Tuesday 12 June 2018

وتر میں بجائے دعا قنوت کے کوئی اور دعا پڑھنا

وتر میں بجائے دعا قنوت کے کوئی اور دعا پڑھنا
سوال: وتر میں بجائے دعا ئے قنوت کے اور کوئی دعا یا سورۃ پڑھ لی جائے تو نماز ہوگی یا نہیں؟
الجواب: حامداًومصلّیاًومسلما:
جو دعاء کلام ناس کے مشابہ نہ ہو اس کے پڑھنے نماز ہوجاتی ہے (امداد المفتین فتاویٰ ص:۲۵۸)
......
کیا دعا قنوت پڑھنا حدیث سے ثابت ہے
کیا دوسری دعائیں بھی پڑھ سکتے ہیں

قنوت میں منقول دعا
عَنْ خَالِدِ بْنِ عِمْرَانَ قَالَ بَیْنَمَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ یَدْعُوْ عَلٰی مُضَرَ إِذْ جَائَ ہٗ جِبْرَئِیْلُ فَأَوْمَأَ إِلَیْہِ أَنِ اسْکُتْ فَسَکَتَ فَقَالَ یَا مُحَمَّدُ إِنَّ اللّٰہَ لَمْ یَبْعَثْکَ سَبَّابًا وَلَا لَعَّانًا وَإِنَّمَا بَعَثَکَ رَحْمَۃً ثُمَّ قَرَأَ الْآیَۃَ لَیْسَ لَکَ مِنَ الْأَمْرِ شَیٌٔ ثُمَّ عَلَّمَہُ الْقُنُوْتَ اَللّٰھُمَّ إِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ وَنَسْتَغْفِرُکَ … الخ (مراسیل ابی داؤد)
حضرت خالد بن عمر ان ص کہتے ہیں اس دوران کہ رسول اللہ ﷺ قبیلہ مضر کے لئے بدعا کر رہے تھے کہ آپ کے پاس حضرت جبرئیل (علیہ السلام) آئے اور آپ کو خاموش ہونے کا اشارہ کیا۔ آپ خاموش ہوئے تو کہا اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ تعالیٰ نے آپ کو برا بھلا کہنے والا اور لعن طعن کرنے والا بنا کر نہیں بھیجا۔ اللہ تعالیٰ نے تو آپ کو محض رحمت بنا کر بھیجا ہے پھر انہوں نے یہ آیت لَیْسَ لَکَ مِنَ الْأَمْرِ شَیْئٌ پڑھی پھر جبرئیل (علیہ السلام) نے آپ ﷺ کو یہ قنوت سکھایا أَللّٰھُمَّ إِنَّانَسْتَعِیْنُکَ وَنَسْتَغْفِرُکَ… الخ

No comments:

Post a Comment