Thursday, 26 April 2018

قوت باہ کیا ہے؟ قوت باہ میں اضافہ کرنے کے قدرتی طریقے

ایس اے ساگر
قوت باہ کیا ہے؟ قوت باہ میں اضافہ کرنے کے قدرتی طریقے
79حسن حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّنَافِسِيُّ قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:   الْمُؤْمِنُ الْقَوِيُّ خَيْرٌ وَأَحَبُّ إِلَى اللَّهِ مِنَ الْمُؤْمِنِ الضَّعِيفِ، وَفِي كُلٍّ خَيْرٌ، احْرِصْ عَلَى مَا يَنْفَعُكَ، وَاسْتَعِنْ بِاللَّهِ وَلَا تَعْجَزْ، فَإِنْ أَصَابَكَ شَيْءٌ، فَلَا تَقُلْ: لَوْ أَنِّي فَعَلْتُ كَذَا وَكَذَا، وَلَكِنْ قُلْ: قَدَّرَ اللَّهُ، وَمَا شَاءَ فَعَلَ، فَإِنَّ لَوْ تَفْتَحُ عَمَلَ الشَّيْطَانِ کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے فرمایا: طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر اور اللہ کو زیادہ پیارا ہے۔ اور ہر ایک میں خیر موجود ہے، جو چیز تجھے فائدہ دیتی ہے اس میں رغبت کر اور اللہ سے مدد مانگ۔ عاجز نہ بن۔ اگر تجھے کوئی مصیبت آجائے تو یوں نہ کہہ: اگر میں اس طرح کرتا، تو یوں نہ ہوتا۔ بلکہ یوں کہ: اللہ نے یہی مقدر کیا تھا اور اللہ نے جو چاہا کیا۔ کیوں کہ (لفظ لَو) 'اگر' سے شیطان کا کام شروع ہوجاتا ہے۔ 
اس کی تشریح میں اہل علم حضرات فرماتے ہیں کہ (1) جسمانی، ذہنی اور مالی قوت اللہ کی ایک نعمت ہے، اس نعمت کو نیکی کے کاموں میں استعمال کرنا چاہیے۔ (2) جو شخص کسی قسم کی قوت میں دوسروں سے کم تر ہے وہ بھی خٰر سے محروم نہیں۔ ممکن ہے کہ ایک قوت کے لحاظ سے کم زور شخص، دوسری قوت کے لحاظ سے قوی ہو، لہذا اللہ تعالیٰ نے کسی کو جو صلاحیت بھی عنایت فرمائی ہو، اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا اور اسے نیکی کے حصول و فروغ اور برائی سے بچنے اور بچانے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ (3) دنیوی فوائد کے حصؤل کی کوشش کرنا توکل کے منافی نہیں، البتہ اس کے لیے ناجائز ذرائع اختیار کرنا، یا دنیوی فوائد کی حرص کو ذہن پر اس طرح سوار کر لینا کہ زیادہ توجہ ادھر ہی رہے، درست نہیں ہے۔ (4) شریعت میں یہ چیز مطلوب نہیں کہ کوئی شخص خود محنت کر کے کمانے اور دوسروں کو فائدہ پہنچانے کے بجائے دوسروں پر بوجھ بن کر بیٹھ جائے۔ اس رویہ کو توکل قرار دینا غلط ہے، البتہ جو شخص کسی واقعی عذر کی وجہ سے روزی نہیں کما سکتا، وہ معذور ہے اور مسلمان معاشرے کا فرض ہے کہ اس کی ضروریات پوری کرے۔ (5) کوئی کام کرنے سے پہلے غوروفکر کرنا چاہیے اور معاملے کے مختلف پہلوؤں پر غور اور مشورہ کر لینا چاہیے، لیکن اگر بعد میں کسی وجہ سے نتائج توقع کے خلاف نکلیں تو معاملہ اللہ پر چھوڑ دین اور سمجھ لیں کہ اس میں بھی اللہ کی کوئی حکمت ہو گی، اگر مگر کہنے سے تقدیر الہی کے انکار کا پہلو نکلتا ہے اور یہ شیطانی فعل ہے کہ آدمی کو خلاف توقع نتیجہ نکلنے پر حسرت دلواتا ہے اور تقدیر کا منکر بناتا ہے۔ (6) کسی کام کا نتیجہ خلاف توقع نکلنے کے بعد جب اس کی تلافی ممکن نہ ہو، تو منفی سوچوں میں گھر جانا، نہ صرف بے فائدہ بلکہ نقصان دہ ہے۔ بعد میں یہ کہنے کا کوئی فائدہ نہیں:  کاش میں نے فلاں کام یوں کر لیا ہوتا، کاش مین فلاں کام اس طرح نہ کرتا۔  البتہ اپنے کام کا تبقیدی جائزہ لینا درست ہے تاکہ جو غلطی ہوئی ہے، دوبارہ اس سے بچا جائے۔
غور طلب صورتحال:
شادی کے بعد مرد کو اپنی جنسی تسکین کی انجام دہی کے لئے جو قوت درکار ہوتی ہے اسے قوت باہ کہتے ہیں۔ یہ قوت بعض مردوں میں زیادہ اوربعض میں کم ہوتی ہے۔ جس شخص میں یہ قوت جتنی زیادہ ہوتی ہے اُسے اِس عمل میں اتنا ہی زیادہ لطف آتا ہے۔ گرم علاقوں مثلاً عرب کے لوگوں میں شہوت زیادہ اور سرد علاقوں میں نسبتاً کم ہوتی ہے۔
زمانہ قدیم سے انسان قوت باہ اور تولیدی صلاحیتوں میں اضافہ کی خواہش رکھتا ہے، مرد حضرات اپنی قوت باہ میں اضافے کے لئے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم یہ انسانی خواہش آج بھی زمانہ قدیم کی طرح اپنی پوری شدت کے ساتھ قائم و دائم ہے۔
اگر مرد میں قوت باہ کمزور ہو اور عورت میں شہوت زیادہ ہو تو ایسی حالت میں عورت کو آسودگی نہیں ہوتی۔ ایسی حالت میں عورت جماع سے بے رغبتی برتنے کے ساتھ ساتھ شوہر سے نفرت بھی کرنے لگتی ہے۔ جس کی وجہ سے مرد حضرات مجبوراً ایسے طریقے اور ٹوٹکے ڈھونڈنے لگتے ہیں کہ جن کے استعمال سے وہ اپنی کھوئی ہوئی طاقت کا خزانہ واپس حاصل کرسکیں۔
یہی وہ وقت ہوتا ہے کہ جب وہ جعلی حکیموں اور ڈاکٹروں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں، خدارا آج کل کے جعلی حکیموں اور ڈاکٹروں سے بچیں
ماہرین واضح کرتے کہ ہیں کہ قوت باہ کیا ہے نیز قوت باہ کی کمزوری کی وجوہات اور علامات کیا ہیں؟ مردانہ کمزوری کا دیسی علاج کیسے ممکن ہے، قوت باہ میں اضافہ کرنے والی غذائیں کون کون سی ہیں؟
قوت باہ کی کمزوری کی وجوہات
قوت باہ کی کمزوری کی درجہ ذیل وجوہات ہوتی ہیں۔
کثرت جماع یا کثرت احتلام یا مشت زنی اغلام بازی سے مردانہ طاقت میں خاصی کمی واقع ہو جاتی ہے۔
دل و دماغ جگر وغیرہ کے ضعیف ہوجانے سے یا پھر معدہ گردوں کے ضعیف ہوجانے سے قوت باہ میں کمی آجاتی ہے۔
ڈپریشن ذہنی دباﺅ کی شدید ترین حالت ہے اس کا اثر بھی شدید ہوتا ہے۔ ذہنی دباؤ غم و غصہ اور ڈپریشن نامردی کی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ ہے۔
