Sunday, 8 September 2019

جب روح نکلتی ہے تو-------

جب روح نکلتی ہے تو انسان کا منہ کھل جاتا ہے ہونٹ کسی بھی قیمت پر آپس میں چپکے ہوئے رہ نہیں سکتے. روح پیر کو کھینچتی ہوئی اوپر کی طرف آتی ہے جب پھپڑوں اوردل تک روح کھینچ لی جاتی ہے اور انسان سانس ایک ہی طرف یعنی باہر ہی چلنے لگتی ہے یہ وہ وقت ہوتا ہےجب چند لمحوں میں انسان شیطان اور فرشتوں کو دنیا میں اپنے سامنے دیکھتا ہے
 ایک طرف ابلیس اس کے کان میں کچھ مشورے دیتا ہے تو دوسری طرف اس کی زبان اس کے عمل کے مطابق کچھ الفاظ ادا کرنا چاہتی ہے اگر انسان نیک ہو تو اس کا دماغ اس کی زبان کو کلمہ شہادت کی ہدایت دیتا ہے
اگرانسان کافر ہو بددین مشرک یا دنیا پرست ہوتا ہے تو اس کا دماغ کنفیوژن اور ایک عجیب ھیبت کا شکار ہوکر شیطان کے مشورے کی پیروی کرتا ہے اور بہت ہی مشکل سے کچھ الفاظ زبان سے ادا کرنیکی بھرپورکوشش کرتا ہے
یہ سب اتنی تیزی ہوتا ہے کہ دماغ کو دنیا کی فضول باتوں کو سوچنے کا موقع ہی نہیں ملتا. انسان کی روح نکلتے ہوئے ایک زبردست تکلیف ذہن محسوس کرتا ہے لیکن تڑپ نہیں پاتا کیونکہ دماغ کو چھوڑکر باقی جسم کی روح اس کے حلق میں اکٹھی ہوجاتی ہے
اور جسم ایک گوشت کے بے جان لوتھڑے کی طرح پڑا ہوا ہوتا ہے
جس میں کوئی حرکت کی گنجاہش نہیں رہتی
آخر میں دماغ کی روح بھی کھینچ لی جاتی ہے آنکھیں روح کو لے جاتے ہوئے دیکھتی ہیں اس لیے کہ آنکھوں کی پتلیاں اوپرچڑھ جاتی ہیں یا جس سمت فرشتہ روح قبض کرکے جاتا ہے اس سمت کی طرف ہوتی ہیں
اس کے بعد انسان کی زندگی کا سفرشروع ہوتا ہے جس میں روح تکلیفوں کے تہہ خانوں سے لے کر آرام کے محلات کی آہٹ محسوس کرنے لگتی ہے جیساکہ اس سے وعدہ کیا گیا ہے 
جو دنیا سے گیا واپس کبھی لوٹا نہیں
صرف اس لیےکہ کیونکہ اس کی روح عالم برزخ کا انتظارکررہی ہوتی ہے جس میں اس کا ٹھکانا دے دیا جائے گا
اس دنیا میں محسوس ہونے والی طویل مدت ان روحوں کے لیے چند سیکنڈز سے زیادہ نہیں ہوگی یہاں تک کہ کوئی کروڑوں سال پہلے ہی کیوں نہ مرچکا ہو
مومن کی روح اس طرح کھینچ لی جاتی ہے جیسے آٹے سے بال نکالا جاتا ہے
گناہ گار کی روح خاردار درخت پرپڑے سوتی کپڑے کی طرف کھینچی جاتی ہے
 موت کـے وقـت کو مخفی رکھنے کی ایک حکمت
إمـام بن باز رحمه الله تعـالٰے: الله تعـالٰے نـے لوگـوں پر أن کے موت  کی مقـرره أوقات کو چھپا رکھا ہـے، اس کی وجـہ یہی ہـے کـہ وہ ہمیشہ آخرت کی تیّـاری میں رہیں۔ اور ھلاکت وبربـادی کـے أسبـاب میں پڑے رہنے سـے اپنے آپ کـو بچـائے رکھے۔
(شرح رياض الصّالحين جـ ١ صـ ٢٧)
اللہ سبحانه وتعالی ھم سب کو موت کے وقت کلمہ نصیب فرماکرآسانی کیساتھ روح قبض فرما 
آمین یارب العالمین

No comments:

Post a Comment