمیت کونڈے میں کوٹ لیں ۔اس کو کوٹنے پر اس کا پیسٹ سا بن جائے گا۔ اس پیسٹ میں سیاہ سرمہ شامل کر لیں اور اس کو خشک ہونے کے لیے رکھ دیں ۔ سرمہ خشک ہو جائے تو کسی بھی شیشی میں ڈال لیں ۔ روزانہ رات کو سوتے وقت لگانے سے بینائی تیزہو جائے گی۔ ایک ہفتہ میں نظر کافی حد تک ٹھیک ہو جائے گی۔ اور ایک ماہ کے استعمال سے عینک تک اتر جائے گی۔
خشخاش کا استعمال
مصری: 100گرام
سونف: 100گرام
خشخاش: 100گرام
سفید مرچ پاؤڈر: 100گرام
بادام : 100گرام
ترکیب اور طریقہ استعمال
اوپر دی ہوئی تمام چیزوں کو گرائنڈ کر لیں ۔ ایک پاؤڈر سا بن جائے گا. روزانہ صبح ناشتے سے پہلے یا رات کو سونے سے پہلے ایک کھانے کا چمچ ایک گلاس دودھ کے ساتھ کھائیں۔ کم ازکم ایک ماہ تک اس کا لگاتار استعمال کریں ۔انشاء اللہ نظر کی کمزوری دور ہو جائے گی۔
بادام کا استعمال
بادام : سات دانے
سونف : دو چھوٹی چمچ
مصری : ایک چھوٹا چمچ
ترکیب اور طریقہ استعمال
پہلے بادام کو کونڈے میں ڈال کر اچھی طرح کوٹ لیں۔پھر اس میں سونف ڈال کرپیس لیں تا کہ مکس ہو جائے ۔ اب مصری کو علیحدہ سے کوٹ لیں تا کہ اچھی طرح پیس ہو جائے ۔ ان تینوں کو ملا لیں۔ ایک خشک پاؤڈر سا بن جائے گا۔ اس پاؤڈر کو ٹھنڈی جگہ میں رکھیں۔روزانہ رات کو ایک چھوٹا چمچ پاؤڈر ایک گلاس دودھ میں ڈال کر مکس کر لیں۔اس کو پینے کے بعد سو جائیں تو بہتر ہے ۔ وگرنہ دو گھنٹہ تک کچھ نہ کھائیں ۔
ملٹھی سے علاج
دودھ : ایک کپ
ملٹھی : آدھ چمچ (کسی بھی اچھے پنسار کی دوکان سے مل جائے گی)
دیسی گھی : آدھ چمچ
شہد (خالص) : ایک چمچ
ترکیب اور طریقہ استعما ل
رات کو سونے سے پہلے دودھ میں یہ سب چیزیں شامل کریں اور پی لیں۔ روزانہ کا استعمال بہت فائدہ مند ہے اور ایک ماہ کے لگاتار استعمال سے عینک سے مکمل نجات مل جائے گی۔
اگر آنکھ میں کسی بھی قسم کا درد ہو تو ایسی صورت میں کھجور نہ کھائیں ۔ایسی صورتحال میں نیم کے پتوں کا عرق آنکھ کے مخالف کان(اگر دائیں آنکھ میں درد ہے تو بائیں کان ) میں ڈالنے سے آنکھوں کو آرا م آجاتا ہے۔ آنکھیں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہیں ان کی حفاظت کریں۔

http://www.roopkarma.com/cure-of-diseases/%D8%B9%DB%8C%D9%86%DA%A9-%D8%B3%DB%92-%DA%86%DA%BE%D9%B9%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%BA-%D9%88%DB%81-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%DB%81%D9%81%D8%AA%DB%92/
آسان ترین قدرتی نسخہ:
معروف روسی سرجن ولیڈمیر فیلاٹو نے60ء کی دہائی میں ایک ایسا طریقہ علاج متعارف کروایا جس کی مدد سے وہ کمزور بینائی والے افراد کا علاج کیا کرتا تھا۔آئیے آپ کو اس کا طریقہ علاج بتاتے ہیں۔
اجزاء
ایلوویرا 100گرام
پیسے ہوئے اخروٹ 500گرام
شہد300 گرام
لیموں کا رس چار عدد
بنانے کا طریقہ
ایلوویرا دھوکر اس کے پتوں سے جیل نکالیں اور اس جیل میں باقی اجزاء ملادیں۔اب اس محلول کو دن میں تین بار کھانے سے آدھ گھنٹہ قبل تب تک استعمال کریں جب تک آپ کو اپنی نظر میں بہتری نہ محسوس ہو۔

https://dailypakistan.com.pk/07-Aug-2016/416634

No comments:

Post a Comment