بعض ادویات کے سائیڈ افیکٹ سے قوت باہ میں کمی
آجاتی ہے۔ ان ادویات میں بلڈ پریشر کی ادویات، اینٹی ہسٹامین، ذہنی دباﺅ اور ڈپریشن کی ادویات شامل ہیں۔
اکثر یہ شکایت عضو خاص میں کسی پیدائشی نقص یا بیماری کی وجہ سے ہوتی ہے۔
منشیات کا زیادہ استعمال قوت باہ کی کمزوری کا باعث بنتا ہے۔ نشے سے دل کی صحت متاثر ہوتی ہے جب دل اعضاء کو خون مناسب مقدار میں فراہم نہیں کر پاتا تو کمزوری ہونا یقینی بات ہے۔
فحش (گندی) فلموں میں دکھائے جانے والے غیر فطری اور غیر حقیقی مناظر نوجوانوں کے ذہن میں احساس کمتری اور کمزوری کا احساس پیدا کرتے ہیں جو انہیں نامرد بنا دیتا ہے۔
قوت باہ کی کمزوری کی بڑی وجہ مشت زنی ہوتی ہے، مشت زنی کرنے والے افراد اپنے ہی ہاتھوں اپنی طاقت کو ختم کر دیتے ہیں۔
قوت باہ کا دیسی علاج
اگر آپ مردانہ کمزوری کا شکار ہیں اور اپنی قوت باہ میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو جعلی حکیموں اور ڈاکٹروں کی دوائیں استعمال کرنے کی بجائے قدرتی غذاؤں سے کمزوری کو دور کرنے کی کوشش کریں۔
کیونکہ غذاؤں کے استعمال سے آہستہ آہستہ جو قوت حاصل ہوتی ہے۔ وہ نہ صرف مستقل ہوتی ہے بلکہ اس میں استحکام بھی ہوتا ہے۔ اور ایسی قوت کے کوئی منفی اثرات بھی نہیں ہوتے۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے آپ قدرتی غذاؤں کے استعمال سے اپنی قوت باہ میں بے پناہ اضافہ کرسکتے ہیں... قوت باہ میں اضافے کے لیے آپ مندرجہ ذیل غذاؤں کا استعمال کرسکتے ہیں...
1. لہسن اور قوت باہ
لہسن نہ صرف کثرت جماع یا عیاشی کی وجہ سے پیدا ہونے والی جنسی کمزوری اور نامردی کا بہترین علاج ہے۔ بلکہ یہ کسی بھی وجہ سے زائل ہو جانے والی جنسی طاقت کی بحالی کے لئے بھی بہترین ٹانک ہے۔ یورپ کے جنوب مشرقی حصہ میں لہسن کو تولیدی صحت کا ضامن سمجھا جاتا ہے...
لہسن قوت باہ بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے، لہسن اور قوت باہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے، مردانہ کمزوری دور کرنے کے لیے اس کا استعمال زمانہ قدیم سے جاری ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ لہسن اگر سونے کے بھاؤ بھی ملے تو ضرور کھاؤ، ...
لہسن سے ان لوگوں کوبہت فائدہ ہوتا ہے جنہیں مباشرت کی خواہش پوری کرنے میں کسی قسم کی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر ایچ کے باکرو اپنی تحقیق سے ثابت کرتے ہیں کہ جنسی اعتدال کی کامیابی میں لہسن بہت ہی مفید قدرتی ٹانک ہے۔ اس کا طریقہ استعمال نہایت ہی آسان ہے۔ صرف 2 سے 3 توریاں لہسن کی ہر صبح نگل لیں اور اس کے حیران کن نتائج سے لطف اندوز ہوں...
