Wednesday 8 April 2015

دل کے عوارض اور علاج

غیر معاندانہ تشخیص یعنی 
NONINVASIVE METHODS
میں ای.سی.جی کے علاوہ درج ذیل ٹیسٹ ھوتے ھیں
1. ایکو کارڈیو گرام
یہ ٹیسٹ ایک گھنٹہ کا ھوتا ھے اور بالکل بے ضرر ھوتا ھے. اس سے دل کے سائز اور بناوٹ کے علاوہ دل کے والوز وغیرہ کی تشخیص ھو جاتی ھے.
2. ھارٹ مانیٹر
3. کارڈیک کیٹھٹرائیزیشن
CARDIAC CATHETERISATION
4. کارونری آرٹریوگرام
CORONARY ARTERIOGRAM
5. نیوکلئیر سکیننک
NUCLEAR SCANNING
6. مایو کارڈیل امیجنگ
MYOCARDIAL IMAGING
7. انفریکشن امیجنگ
INFRACTION IMAGING
8. کارڈیک اینزائم
CARDIAC ENZYME
پرھیز اور علاج
یہ بات بالکل طے ھے کہ نمک کم کھانے سے ھارٹ اٹیک کے خطرے میں بہت کمی آجاتی ھے.
نمک اور ھارٹ اٹیک کا آپس میں بہت گہرا تعلق ھے. نمک کی مقدار کم کر کے آپ فالج کے حملے سے 22 فی صد اور ھارٹ اٹیک سے 16 فیصد زیادہ محفوظ ھو جاتے ھیں.
گوشت اور تلی ھوئی اشیا کی جگہ سبزیاں کھائیے. سبزیوں پر مشتمل غذا ( پھل ، ترکاریاں، سبزیاں، دالیں وغیرہ) بہت زیادہ مفید ھیں ان سے لحمیات کے مانع تکسید حیاتیں یعنی
ANTI OXIDENT
کے علاوہ بائیو فلیونائڈ ، کیری ٹینایڈ، فائٹوکیمیکز بھی آپ کو ملتے ھیں جو عام صحت کے ساتھ ساتھ دل کو خاص طور پہ مفید ھیں.
.
( امراض قلب، مسور کی دال، طب نبوی اور جدید سائنس)
.
قرآن کریم میں سورہ البقرہ کی آیت اکسٹھ 61 میں مسور کا تذکرہ ھے.
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ھے
" تمھارے لئے مسور کی دال موجود ھے جس کی تعریف کم از کم ستر انبیائے کرام نے کی " ( طبرانی)
ایک اور جگہ ارشاد ھے کہ
" جس نے کدو کے ساتھ مسور کی دال کھائی اس کا دل تندرست ھوا"
( ابن القیم)
ایک اور حدیث مبارکہ میں ارشاد ھے
" اسکا کھانا دل کو نرم اور سبک کرتا ھے"
( بیہقی)
.
آئندہ اس عنوان کے تحت پیاز لہسن، میتھی وغیرہ کا ذکر ھوگا جو امراض دل کیلئے بہت مفید ھیں.
....................................
پیغام

No comments:

Post a Comment