Monday, 13 April 2015

رات کے کیا ہیں آداب ....

رات کے آداب
شام ہوتے ہی بچوں کو گھر میں روک لیا جائے کیونکہ اس وقت شیطان نکل آتے ہیں۔ 
( صحیح البخاری : ٣٣٠٤، صحیح مسلم : ٢٠١٢، دارالسلام : ٥٢٥٠)
سورج غروب ہوتے ہی مویشیوں کو باندھ دے پھر انھیں نہ چھوڑے جب تک کہ شام کی سیاہی نہ جاتی رہے۔ (صحیح مسلم : ٢٠١٣)
رات کو سوتے وقت اللہ کا نام لے کر دروازوں کو بند کر دینا۔
اللہ کا نام لے کر برتنوں کو ڈھانک دے۔ اگر ڈھانکنے کے لئے کوئی چیز نہ ملے توکوئی لکڑی اس کے اوپر رکھ دے۔ 
اللہ کا نام لے کر مشکیزوں کے منہ باندھ دے۔ اللہ کا نام لے کرموم بتی وغیرہ بجھا دے۔ 
( صحیح مسلم : ٢٠١٢)
آگ کو جلتا ہوا نہ چھوڑے ۔ ( صحیح مسلم : ٢٠١٥)
رسول اللہ ؐنے فرمایا کہ بے شک یہ آگ تمھاری دشمن ہے جب تم سونے کا ارادہ کرو تو اس کو بجھا دو۔ (صحیح مسلم : ٢٠١٦)
عشاء سے پہلے سونا اور عشاء کے بعد ( بغیر شرعی عذر کے )باتیں کرنا مکروہ ہے۔ 
(صحیح البخاری : ٥٦٨)
مگر علم سیکھنے یا گھر والوں اور مہمانوں سے بات کرنا عشاء کے بعد بھی جائز ہے۔
(صحیح البخاری : ٦٠٠۔ ٦٠٢)
بچوں کا عشاء کے بعد اور فجر سے پہلے (والدین کے)کمرہ میں بغیر اجازت داخل نہیں ہونا چاہئے ( دیکھئے النور : ٥٨)

No comments:

Post a Comment