سوال: ایک عورت کو طلاق کے باوجود شوھر نے زبردستی روکے رکھا ھے اس کی نکلنے کوئی سبیل نہیں. کیا مرنیکے بعد وہ عورت اسی مرد کو ملیگی جبکہ اکثر سننے میں آتا ھیکہ عورتیں اپنی دنیاوی شوہروں سے جنت میں رہیں گی.
جواب: طلاق ثلاثہ کے بعد مطلقا اور طلاق رجعی کے بعد بغیر رجعت کے بیوی کے ساتھ رہنا زنا کاری کے زمرے میں آتا ہے جو سراسر ناجائز و حرام اور جہنمی عمل ہے ۔
نکاح کے ساتھ وفات یافتہ خاتون کے لئے حدیث میں یہ بات آئی ہے کہ دنیاوی شوہر کو جنت میں ملے گی۔
مطلقہ کے لئے نہیں۔ پھر ایسی حرام کاری کا مرتکب شوہر تو یہ خواب بھی دیکھنا چھوردے عمل ہو جہنمیوں کا اور خواب دیکھے جنتیوں کا! یہ کیسا تضاد ہے؟
واللہ اعلم
شکیل منصور القاسمی
No comments:
Post a Comment