Friday, 17 April 2015

کامن مینیمم پروگرام تیار کرنے پر زور

 موجودہ حالات میں مسلکی اختلافات سے اوپر اٹھ کر ایک ہوجائے امت: مولانا معظم 
مسلمانوں کو انفرادی قوتوں کو یکجا کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے آج شاہی مسجد فتحپوری کے نائب شاہی امام مولانا محمدمعظم احمد نے کہا ہے کہ اب امت کو کم از کم قرآن کی اجتماعیت کی تعلیم کو سمجھنا چاہئے ۔ مولانا محمد معظم احمد نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ اب امت کو یہ سمجھنا ہی ہوگا کہ اتحاد اور اجتماعیت کے بغیر کچھ نہیں ہونے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے امت مسلمہ کو اس بات کی تعلیم دی ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو ۔ اور ایک جگہ جمع ہوجائے ۔ جھگڑوں سے دور رہنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تم ان باتوں کو نہیں مانو گے تو تمہاری ہوا اکھڑ جائےگی ۔ مولانا محمدمعظم احمد نے کہا کہ جہاں انفرادیت کی اپنی الگ حیثیت ہے وہیں اجتماعیت کے بغیر فلاح نا ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس نازک وقت میں امت کیلئے ضروری ہے کہ وہ کم ازکم سیاسی اور سماجی ایشوز پر مسلکی اختلافات سے اوپر اٹھ کر ایک کامن مینیمم پروگرام تیار کرے ۔انہوںنے کہا کہ اس کے ذریعہ ان ایشوز کو اٹھایا جائے ، جو اس وقت امت کو پریشان کئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت ہے تعمیری اقدامات کرنے کی اور ایسی مہم چلانے کی جس سے ملک میں انسانیت اور بھائی چارگی کی فضا ہموار ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس طرف وقت رہتے ہوئے سنجیدگی سے توجہ نہیں دی گئی تو آنے والے دنوں میں اسکے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے مولانا نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاد رکھیںکہ مرنے والا کسی مسلک یاجماعت کا نہیں ہوتا ہے بلکہ ایک فرد ہوتا ہے جس کا تعلق اسلام سے ہوتا ہے ۔

No comments:

Post a Comment