2. پیاز کا استعمال
مردحضرات اپنی قوت باہ بڑھانے کے لئے مختلف طریقےاور حربے استعمال کرتے ہیں، لیکن اکثرانہیں ناکامی کا سامنا ہی کرنا پڑتا ہے۔لیکن پیاز کے ذریعے سے حاصل ہونے وا لی قوت میں استحکام ہوتا ہے اور یہ ایک ایسا طریقہ ہے کہ جس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں۔ قدرت نے پیاز میں وہ خصوصیات پنہاں کیں ہیں کہ عقل گم ہوجاتی ہے...
جیسے اگر عضو بدن صحیح طرح سے کام نہ کررہا ہو تو پیاز اس کمزوری کو نہ صرف دور کرتا ہے بلکہ اسے قدرتی حالت میں واپس لانے میں بھی اہم کردار اداکرتا ہے۔قدیم مصری، رومن، یونانی اور عرب شہوت انگیزی کے لئے پیاز کی اہمیت سے بخوبی واقف تھے اور آج بھی اس کے فوائد اپنی جگہ پر قائم و دائم ہیں...
پیاز لے کر اس کا ایک کلو پانی نکالیں اور اس میں ایک کلوشہدڈال کر اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں. اور جب پانی خشک ہو جائے تو اس کو اتار کا ٹھنڈا کرلیں. اور روزانہ صبح و شام دو دو چمچ دودھ کے ساتھ استعمال کریں...
اس کے چالیس دن کے استعمال سے ایک نئی طاقت و جوانی ملے گی۔ اور مردانہ کمزوری اور اعصابی کمزوری ختم ہو جائے گی۔ اور قوت باہ میں بے انتہا اضافہ ہو جائے گا۔
3. انجیر کا استعمال
انجیرایک ایسا پھل ہے جسے جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے جہاں لاتعداد فوائد ہیں وہیں یہ قوت باہ کے لیے بھی بے حد اکثیر ہے۔ قدیم علوم کے مطابق یونانی قوت باہ کو بڑھانے کے لئے انجیر کا استعمال کیا کرتے تھے اور آج جدید میڈیکل سائنس نے بھی یہ ثابت کردیا ہے کہ انجیر تولیدی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے، کیوں کہ یہ زنک، میگنیشیم اور میگنیز جیسے منرلز سے بھرپور ہوتی ہے۔
مردانہ قوت کے لئے انجیر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ وہ انسان جنکو شہوت نہیں آتی وہ صرف سات دن تک انجیر کو استعمال کریں تو ان کو شہوت آنا شروع ہو جاتی ہے۔ ایک مٹی کا برتن لیں، اور اس میں پانی ڈال کر پانچ دانے انجیر بگھونے کے لیے رکھ دیں اور صبح نہار منہ انجیر کو کھالیں. اور پانی جس میں انجیر بھگوئی تھی. اس کو پی لیں. انجیر کو بھگونے سے اس کی تاثیر ٹھنڈی ہو جاتی ہے...
4. گاجر اور قوت باہ
گاجروں کی افادیت زمانہ قدیم سے ہی مسلم ہے۔ گاجروں کے دیگر طبعی فوائد کے علاوہ یہ مردانہ قوت بڑھانے کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ گاجریں اور انڈے شہوت کو ابھارنے اور ٹائمنگ کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
قوت باہ میں اضافے کے لئے اس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ ایک پاؤ گاجریں کاٹ لیں اور اس میں ہاف بوائل انڈہ شامل کریں اور پھر شہد میں ڈبوکر کھائیں۔ صرف ایک ماہ روزانہ کے استعمال سے آپ کو وہ نتائج نظر آئیں گے جو بہت ہی حیران کن ہوں گے...
