رمضان المبارک کی خبر سب سے پہلے دینا
اِن دنوں سوشل میڈیا پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک قول یا حدیث منسوب کی جارہی ہے کہ:
’’جس نے رمضان کی خبر سب سے پہلے کسی کو دی، اس کے لیے جہنم کی آگ حرام ہے۔‘‘
یہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کا فرمان نہیں ہے، کیونکہ یہ قول، حدیث یا کسی بھی اسلامی کتاب میں مذکور نہیں ہے، لہٰذا یہ میسیج دوسروں کو ہرگز اِرسال نہ کریں ، کیونکہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’جو شخص میرے حوالہ سے جھوٹ بات کہے، اسے چاہئے کہ اپنا ٹھکانہ جہنم کو بنالے۔‘‘
اور ایک دوسری حدیث میں آپ صلی الله علیہ وسلم کاارشاد ہے:
’’آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے اتنی بات کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات کو آگے نقل کر دے.
والله اعلم
………………
دلیل و حوالہ:
الحجۃ علی ما قلنا:
(1)ما في ’’ القرآن الکریم ‘‘ : {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَن تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ} ۔
(سورۃ الحجرات: 49 : آیت: 06)
(2) ((عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ ))
[ مسلم، البخاري، الترمذي، أبي داوود، ابن ماجة، أحمد ]‘‘ ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
No comments:
Post a Comment