Monday 6 April 2015

کشمیر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کام

انتظامیہ سست،جمعیة علماءہندچست
جمعیة علماءہندکے جنر ل سکریٹری مولانا محمودمدنی نے ضرورت مندوں اور آفات متاثرہ افراد کی خدمت کی اہمیت بتاتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر کے حالیہ سیلاب متاثرہ افراد کی بازآبادکاری میں جمعیة علماءہرممکن مدد کررہی ہے۔نئی دہلی،4اپریل2015کوجاری پریس کے مطابق انھوں نے کشمیر سے آئی جمعیةعلماءکے کارکنان کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ گذشتہ دنوں حضرت مولانا رحمت اللہ کی رہ نمائی میں بارہ مولہ علاقہ کا دروہ کرکے جمعیة علماءکے کارکنان نے تفصیلات حاصل کیں ، جائزہ میں یہ بات سامنے آئی کہ متاثرہ گاو ¿ں میں اپنے مکانوں میں لوگوں کا رہنا مشکل معلوم ہورہاہے کیونکہ سیلاب متاثرہ علاقہ کی زمین میں دراڑ پڑ گئی ہے ، تقریبا 50مکانات دھنس گئے ہیں ، سڑکیں دوفٹ نیچے دھنس گئی ہیں ، مکانات کی دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں ہیں ۔ اس بھیانک صورتحال کو دیکھتے ہی مقامی لوگوں نے جو سامان گھر سے لے کر نکل سکتے تھے، فورا مکان سے باہر آگئے ، ۷۴خاندانوں کے لوگ مختلف عمارتوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں ، مولانا مدنی نے کہاکہ حکومت کی طرف سے ملنے والی امداد پربھروسہ کرکے بیٹھا نہیں رہاجاسکتاہے، مقامی لوگوں کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے راشن کے نام پر ہرکنبہ کومحض 3 کلو چاول تقسیم کئے گئے ہیں، ایسی صورت حال کودیکھتے ہوئے جمعیة علماءنے امدادی کام شروع کر دیا ہے، جمعیةریلیف کمیٹی کے نگراں مولانارحمت اللہ نے بر وقت علاقہ میں چاول دستیاب نہ ہونے کے سبب بانڈی پورہ سے چاول کا انتظام کیا ہے، فی الحال50کنبوں کو راشن اور کمبل تقسیم کیا گیا ،11کلو چاول ، 2کلو شکر ، آدھا کلو نمکین، کپڑا دھلنے اور نہانے کا صابن ، نمک موم بتی ،ماچس، بسکٹ،کھانے کا تیل وغیرہ پر مشتمل پیکٹ کے ساتھ کمبل بھی متاثرین کے سپردکیا گیا،نیز حالیہ سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کی تفصیلات و جائزہ لیا جارہاہے جہاں جیسی ضرورت ہوگی اسی کے مطابق ان شاءاللہ متاثرین کی ہرممکن امداد پیش کی جائے گی۔جمعیة ریلیف کمیٹی کے سرگرم کارکنان میں مرکز سے مولانا شفیق قاسمی اور مولانا حمیداللہ ،عبدالجبارلون ، نصرا للہ شاہ ، مولانا فیاض ،مسیح اللہ غیر ہ مولانا رحمت اللہ بانڈی پورہ کی زیرنگرانی تمام کاموں کو بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں۔ 

Flood In Kashmir Valley

 Water level in the Jhelum river reduced below the alert mark at all three measuring places in the Kashmir Valley for the first time in a week, further allaying the fears of flooding. According to reports from Srinagar, April 05, 2015, at Sangam in south Kashmir, the Jhelum river was flowing at 10 feet while at Ram Munshi Bagh in the city the level had fallen to 14.40 feet at 7:00 PM on Sunday, an official of the Flood Control department said.
He said the water-level in the river at Asham in north Kashmir Bandipora district was around 11 feet.
"At all the three measuring places, the water-level in the river has dropped below the alert mark. As the weather has improved, the flood threat has also eased with it," the official said.
Heavy rainfall last week across the Valley had caused sudden surge in the water-level of rivers and streams, leading water logging in many areas while few areas were flooded due to breaches in the embankments.
The rainfall led to landslides at many places across the state, resulting in death of 30 persons -- 18 in Kashmir, eight in Jammu region and four soldiers in Ladakh region.
While some schools opened on Friday, regular class work in all schools across the Valley is expected to start on Monday. The weekly flea market, known as Sunday Market in local parlance, witnessed brisk business today after remaining closed for past two Sundays due to weather.

Courtesy:

http://ibnlive.in.com/news/flood-fears-diminish-in-kashmir-valley/538134-3-245.html

No comments:

Post a Comment