مولانا اسرارالحق قاسمی کامتاثرہ بلاکوںکاہنگامی دورہ
حلقہ کے ممبرپارلیمنٹ نے متاثرین کو امدادوراحت رسانی کی کروائی یقین دہانی
گزشتہ رات صوبہ بہارمیں زبردست گردابی طوفان کی زدمیں بہارکے دیگر علاقوں کے ساتھ کشن گنج کے بہت سے گاوںبھی آگئے ہیں ،جہاں کے لوگوں کوبہت زیادہ جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑاہے۔خاص طورسے ڈگروا بلاک کے لگ بھگ سبھی گاو ¿ںاس طوفان کی زدمیں آگئے ہیں،کم ازکم ۰۲افرادہلاک اورہزاروں مکانات زمیں بوس ہوگئے ہیں،جبکہ لاکھوں کی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔اس اندوہناک سانحہ پر کشن گنج حلقہ کے ممبر پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اورنقصانات سے دوچارہونے والے لوگوں سے ملاقات کرکے ان سے اظہار ہمدردی کی ہے۔مولانانے کہاکہ یہ موقع بہت ہی افسوس ناک ہے اور ہم دل سے متاثرین کے ساتھ ہیں۔مو لاناقاسمی نے پورنیہ ضلع کے ڈی ایم،پاکسی کے ایس ڈی ایم اور ڈگروا کے بی ڈی اوسے ملاقات کرکے انھےں ہدایت دی ہے کہ منہدم ہونے والے مکانوں کا فوری طورپرسروے کرواکے متاثرہ خاندانوںکوایک ایک کوئنٹل اناج،دوہزارنقدروپے اورعارضی رہایش گاہ کیلئے پلاسٹک مہیا کروائی جائے اور مرنے والوں کے وارثین کوچارچارلاکھ روپے کے ساتھ کفن دفن کیلئے تین تین ہزارروپے بھی دیاجائے۔اس موقع پر پورنیہ کے ڈی ایم نے مولاناکویقین دہانی کرائی کہ دوچاردنوںکے اندر اندراناج ،نقد رقم اور پلاسٹک وغیرہ ضروری راحت رسانی کے سامان متاثرین میں تقسیم کردئے جائےں گے اور بہت جلدتباہ شدہ فصلوںکابھی معاوضہ بھی دیاجائے گا۔اس موقع پر مولانا کے ساتھ ماسٹرمجیب الرحمن،سرپنچ افروز عالم،اشتیاق احمد،مولوی احمد،محمد ظفر،مولانا رفیق قاسمی،سرپنچ کلانند وسواس اور مکھیاکالوڈگراکے نام قابل ذکر ہیں۔
No comments:
Post a Comment