برادران عزیز ! نہایت خوشی ومسرت کے ساته یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ آج بروز شنبہ)4 اپریل 2015(مرشدالامت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم العالیہ نے فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کو اپنے تمام سلسلوں سے خلافت عطاء کی ہے،واضح رہے کہ مرشدالامت حضرت مولانا محمد رابعحسنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ مفکر اسلام حضرت مولانا ابوالحسن علی میاں ندوی کے خلیفہ وجانشیں ہیں.فقیہ العصرحضرت مولاناخالد سیف اللہ رحمانی صاحب دوتین سال پہلے مرشدالامت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم سے بیعت ہوئےاب آج مرشدالامت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم نے مولانا خالد رحمانی کو بروز سنیچر / 4/اپریل کو اپنے تمام سلسلوں سے خلافت عطاکی ہےمولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے وابستگان اور شاگردوں کےلیئے یہ خبر بہت خوش آئند ہے. اللہ ہم سب کو راہ راست پر قائم رکهے اور اپنی رضا و خوشنودی سے نوازے.
No comments:
Post a Comment