5. بھنڈی کا استعمال
وہ لوگ جو مردانہ قوت سے یکسر محروم ہوچکے ہیں انہیں چاہئے کہ بھنڈیوں کا استعمال شروع کردیں۔ قوت باہ کے لیے بھنڈی کا استعمال نہایت مفید ہے۔ قوت باہ میں اضافے کے لئے اس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ بھنڈی کو سکھالیا جائے. اور جب اچھی طرح سوکھ جائے تو اس کا پاڈر بنالیں اس کو کوٹ کر اس کا سفوف بناکر اپنے پاس رکھ لیں۔
اس سفوف کو روزانہ ایک تولہ نہار منہ تازہ پانی کے ساتھ کھالیں۔ جو شخص وقفے وقفے سے اس کو کھاتا رہتا ہے۔ کبھی بھی مردانہ کمزوری کا شکار نہیں ہوتا۔ اور اس کے چند دنوں کے استعمال سے کھوئی ہوجوانی واپس لوٹ آتی ہے۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ بھنڈیوں کی جڑ کا سفوف بنالیں اور اسے دودھ میں ملاکر پئیں۔ روزانہ ایک گلاس آپ کو ایک نئی طاقت سے روشناس کروائے گا...
6. چھوہاروں کا استعمال
چھوہاروں کو خشک کھجور بھی کہا جاتا ہے اور یہ آئرن کا گڑھ ہوتے ہیں۔ چھوہارے غیر معمولی طاقت کا منبع ہوتے ہیں جو شہوت کی طاقت کو بڑھاتے ہیں۔ اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ نیم گرم دودھ میں چند چھوہارے، بادام اور پستہ ڈال کر استعمال کریں...
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ چھوہارے، بادام اور پستہ کو ملا کر پیس لیں اور روزانہ دودھ کے ساتھ دو سے تین چمچ کھائیں۔اس کے چند دن کے استعمال سے آپ کو اپنی ذات میں ایسی حیرت انگیز تبدیلی محسوس ہوگی۔ جس کا تحریری شکل میں احاطہ کرنا مشکل ہے...
7. زیتون کا تیل اور قوت باہ
مردانہ کمزوری کے شکار افراد جو اپنی قوت باہ میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے  زیتون کا تیل اور شہد اکسیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مردانہ طاقت میں کمی کی شکایت کرنے والے حضرات اگر ان دونوں چیزوں کا استعمال باقاعدگی کے ساتھ کریں تو ان کی مردانہ طاقت یعنی قوت باہ میں اضافہ ہو گا۔ مردانہ کمزوری جاتی رہے گی۔
اس مقصد کے لئے صبح و شام چار چمچ شہد ایک کپ بکری کے دودھ میں گھول کر پی لیں جب کہ دوپہر کے وقت بکرے کے کپورے زیتون کے تیل میں پکا کر مناسب مقدار میں کھائیں۔ چند دنوں کے بعد ہی جسم میں اس کا اثر محسوس ہوگا۔ اور مردانہ طاقت کی کمزوری کی شکایت ختم ہو جائے گی۔چند ماہ کے مسلسل اور باقاعدہ استعمال سے کبھی دوبارہ مردانہ کمزوری نہیں ہو گی...
سردیوں کے موسم بہتر نتائج کے لئے زیتون کے تیل سے نفس کی مالش بھی کی جاسکتی ہے۔ اس کے بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ زیتون کا تیل لے کر اس کے ہم وزن لہسن اور چوتھائی دارچینی ڈال کر گرم کرلیں کہ لہسن جل کر کوئلہ ہوجائے. تاہم اپنے طبیب کا مشورہ ضرور حاصل کرلیں.

2 comments:

  1. اسلام و علکیم
    آپ نےمیری تحریر قوت باہ کیا ہے۔ قوت باہ میں اضافے کے قدرتی طریقے سے ڈیٹا چوری کیا ہے۔ یہ ایک کاپی رائٹ تحریر ہے۔ اگر آپ اسے ایک ہفتے میں ریمو نہیں کرتے تو آپ کی ویب سائیٹ کے خلاف کاروائی کی جا سکتی ہے۔ شکریہ

    ReplyDelete