آسٹرین نیرولوجیسٹ وکٹر فرینکل (1997-1905) کا ایک با معنی قول ہے - اس نے انسان کے بارے میں کہا --------- جب هم حالات کو بدلنے کے قابل نہیں هوتے ، تو یہ اس بات کا چیلنج هوتا ہے کہ ہمیں خود اپنے آپ کو بدلنا چاہئے :
When we are no longer able to chang a situation------ we are challanged to chang ourselves.(Viktor Frankl)
ہر انسان کی زندگی میں ایسے لمحات آتے ہیں جب وه محسوس کرتا ہے کہ میں نے جس تبدیلی کا منصوبہ بنایا تها ، اس کے مطابق ، میں حالات کو بدل نہیں سکا - اس قسم کا تجربہ جب کسی انسان کو پیش آئے تو اس کو کیا کرنا چاہئے -
اس کو ایسا نہیں کرنا چاہئے کہ وه اپنی ناکامی کا سبب باہر تلاش کرے - اس کے برعکس ، صحیح طریقہ یہ ہے کہ آدمی اپنی ناکامی کا سبب خود اپنے اندر تلاش کرے ، وه خارج کو بدلنے کی مزید کوشش نہ کرے - وه یہ کرے کہ حقیقت پسندانہ انداز میں پورے معاملے پر از سر نو غور کرے اور پهر ممکن دائرے میں اپنے عمل کا نیا نقشہ بنائے -
روڈ پر چلتے هوئے اگر کوئی شخص راستے سے بهٹک جائے تو وه یو ٹرن (U turn) لینے میں کبهی دیر نہیں کرتا - لیکن زندگی کے وسیع تر سفر میں بہت کم لوگ اس اصول کی پیروی کرتے ہیں - زندگی کے سفر میں اکثر لوگوں کا حال یہ ہے کہ وه ایک بار جس راستے پر چل پڑے ، اسی پر چلتے رہتے ییں ، حتی کہ اگر ان کی غلطی کی نشان دہی کی جائے ، تب بهی وه ایسا نہیں کرتے کہ غلط سمت کو چهوڑ کر صحیح سمت میں اپنا سفر شروع کر دیں - وه اپنی مانوس راستے ہی پر چلتے رہتے ہیں ، یہاں تک کہ وه اسی حال میں مر جاتے ہیں --------غلطی کرنا غلطی نہیں ہے ، بلکہ اصل غلطی یہ ہے کہ آدمی اپنی غلطی کی اصلاح کرنے پر تیار نہ هو -
No comments:
Post a Comment